اس معاملے میں جناب طباطبائی کی رائے نقل کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ شرحِ دیوانِ غالب میں اسی غزل کی شرح کرتے ہوئے رقم طراز ہیں۔
"قافیہ تقویٰ میں فارسی والوں کا اتباع کیا ہے کہ وہ لوگ عربی کے جس جس کلمہ میں ی دیکھتے ہیں اُس کو کبھی ’ الف ‘ اور کبھی ’ ی ‘ کے ساتھ نظم کرتے ہیں ۔ ’’ تمنی و تمنا ،...