نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    رن مرید

    بیوی: شکر ہے آپ صحیح سلامت گھر آگئے؟ شوہر: کیوں؟ کیا ہوا؟ بیوی: باہر گلی میں بہت شور تھا۔ لوگ کہہ رہے تھے کہ کوئی رن مرید گٹر میں گر گیا ہے۔ شوہر: فٹے منہ تیرا! رن مرید نہیں، رانا مرید کہہ رہے تھے۔ :rollingonthefloor:
  2. عاطف بٹ

    یہ بات ہے ایک دہائی کی۔۔۔

    آج سے ٹھیک ایک عشرہ قبل ہم نے اٹلس ہنڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) میں ایگزیکٹیو انونٹری مینیجمنٹ کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا تھا۔ ملازمت کے آغاز کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ہم بی کام کے پرچوں کی تیاری کررہے تھے کہ اخبار میں ایک اشتہار پر نظر پڑی جس میں لکھا تھا کہ اے ایچ ایل کو مختلف...
  3. عاطف بٹ

    سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے (از شاہد ملک)

    کئی سال بعد پبلک ٹرانسپورٹ پر لاہور سے اسلام آباد کا سفر کیا تو فراغت نے مزا دیا، لیکن بسوں میں درج جو ہدایات پڑھتے پڑھتے بچپن کی دہلیز پار کی تھی، ان کی کمی شدت سے محسوس ہوتی رہی۔ یہی کہ سر اور بازو باہر مت نکالیں، شیشے احتیاط سے چلائیں، تھوکنا اور فرنٹ سیٹ پہ سونا منع ہے۔ ان میں سے کچھ ہدایات...
  4. عاطف بٹ

    تفریق

    تفریق عاطف خالد بٹ 'یار، تم تو جانتے ہوئے کہ ہمارے معاشرے میں جینڈر ڈسکریمینیشن کتنی زیادہ ہے۔ ہر سطح پر عورتوں پر ظلم ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے۔ بےحسی تو جیسے مردوں کی انسٹنکٹ میں شامل ہے۔۔۔' سیمی ایک بڑے ریستوراں کے ائیرکنڈیشنڈ ڈائننگ ہال میں اعظم کے ساتھ بیٹھی اپنی این جی او...
  5. عاطف بٹ

    لاہور ٹی وی کے آئندہ ہفتے کے پروگرام

    السلام علیکم! 1969ء میں لاہور ٹی وی کے پروگرام ملاحظہ کیجیے۔ یہ پروگرام روزنامہ ’امروز‘ کے ہفتہ وار ٹی وی ایڈیشن میں چھپا کرتے تھے۔
  6. عاطف بٹ

    تحفہ

    ایک لڑکا جس لڑکی کو پسند کرتا تھا اس سے کہنے لگا کہ مجھے کوئی ایسا تحفہ دیدو جسے میں اپنے پاس سنبھال کر رکھ سکوں۔ لڑکی نے اپنے جوتے کا تلا اتار کر دیدیا۔ لڑکا وہ تلا سنار کے پاس لے گیا اور اسے کہا کہ چاندی کا فریم بنا کر اسے اس میں جڑ دو۔ سنار نے کہا کہ کل آ کر لیجانا۔ اگلے روز لڑکا تلا لینے گیا...
  7. عاطف بٹ

    استانی جی کا اپنے منگیتر کو جوابی خط

    مائی ڈئیر تاج الدین، سلامِ محبت، تمہارا اِملا کی غلطیوں سے بھرپور مراسلہ مِلا، جسے تم بدقسمتی سے "محٌبت نامہ" کہتے ہو۔ کوئی مسٌرت نہیں ہوئی۔ یہ خط بھی تمہارا پچھلے خطوط کی طرح بےترتیب اور بےڈھنگا تھا۔ اگر خود صحیح نہیں لکھ سکتے تو کسی سے لِکھوا لیا کرو۔ خط سے آدھی ملاقات ہوتی ہے اور تم سے یہ...
  8. عاطف بٹ

    اقبال اور مسلم نوجوان

    پروگرام: شاہیں کا جہاں موضوع: اقبال اور مسلم نوجوان میزبان: عاطف بٹ مہمان: ڈاکٹر زاہد منیر عامر (پروفیسر اردو، کلیۂ علومِ شرقیہ، جامعہ پنجاب)
  9. عاطف بٹ

    اک لونگ گواچا ہے تو کیا شور مچا ہے

    سنا ہے کہ کسی ایک قوالی کے نشر ہونے پر ان دنوں وطنِ عزیز میں شور مچا ہوا ہے۔ صحافت سے وابستہ ہوئے دس برس ہوگئے اور ٹیلیویژن سے انسلاک کو بھی ساتواں سال ہے لیکن ہمارے اپنے گھر میں ٹی وی نہیں ہے۔ اسی باعث بہت سا وقت، توانائی اور دماغ ضائع ہونے سے بچ جاتے ہیں، جنہیں کئی اور امورِ مفیدہ میں کھپایا...
  10. عاطف بٹ

