انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
چلیں ظہیراحمدظہیر سے پوچھتے ہیں کہ Adulting کی اردو کیا ہو گی
ویسے تو اس کے عام معنی بالغ ہونا ، سنِ بلوغت کو پہنچنا ،وغیرہ ہیں ۔ دوسرے مترادفات سیانا ہونا ، جوان ہونا وغیرہ بھی استعمال کیے جاتے ہیں ۔ کبھی کبھی ہوش سنبھالنا بھی ان معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
adulthood کے لیے بلوغ ، بلوغت وغیرہ مستعمل ہیں ۔
لیکن جیسا کہ دستور ہے ہر لفظ کا یک لفظی ترجمہ ممکن نہیں ہوتا چنانچہ سیاق و سباق کو دیکھتے ہوئے ترجمے کے بجائے ترجمانی سے کام لیا جاتا ہے۔
 

یاز

محفلین
محبت اور خوبصورتی پر بات کرنا تو میں بھول ہی گیا تھا۔



محبت کے موضوع پر لگتا ہے شدید اختلاف ہے۔ محبت کسی کی خامیوں کی پردہ‌پوشی کر کے نہیں بلکہ خامیوں کو recognize اور سمجھ کر کی جاتی ہے۔

اور محبت میں بھی give and take ہوتا ہے۔ بس اس کا انداز کچھ مختلف ہے۔ والدین بچوں سے محبت کرتے ہیں۔ اس کا صلہ بچوں کا ان سے پیار بھی ہو سکتا ہے اور بچوں کا اچھی طرح سے بڑا ہونا بھی والدین کو مسرت دے سکتا ہے۔ بات یہ نہیں ہے کہ محبت کی صورت میں آپ جواباً محبت ہی expect کریں (جو ہر انسان کچھ حد تک کرتا ہی ہے) بلکہ یہ کہ آپ کو اس محبت سے کچھ ملے جو آپ کو خوشی اور اطمینان دے۔ جب یہ خوشی آپ کو نہ ملے تو یہ محبت آپ کے لئے دردِ سر بن جاتی ہے اور آپ کو خوب خوار کراتی ہے۔ پھر محبت محبت نہیں رہتی۔
ایک گڑا مردہ اکھاڑ لانے پہ معذرت زیک صاحب، لیکن جس سوال کا مقتبس بالا جواب ہے، اگر آج آپ اس کا جواب لکھیں تو اس میں کس حد تک تبدیلی متوقع ہو سکتی ہے؟
 

زیک

فوٹوگرافر
ایک گڑا مردہ اکھاڑ لانے پہ معذرت زیک صاحب، لیکن جس سوال کا مقتبس بالا جواب ہے، اگر آج آپ اس کا جواب لکھیں تو اس میں کس حد تک تبدیلی متوقع ہو سکتی ہے؟
محبت کے بارے میں میرا خیال ہے کہ میں نے اس وقت اپنے جواب میں کچھ مکس اپ کیا تھا۔ جذبے اور relationship میں۔ ریلیشنشپ میں بہت سی چیزیں لازم ہوتی ہیں لیکن محبت ایک جذبہ ہے جو تعلق کی بنیاد ضرور ہے لیکن مکمل ریلیشنشپ نہیں۔ محبت یک طرفہ بھی ہو سکتی ہے اور کوئی صلہ بھی نہیں مانگتی۔ ہاں صلہ چاہے وہ محبوب کا آپ کو ٹیکسٹ میسج ہو یا ایک مسکراہٹ سب آپ کو سرشار کرتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
محبت کے بارے میں میرا خیال ہے کہ میں نے اس وقت اپنے جواب میں کچھ مکس اپ کیا تھا۔ جذبے اور relationship میں۔ ریلیشنشپ میں بہت سی چیزیں لازم ہوتی ہیں لیکن محبت ایک جذبہ ہے جو تعلق کی بنیاد ضرور ہے لیکن مکمل ریلیشنشپ نہیں۔ محبت یک طرفہ بھی ہو سکتی ہے اور کوئی صلہ بھی نہیں مانگتی۔ ہاں صلہ چاہے وہ محبوب کا آپ کو ٹیکسٹ میسج ہو یا ایک مسکراہٹ سب آپ کو سرشار کرتے ہیں۔
بہترین است۔ جواب ہماری امید اور توقعات کے عین مطابق ۔

ابھی ایک گڑا مردہ مزید اکھاڑنا باقی ہے۔ امید ہے کہ اس سے ذیلی سوال کا ہماری جانب سے کافی حد تک جواب مل جائے گا۔
ویسے ہی خیال آیا کہ اگر اب کوئی اس 19 سال پر محیط انٹرویو کو پڑھے (میرے علاوہ) تو وہ مجھ میں یا میرے جوابوں میں کیا تبدیلیاں نوٹ کرے گا۔
ٹیگ: مریم افتخار یاز عبداللہ محمد اور جو چاہے
 

یاز

محفلین
کافی مشکل سوال ہے۔ کچھ ‌random سا جواب دے رہا ہوں۔

قبل از مسیح میں کوروش فارس کا شہنشاہ۔ وہ گمنام لوگ جو 50 سے 100 ہزار سال پہلے افریقہ سے نکل کر باقی دنیا بسانے نکلے۔ اور اس زمانے کےکتنے ہی یونانی فلسفی اور سائنسدان: سقراط، ارسطو، Plato اور Euclid۔

پہلے ہزار سالوں میں بو علی سینا کو زبردستی شامل کر رہا ہوں کہ 980AD میں پیدا ہوئے۔ امام حسین کہ خود کو اور پورے خاندان کو کسی مقصد کے لئے قربان کرنا کافی ہمت طلب کام ہے۔ عمر بن الخطاب کہ مسلمان سلطنت اور اسلام پر جتنا اثر ان کا ہے کم ہی لوگوں کا ہو سکتا ہے۔

پچھلے ہزار سالوں میں: ابن رشد (اس سے اچھا فلسفی اور سائنسدان مسلمانوں میں پیدا نہیں ہوا)، Voltaire، آئنسٹائن (ماڈرن فزکس میں بہت اہم کردار)، نیوٹن (ریاضی ہو یا فزکس نیوٹن کے بغیر آج ہم کچھ نہیں)، ڈارون (اپنے زمانے سے آگے تھا اور آج بیالوجی میں اس کی ایوولیوشن تھیوری کے بغیر کچھ سمجھنا ممکن نہیں) ، امریکہ کے founding fathers (ایک نیا لبرل اور جمہوری نظام بنایا اس وقت جب اس کی کوئی واضح مثال نہ تھی)، لوئی پاسچر (پاسچر کو کون نہیں جانتا)، گیلیلیو (بچپن ہی سے آسمان کی طرف دیکھنے کا شوق ہے)، ٹامس ایڈیسن (میں آخر ایک الیکٹریکل انجینیر ہوں)، جان لوک، جان سٹوئرٹ مل، کانٹ، روزیو (فلسفے کی دنیا کے بڑے نام)، مارٹن لوتھر کنگ، WEB DuBois اور فریڈریک ڈگلس (انتہائی اہم افریقی امریکی جن کا افریقی امریکیوں کے حقوق کی کاوش میں اہم رول ہے)۔
اس مراسلے کے سوال کا دوبارہ جواب دینا پسند کریں گے؟
 
Top