خوشگوار واپسی

محفل میں واپسی پر خوش آمدید جناب۔
جی ہاں ہمیں 2006-7کے دوران محفل میں آپ کا فعال طور پر حصہ لینا ابھی تک یاد ہے اور اکثر اوقات آپ کی کمی محسوس ہوتی تھی۔ امید ہے اب ہم آپ کی دلچسپ اور مفید پوسٹوں سے پھر مستفید ہو سکیں گے۔

بہت شکریہ تلمیذ ،

آپ سے دلچسپ گفتگو ہوتی رہی ہے اور انشاءللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اب۔ امید ہے آپ نئے دھاگے کھولتے رہیں گے اور اب تو ٹیگ کرنے کی بھی سہولت ہے
 
کیسی ستم ظریفی ہے کہ ہم محترم کو محفل کا اسیر بنانے کے فوراً بعد اس قدر مصروف ہو گئے کہ آن جناب کی حاضری ہم سے زیادہ ہونے لگی (جو کہ ہمیں کسی صورت برداشت نہیں :) )۔ خیر یہ بڑھی ہوئی مصروفیت چند دنوں کا معاملہ ہے۔ امتحانات اور سفر سے فارغ ہو کریں دیکھیں گے کہ آن لائن رہنے میں کون کون مقابلہ کر سکتا ہے۔ :)
 
سچی بات تو یہ ہے کہ دو دن سے مسلسل اردو ویب پر ہی ہوں۔ بلکہ کل تو 16،17 گھنٹے مسلسل استعمال کے بعد سویا تھا۔

اب اتنا زیادہ استعمال مسلسل جاری تو نہیں رہ سکتا مگر اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محفل کی جاذبیت اور دلکشی بہت بڑھ گئی ہے۔
 
ساجد

محفلین
محب ، واپسی مبارک ہو۔ امید کرتے ہیں کہ یہ واپسی ٹارزن کی واپسی نہیں ہو گی جو تھوڑی دیر بعد کہانی سے نکل کر دوبارہ جنگلوں میں غائب ہو جاتا ہے۔ آپ کی ذات سے موسوم ماضی کی بہت سی یادیں ہیں خاص طور پر اردو بلاگنگ کے دوران آپ کی مصروفیت کے حوالے سے۔
 
اردو محفل پر يہ نام ديكھ كر ياد آيا كہ يہ وہی انكل ہيں جنہوں نے ہميں ابتدا ميں ہی ملا عورت كہہ كر خوش آمديد كہا تھا سوچا ياد كرا ديں كہ ہمارى گفتگو رہی ہے۔ خوش گوار ياد ....
مبارك وبارك اس ليے نہيں كہا كہ غير مذہبی لوگ بركت پر كہاں يقين ركھتے ہيں ؟
 
ساجد ، ایک تو آپ کے نام کے گرد ستارے کسی اور دنیا میں لے جاتے ہیں۔

ٹارزن والی واپسی تو شاید میری پہلے ہو چکی ہے اس لیے اب اس کا چانس نہیں اور ایک زمانے میں آپ بھی تو غیر حاضر ہو گئے تھے مگر پھر لوٹ آئے تو عزیزم کچھ عرصہ کے لیے بچھڑا ضرور تھا محفل سے مگر لوٹ کر تو انسان گھر ہی آتا ہے۔ :)
 
ارے ام نور العین ، انکل ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور ملا عورت !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

میں تو خود ایک عرصہ بعد محفل پر دوبارہ آیا ہوں ، اس لیے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ گفتگو رہی ہو

شاید یہ پیغام انٹرویو ود Atheist والے دھاگے میں کرنا تھا
 
ساجد

محفلین
ساجد ، ایک تو آپ کے نام کے گرد ستارے کسی اور دنیا میں لے جاتے ہیں۔

ٹارزن والی واپسی تو شاید میری پہلے ہو چکی ہے اس لیے اب اس کا چانس نہیں اور ایک زمانے میں آپ بھی تو غیر حاضر ہو گئے تھے مگر پھر لوٹ آئے تو عزیزم کچھ عرصہ کے لیے بچھڑا ضرور تھا محفل سے مگر لوٹ کر تو انسان گھر ہی آتا ہے۔ :)
محب، بالکل جناب ہم ایک زمانے میں غیر حاضرہوگئے تھے لیکن یہ وہ زمانہ تھا کہ ہم عازم عدم آباد ہوتے ہوتے بچے اور ازاں بعد ایک طویل و خطیر بیماری کے مقابل فاتح قرار پائے تھے۔ حالیہ ڈینگی نے بھی ہمیں آن دبوچا اور اللہ تعالی کی مہربانی سے اس سے بھی بچ نکلے لیکن ہماری فیملی کے دو افراد اس کی نذر ہو گئے۔ ان دو وقفوں کے علاوہ محفل سے لمبی غیر حاضری نہیں ہوئی۔ ہاں یہ ضرور ہوتا ہے کہ اکثر لاگ ان ہوئے بغیر محفل کا چکر لگتا ہے کیوں کہ میں نے اپنے براؤزر کو مستقل شٹ ڈاؤن کے وقت کوکیز ڈیلیٹ پر سیٹ کیا ہوتا ہے۔
 
جی کچھ کچھ یاد ہے مجھے اور فاتح نے بتایا بھی تھا بلکہ شاید اس دوران آپ سے فون پر بات بھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد میں بھی امریکہ چلا آیا اور پردیس کی الجھنوں کی وجہ سے بہت کم رابطے میں رہا ۔ میں بھی بیچ میں محفل کو صرف دیکھنے آیا کرتا تھا مگر کچھ پوسٹ نہیں کیا کرتا تھا۔
 
Top