ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس سے بانی پاکستان کی تصاویر ہٹادی گئیں

راشد احمد

محفلین
زرداری نے تو بھٹو کی برسی پر کہا تھا کہ قائداعظم کا پاکستان کب کا ختم ہوچکا ہے اب تو بھٹو کا پاکستان بچا ہے۔

اب خود اندازہ کریں کہ زرداری سمجھ رہے ہیں کہ قائداعظم کا اب پاکستان سے کردار ختم ہوگیا ہے۔ اب نوٹوں سے قائداعظم کی تصاویر اور نصاب سے قائداعظم کے مضامین ختم کرنا باقی ہیں
 
محسن حجازی

محفلین
شاید آپ لوگوں کی نظر سے وہ تصویر نہیں گزری جس میں زرداری اور ان کی کابینہ اوباما سے میٹنگ کر رہے ہیں۔
اس میں زرداری کے ساتھ بلاول زردرای بیٹھے ہیں جبکہ وزیر خارجہ تیسری کرسی پر کہیں دور نظر آ رہے ہیں۔

obama-karzai-zardari-bilawal.jpg
 
راشد احمد

محفلین
محسن بھائی وہ پارٹی کا چئیرمین ہے اور مستقبل کا وزیر اعظم ہے۔ یہ سب ٹریننگ کا حصہ ہے
زرداری کے بعد پیپلزپارٹی کی ساری باگ دوڑ اسی نے سنبھالنی ہے۔
 
بھٹو خاندان کے اصل وارث میرمرتضیٰ بھٹو کا گھرانہ ہےاگر پی پی پی کا جانشین سیا سی طور پر نامزد کرنا ہے تو فاطمہ بھٹو یا جونیربھٹو کو نامزد کیا جاے
 
کاشفی

محفلین
قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی روح سے غداری اور ان سے تعصب یہ کوئی نئی اور انوکھی بات نہیں۔۔۔۔ پاکستان کے ممتاز وڈیرے عالم دین وغیرہ اور اعلی پائے کے جاگیردار سیاسی رہنما ان سے تعصب کرتے تھے اور ان کی نسلیں اب تک تعصب کرتی ہیں۔۔۔

ویسے آپ سب کو صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ۔۔عزت مآب جناب زرد آری صاحب کا کلام پڑھ کر سنانے کی جسارت کرتا ہوں۔۔۔ اُمید ہے کہ سب راہ راست پر آجائیں گے اسے سن کر۔۔۔ :grin:

صدرِ مملکت اپنا کلام پیش کرتے ہیں اس خوبصورت محفل میں۔۔۔۔۔

بی بی تیرا شکریہ

کھا رہا ہوں اس ملک کو میں ، آپ کی اجازت ہے
آج ہوں میں جو کچھ بھی وہ آپ کی عنایت ہے
تو نہیں ہے لیکن تیری ، تصویر ساتھ رہتی ہے
تو چالاک ہے کتنا ، بار بار یہ کہتی ہے
مرکہ بھی نہ ہی مری ، بس یہ ہی شکایت ہے
آج ہوں میں جو کچھ بھی وہ ۔ ۔ آپ کی عنایت ہے
ساری پالن مل جائے تو ، بچوں کی ماں بناؤں گا
نہ ملے گی وہ تو کسی اور کو میں پٹاؤں گا
مجھے ساری اسمبلی کی ، اب تو حمایت ہے
آج ہوں میں جو کچھ بھی وہ آپکی عنایت ہے

اگر اجازت ہو تو ایک قطعہ صرف بی بی کے لئے ۔ ۔ ۔

قربان کر کہ خود کو ، مرا مقدر بنا دیا
کتنے ہی جیالوں کا ، گاڈ فادر بنا دیا
دس فی صد سے گذارا کہاں ہوتا ہے یہاں
ڈال کہ نوے اور ۔ ۔ صد - در بنا دیا

واہ واہ ۔۔بہت خوب زرد آری صاحب۔۔ شہنشاہ معظم واہ۔۔ واہ۔۔ :grin:

(اظہر الحق ۔ پاکستان - مقیم شارجہ متحدہ عرب امارات)
 