    اک نظم

    تیرے مگروں میرئیے مائیں ایس دنیا دے تِلکن ویہڑے جد وی ڈِگیاں، آپے اُٹھیاں 'بسم اللہ!' دی واج نئیں آئی نہ کیڑی دا آٹا ڈُلہیائے پچھوکڑی لکھت: کسے دوست نوں شاعر دا ناں پتا ہووے تے دس کے ممنون فرماوے۔
  11. عاطف بٹ

    قدم قدم پہ جہنم سہارتا ہوا میں (میثم علی آغا)

    قدم قدم پہ جہنم سہارتا ہوا میں تمہارے ہجر سے خود کو گزارتا ہوا میں یہ پور پور اذیت میں ڈالتے ہوئے تم یہ سانس سانس محبت پکارتا ہوا میں پھر ایک رات اذیت سے مر گیا تھا کہیں تمہارے عشق کو اندر سے مارتا ہوا میں عجب نہیں ہے کسی روز قتل ہوجاؤں تمہاری جان کا صدقہ اتارتا ہوا میں معاف کرنا ترا ساتھ دے...
  12. عاطف بٹ

    آج کا اقبال دے ، فردا کی بھی خیرات دے (حمد)

    آج کا اقبال دے ، فردا کی بھی خیرات دے ماضیِ مرحوم پر تالافیِ مافات دے میں کہ راضی ہوں تو رکھے مجھ کو جس بھی حال میں اب یہ تیری ہے رضا، تو جیت دے یا مات دے میں تجھے ہوں ڈھونڈتا، ملتا نہیں تیرا پتہ کیسے پاؤں میں تجھے، تو مجھ کو کچھ آیات دے میں کہ تشنہ پھر رہا ہوں دشتِ ہست و بود میں مجھ کو ساگر...
  13. عاطف بٹ

    محبتوں کے جہاں کارواں گزرتے ہیں

    محبتوں کے جہاں کارواں گزرتے ہیں قیامتوں کے وہاں امتحاں گزرتے ہیں یقیں کی منزلِ مقصود عشق کا مطلوب ہوس کی راہ سے تو بس گماں گزرتے ہیں اسی فراق کے لحظے میں رک گیا جیون تمہارے ہجر کے لمحے کہاں گزرتے ہیں بدن کے ساتھ مری روح بھی دمک اٹھی حریمِ جان سے وہ جانِ جاں گزرتے ہیں بھرا ہے چشم کا کشکول...
  14. عاطف بٹ

    محفلوں سے تنگ آکر تخلیے میں کاٹ دی

    محفلوں سے تنگ آکر تخلیے میں کاٹ دی قید تنہائی کی ہم نے آئینے میں کاٹ دی نیند کے مارے ہوؤں نے رتجگے میں کاٹ دی زندگی کی رات ہم نے سوچنے میں کاٹ دی ہجر تیرا اشک بن کر آنکھ میں پھرتا رہا راحتوں کی عمر ہم نے المیے میں کاٹ دی منزلِ ایقان تھی تشکیک کے دریا کے پار اور ساری زندگی اک مخمصے میں کاٹ دی...
  15. عاطف بٹ

    خورشید رضوی جو ہماری نہیں تھی، سر وہ مصیبت نہیں لی

    جو ہماری نہیں تھی، سر وہ مصیبت نہیں لی شہر تیار تھا پر ہم نے ہی بیعت نہیں لی جو میسر تھا لٹاتے رہے سرشاری میں اہلِ دنیا سے کسی چیز کی قیمت نہیں لی یک بیک ٹوٹ گیا، چارہ گری سے پہلے دلِ بیمار نے ہم سے کوئی خدمت نہیں لی ہم نے جو کچھ بھی کیا عمرِ دو روزہ میں کیا ابدیت کے لئے مرگ سے مہلت نہیں لی...
  16. عاطف بٹ

    اٹھا سکی نہ مصیبت فراقِ یار میں روح (نواب محبوب محل بیگم)

    اٹھا سکی نہ مصیبت فراقِ یار میں روح نکل گئی تنِ لاغر سے انتظار میں روح جو آنا ہو تجھے مدِنظر تو آ ظالم نکل نہ جائے کہیں تیرے انتظار میں روح نہ نکلی حسرتِ دل ایک بھی کہ موت آئی ہمیشہ تڑپے گی تیرے لیے مزار میں روح ہے آرزو ترے ہاتھوں سے قتل ہوں میں بھی لگی ہوئی ہے تری تیغِ آبدار میں روح اسی کے...
  17. عاطف بٹ

    بے غیرت پنجابی کی گزارش

    پیش نوشت: یہ تحریر مبشر اکرم صاحب کے بلاگ سے حاصل کی گئی ہے اور ان کی اجازت سے پیش کی جارہی ہے۔ تحریر میں موجود پروف کی غلطیوں کی تصحیح اس اندیشے کے پیشِ نظر نہیں کی گئی کہ کہیں اس سے مصنف کے اسلوب پر زد نہ پڑے! ع ب میں گورنمنٹ ریلوے مڈل سکول، ملکوال، میں چوتھی جماعت کا طالبعلم تھا اور ہمارے...
Top