نتائج تلاش

  1. متلاشی

    دعاؤں کی درخواست۔۔!

    السلام علیکم ! میں نے چند دن پہلے ایک پریشان کن خواب دیکھا ہے ۔۔۔ تمام اراکینِ محفل سے درخواست ہے کہ وہ میرے حق میں دُعا کریں ۔۔۔! کہ اللہ مجھ پر آنے والی تمام مصیبتوں پریشانیوں اور تکلیفوں سے مجھے محفوظ فرمائے ۔۔۔!
  2. متلاشی

    قمر کو جس پہ ناز تھا وہ آسماں نہیں رہا (برائے صلاح ومشورہ)

    قمر کو جس پہ ناز تھا وہ آسماں نہیں رہا جو رشکِ آفتاب تھا وہ ضو فشاں نہیں رہا چمن میں کیوں ہے خامشی ؟ اُداس کیوں ہے ہرکلی ؟ تھیں جس کے دم سے رونقیں وہ باغباں نہیں رہا قدم قدم پہ شفقتیں ، نفس نفس عنایتیں ملیں جہاں سے الفتیں ، وہ آستاں نہیں رہا وہ جس کے دم سے ھر طرف بہار ہی بہارتھی وہ...
  3. متلاشی

    نعت۔۔۔ سب سے پہلے مشیت کے انوار سے نقش روئے محمد بنایا گیا ۔ پروفیسر کرم حیدری ۔

    نعت شریف کلام از:مولانامحمدقاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ سب سے پہلے مشیت کے انوار سے نقش روئے محمدﷺ بنایا گیا پھر اسی نقش سے مانگ کر روشنی بزم کون ومکاں کوسجایا گیا وہ محمؐد بھی،احمدبھی،حامدبھی،محمود بھی حسن مطلق کاشاہد ومشہودبھی علم وحکمت میں وہ غیرمحدودبھی ، ظاہرا امّیوں میں اٹھایا گیا...
  4. متلاشی

    کیا یہ سچ ہے ۔۔۔۔؟

    السلام علیکم ! نیٹ گردی کے دوران یہ پوسٹر ملا ۔۔۔ کیا فرماتے ہیں یارانِ نکتہ داں ۔۔ کہ کیا یہ سچ ہے ۔۔۔۔۔؟
  5. متلاشی

    عید میلاد النبی صلى الله عليه وسلم اور حقائق

    چودہ سو برس سے زیادہ زمانہ گذرا کہ رب العالمین نے ظلمت کدہ عالم کو نور بخشنے والا وہ پیغمبر بھیجا جس کے ہاتھ میں سیادت رسل کا علم اور سرپرخاتمیت انبیاء کا تاج تھا۔ اللہ جل جلالہ نے اپنے پیغمبر کو ایسی شریعت کاملہ عطا فرمائی کہ اس کے بعد قیامت تک نوع انسانی کے لیے کسی مذہبی قانون اور نئی شریعت کی...
  6. متلاشی

    طاہر القادی کی پوری زندگی تضادات کا مجموعہ ہے ۔۔محمد اویس نورانی

    کراچی(نیوزرپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی پوری زندگی تضادات کا مجموعہ ہے جھوٹے خواب بیان کرکے شروع کیا گیا سیاسی سفرذاتی شہرت بلند بانگ اعلانات کے گرد گھومتا ہے ان کے مذہبی نظریات بھی خطرناک ہیں مغربی میڈیا کے سامنے وہ توہین رسالت ﷺ...
  7. متلاشی

    بیوی پاکستان گئی ہے ۔۔۔ ایک ہنستا مسکراتا کلام

    بیوی پاکستان گئی ہے گھر کے کاموں سے گھبرا کر اپنے جاب سے عاجز آ کر چھ ہفتے کی چھٹی پا کر کر کے گھر سنسان گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے سونے کے سیٹ بنوائے گی شان مصالحے بھی لائے گی سوٹ بہت سے سلوائے گی سلک کے لیکر تھان گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے عیش کروں گی اماں کے گھر کام کریں گے نوکر چاکر...
  8. متلاشی

    تازہ غزل بغرض اصلاح وتنقید۔۔۔ تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا۔۔۔ محمد ذیشان نصر

    السلام علیکم ! محفلین ! آج بلکہ ابھی ابھی ایک تازہ غزل وارد ہوئی ہے سوچا آپ کے پیشِ نظر کرتے چلیں۔۔۔ سو عرض کیا ہے ۔۔۔! تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا بعد میرے یہ خطا کون کرے گا کس پہ ہو گی تری وہ مشقِ ستم اب ظلم تیرے یوں سہا کون کرے گا کر لیا ترک تعلق ،تجھے لیکن یاد سے میری جدا کون کرے...
  9. متلاشی

    یہ کونسی بحر ہے ۔۔۔؟

    یہ مصرعہ کونسی بھر میں ہے ۔۔۔؟ کمبخت عشق نے سکھلا دی مجھ کو شاعری
  10. متلاشی

    کچھ ہم بھی کہیں ، کچھ تم بھی کہو۔۔۔!