زین

لائبریرین
51112_big.jpg

آج ٹی وی کے مطابق
قائداعظم کے اہلخانہ کی پہلی مرتبہ اسلام آباد آمد
اسلام آباد: قائداعظم کے اہلخانہ پہلی مرتبہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ایئرپورٹ پرپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان اوردیگر لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔قائداعظم کے اہلخانہ میں ان کے پڑپوتے اسلم جناح ،ان کی اہلیہ ثریا جناح اور بیٹی زینب جناح شامل ہیں ،وہ اسلام آباد کے دورے کے دوران پہلے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پھر صدر پاکستان آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا ۔اس موقعے پر اسلم جناح کا کہنا تھا کہ وہ ساٹھ سالہ زندگی میں پہلی مرتبہ اسلام آباد آئے ہیں ۔اسلم جناح نے کہا کہ انہوں نے جو مانگا اللہ تعالی سے مانگا ہے اور وہ ان کو ملاہے
 
arifkarim

معطل
اپنوں کے ہوتے ہوئے ہمیں بھارت، اسرائیل اور امریکہ کی دہشت گردی سے کوئی خطرہ نہیں۔ بھلا ہم سے بڑا اور کون دشمن ہو سکتا ہے پاکستان کا؟
 
ابو کاشان

محفلین
بڑے افسوس کا مقام ہے کہ قائدِ ذلّت نے قائدِ ملّت کی تصاویر کو ہٹوا دیا۔
کیا اس ملک پر صرف پلپلوں کا حق ہے؟
 
ابو کاشان

محفلین
زرداری نے تو بھٹو کی برسی پر کہا تھا کہ قائداعظم کا پاکستان کب کا ختم ہوچکا ہے اب تو بھٹو کا پاکستان بچا ہے۔

اب خود اندازہ کریں کہ زرداری سمجھ رہے ہیں کہ قائداعظم کا اب پاکستان سے کردار ختم ہوگیا ہے۔ اب نوٹوں سے قائداعظم کی تصاویر اور نصاب سے قائداعظم کے مضامین ختم کرنا باقی ہیں

احسان فراموشی میں کچھ کمی رہ تو نہیں گئی۔
 
محمداسد

محفلین
51112_big.jpg

آج ٹی وی کے مطابق
قائداعظم کے اہلخانہ کی پہلی مرتبہ اسلام آباد آمد
اسلام آباد: قائداعظم کے اہلخانہ پہلی مرتبہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ایئرپورٹ پرپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان اوردیگر لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔قائداعظم کے اہلخانہ میں ان کے پڑپوتے اسلم جناح ،ان کی اہلیہ ثریا جناح اور بیٹی زینب جناح شامل ہیں ،وہ اسلام آباد کے دورے کے دوران پہلے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پھر صدر پاکستان آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا ۔اس موقعے پر اسلم جناح کا کہنا تھا کہ وہ ساٹھ سالہ زندگی میں پہلی مرتبہ اسلام آباد آئے ہیں ۔اسلم جناح نے کہا کہ انہوں نے جو مانگا اللہ تعالی سے مانگا ہے اور وہ ان کو ملاہے

قائداعظم کے 'اہلخانہ' اور 'پڑپوتے' والی بات کچھ سمجھ نہیں‌آئی۔
پوتا تو وہ ہوتا ہے کہ جو بیٹے کا بیٹا ہو۔ اس اعتبار سے پڑپوتا تو وہ ہوا کہ جو پوتے کا بیٹا ہو۔
پھر یہاں قائداعظم کے پڑپوتے سے بھلا کیا مراد ہے؟
 
مغزل

محفلین
یعنی ہم نے جو گلی چوباروں میں دیواروں پر لکھا دیکھا ہے کہ ’’ کرنسی میں بی بی کی تصویر شامل کریں ‘‘ ۔۔ یعنی اب یہ بھی ہونے والا ہے ۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ۔؟
 
ابو کاشان

محفلین
یعنی ہم نے جو گلی چوباروں میں دیواروں پر لکھا دیکھا ہے کہ ’’ کرنسی میں بی بی کی تصویر شامل کریں ‘‘ ۔۔ یعنی اب یہ بھی ہونے والا ہے ۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ۔؟

ابھی ابتداءِ عشق ہے روتا ہے کیا۔

دل تو چاہ رہا ہے کہ کسی نوٹ پر آنجہانی زرداری کی تصویر بھی ہو۔
 
Top