اردو محفل فورم

زیک
زیک
سوچا کہ یہ شاعری محفل ہے تو شعر ہی پوسٹ کیا جائے
زیک
زیک
ویسے یہ شعر ساغر کا ہے یا زاہد کا یا عرفان کا؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
یہ شعر ساغرؔ صدیقی کا ہے اور یوں ہے:
حوروں کی طلب اور مے و ساغر سے ہے نفرت
زاہد ترے عرفان سے کچھ بھول ہوئی ہے

میرا خیال ہے کہ حور کی حسرت تو شاعر کے اپنے تصور میں ہے ۔ :D
ویسےشاعر کی منطق غلط ہے ۔ زاہد کو تو جنت کی طلب ہے ۔ اور مے و ساغر سے پرہیز اسی جنت کے لیے ہے ۔ :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
یہ ایسے ہی ہے کہ کوئی شخص ابتدائے زندگی میں عیش و آرام سے پرہیز کرتے ہوئے خوب محنت مشقت کرتا ہے تاکہ کامیاب آدمی بن سکے ، خوب دولت کماسکے اور پھر آخر میں عیش و آرام کی زندگی گزارے۔ :D
عبید انصاری
عبید انصاری
ظہیر بھائی بیچ میں آپڑے ورنہ یہ احتمال بھی کچھ بعید نہیں تھا کہ یہ حوروں کا ہی شعر ہو۔ :)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
کیا ساغر صدیقی صاحب اسم با مسمیٰ ، بلکہ تخلص با مسمی بھی تھے ؟
صابرہ امین
صابرہ امین
آپ اور شاعری۔ ۔ اللہ اللہ
زیک
زیک
سید عاطف علی اگر اسم بامسمٰی تھے تو صدیقی کی وجہ سے ساغر بھی سچ ٹھہرا
Top