    السلام علیکم ! نیا موضوع شروع کر رہا ہوں ۔۔۔۔ جس میں کچھ ہم کہیں گے اور کچھ آپ ۔۔۔! چلو جی ہم نے تو جو کہنا تھا کہہ دیا۔۔۔۔ باقی ۔۔۔ اب کچھ آپ ہی کہیں۔۔۔۔!
  11. متلاشی

    طاہر القادری کی واپسی ۔۔۔ جواب کم سوال زیادہ۔۔ عبادالحق

    تحریک مہناج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں مینار پاکستان پر ایک بڑا جلسہ کر کے لوگوں کو اضطراب کا شکار کردیا ہے اور یہی اضطراب کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ نظام انتخاب کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے...
  12. متلاشی

    افکارِ قاسمی بلاگ۔۔۔برائے برقی مجلہ افکارِ قاسمی

    السلام علیکم ! دوستو! میں نے ایک نیا بلاگ بنایا ہے ۔۔۔۔ افکارِ قاسمی کے نام سے جو کہ الغزالی فورم کے تحت شائع ہونے والا برقی ماہنامہ مجلہ ہے ۔۔۔! پلیز اسے وزٹ کیجئے اور اپنی آراء سے نوازئیے شکریہ ۔۔۔ ربط یہ ہے افکارِ قاسمی
  13. متلاشی

    جستجو۔۔۔!

    جستجو! وہ صحرا کی تپتی ریت پر دنیا و مافیہا سے بے خبر چلا جا رہا تھا …آفتاب کی تپش اپنے جوبن پر تھی …دُوردُور تک کوئی ذی روح موجودنہ تھا …دھوپ کی تمازت سے اُس کی سرخ و سفید رنگت سیاہ پڑ چکی تھی … پیاس کی شدت سے اُس کا حلق کسی ویران کنوئیں کی مانند خشک ہو چکا تھا …اُس کی ٹانگیں اس کے وجود کا ساتھ...
  14. متلاشی

    آشنائے محبت۔۔۔!

    آشنائے محبت! وہ دن…! میری زندگی کے بدترین دنوں میں سے ایک تھا…مگر وہ رات میری زندگی کی حسین ترین رات تھی … ہاں … میں اس دن صبح بہت پرجوش تھا … اور کیوں نہ ہوتا … آخر کوآج بہت دنوں بعد مجھے انٹرویو کے لئے بلایا گیا تھا … میں پچھلے کئی ماہ سے ملازمت کی تلاش میں سرگرداں تھا … مگر صدحیف… ابھی تک...
  15. متلاشی

    تازہ غزل بغرضِ اصلاح و تنقید۔۔۔رہا دربدر پھرا کُو بکُو۔۔۔محمد ذیشان نصر

    السلام علیکم ! ایک تازہ غزل آج ہی وارد ہوئی ہے سو ہدیہ قارئین ہے ۔۔۔۔! رہا دربدر پھر ا کُو بکُو رہی عمر بھر یہی آرزو ملے مجھ کو بھی کوئی ہم نفس کوئی مہ جبیں کوئی خوبرو ملاہم سفر، مجھے جب نصرؔ ہوئی ختم پھر مری جستجو نہ میں کہہ سکا مرا حالِ دل نہ ہی ہو سکی کوئی گفتگو نہ ہی چھُپ سکا کبھی ان...
  16. متلاشی

    مجذوب غزل۔۔۔نگاہِ اقربا بدلی ، مزاجِ دوستاں بدلا ۔۔۔ خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    نگاہِ اقربا بدلی ، مزاجِ دوستاں بدلا نظر اک اُن کی کیا بدلی کہ مجھ سے کُل جہاں بدلا مرے دنیائے دوں کو تو نے اے پیرِ مغاں بدلا قیاس اب ہو گیا عرفاں یقیں سے اب گماں بدلا چمن کا رنگ گو تونے سراسر اے خزاں بدلا نہ ہم نے شاخِ گُل چھوڑی نہ ہم نے آشیاں بدلا گمانوں میں سبھی کے فرق آیا جب حجاب...
  17. متلاشی

    مجذوب غزل۔۔۔۔ کسی سے سیکھ لے بُلبل سراپا داستاں رہنا ۔۔۔خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    کسی سے سیکھ لے بُلبل سراپا داستاں رہنا ہے ننگ عشق حالِ دل کا محتاجِ بیاں رہنا کھٹکتا ہے یہ تنکوں کا گُلوں کے درمیاں رہنا بہت مشکل ہے اے بلبل چمن میں آشیاں رہنا ہمیں دونوں برابر ہیں گلستاں ہو کہ صحرا ہو وہیں کے ہو گئے ہم ،ہوگیا اپنا جہاں رہنا یہ کیا طرفہ ادا، طرفہ تماشا، طرفہ پردہ ہے...
Top