اردو محفل فورم

زیک
زیک
سالگرہ مبارک
عرفان سعید
عرفان سعید
اس سالگرہ پر خوشی منائیں یا غم؟
زیک
زیک
اگر ویکسین جلد لگنے والی ہے تو خوشی ورنہ غم
عرفان سعید
عرفان سعید
ابھی تو 70 سے 74 سال کے لوگ بھگتائے جارہے ہیں، ہماری باری میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ایسٹرا زینیکا پر تحفظات کی وجہ سے مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔
جاسم محمد
جاسم محمد
واپسی مبارک۔ ادھر ناروے میں بھی اسٹرا زینیکا نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ زیک ہوتے تو کہتے یہی لگوا لیں :)
زیک
زیک
ہمارے تو 55 سال سے اوپر والے لگوا رہے ہیں۔ امید ہے جلد ہماری باری بھی آ جائے گی
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ریاض میں ہماری کمپنی بھی حوصلہ افزائی میں دو دن کی چھٹی دے رہی ہے ۔ جلد ہی رجسٹر ہونے کا ارادہ ہے۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
عرفان بھائی ، نہ صرف نظربندی کو ایک سال ہوگیا بلکہ محفل میں آپ کی آمد بھی سال بھر بعد ہوئی ہے ۔ آپ سے انتہائی شدید ، پرزور اور زبردست وغیرہ قسم کا شکوہ کرنا بنتا ہے ۔ آپ یہاں میری طرح روز حاضری کیوں نہیں لگاتے ؟!
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
امید ہے کہ سب خیر عافیت ہوگی ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر مشکل دور فرمائے!
عرفان سعید
عرفان سعید
ظہیراحمدظہیر بھائی، آپ کی نیک خواہشات کا بہت شکریہ۔
آپ کا شکوہ بالکل بجا۔ کچھ نجی مسائل اور مصروفیات کی وجہ سے وقت کی کچھ قلت رہی۔ یہ سب کچھ شاید اتنا راہ میں رکاوٹ نہ بنتا لیکن محفل پر ناخوشگوار صورتِ حال نے ناگواری کی کیفیت پیدا کردی، جس کے اثرات توقع سے کچھ زیادہ ہی دیرپا واقع ہوئے۔
امید ہے اب آنا جانا لگا رہے گا۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
عرفان بھائی ، نظر انداز کرنے کی سہولت استعمال کیجئے ۔ اور کوچۂ ٹرولاں سے تین کوس دور رہیئے۔ اردو محفل آئے دن اپنا رنگ اور نام بدلتی رہتی ہے ۔ خدا خدا کرکے اردو مسجد کچھ دن سے ایک طرف کو ہوئی ہے تو اب اردو اسمبلی میں خوب سیاسی مباحث ہورہے ہیں ۔ بس دیکھتے جائیے ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
السلام علیکم
کیسے ہیں عرفان بھیا۔
عرفان سعید
عرفان سعید
کوچۂ ٹرولاں، اردو مسجد، اردو اسمبلی
کیا اصطلاحات وضع کی ہیں۔
:)
عرفان سعید
عرفان سعید
وعلیکم السلام عدنان بھائی
اللہ کا شکر ہے۔ آپ کیسے ہیں؟
فہد اشرف
فہد اشرف
ارے اپنے عرفان سعید بھائی آئے ہیں ۔
آج ایک عرصے بعد آپ کا کیفیت نامہ دیکھ کر بہت اچھا لگا، احوال تو آپ کے تبصروں سے مل ہی گئے ہیں۔ بارِ دگر خوش آمدید۔
Top