آپ کا کیمرہ

زیک

فوٹوگرافر
پہلے میں سوچ رہا تھا کہ آپ کو نائیکون زیڈ ماؤنٹ پر آپ کے پچھلے نائکون کیمرے کے لینز استعمال کرنے کے لیے نائکون ایف-این سے زیڈ ماؤنٹ کے الیکٹرانک اڈاپٹر کا مشورہ بھی دوں، لیکن پھر خیال آیا کہ آپ کا پچھلا کیمرہ اے پی ایس-سی تھا تو اس کے لینز فل فریم پر نہیں چل سکتے۔
جی ہاں یہی مسئلہ تھا۔ میں کچھ لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے ڈی ایکس لینز فل فریم پر استعمال کئے ہیں لیکن وہ امیج کراپ کر دیتے ہیں۔ 10 میگاپکسل کا امیج کیا فائدہ۔

اکٹھا سب کچھ لینے کے لئے کافی سوچ بچار کی کہ کافی بڑا نسخہ تھا لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ نہ تھا۔ سو پرانی باڈی اور لینز نائکن ہی کو ٹریڈ ان کئے
 

زیک

فوٹوگرافر
آپ کی میکرو فوٹو گرافی کبھی نظر سے گزری نہیں۔ میکرو کے مخصوص لینز بھی لیےجاسکتے ہے۔معلوم نہیں کہ تھرڈ پارٹی لینز آپ کے زیرِ غور ہیں یا نہیں، لیکن میکرو میں کچھ فینسی قسم کے پروب لینز بھی موجود ہیں۔
کچھ کرتا رہتا ہوں۔ مزید کرنا چاہتا ہوں۔ اس میں کافی آپشن ہیں۔ ابھی دیکھ ہی رہا ہوں شاید سال بھر میں ہی کچھ کروں۔ فی الحال 100 سے 400 ملی میٹر والے لینز کی 0.38x میگنفکیشن ہی پر گزارا کر رہا ہوں۔
 
Top