قرض کی پیتے تھے مئے کہ پہلی کو پیمنٹ کردیا کریں گے۔۔(وہ)

قرض کی پیتے تھے مئے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن(غالب)

یعنی ادائیگی کا ارادہ ہی نہیں۔۔
 
آخری تدوین:
کئی ملک ایسے بھی کہ اُن کے دارالخلافوں کا نام بھی وہی ہے جو ملک کا ہے جیسے میکسیکو اور میکسیکو سٹی ،کویت اور کویت سٹی، پاناما اور پاناما سٹی جبوتی ، سنگاپور، گوئٹے مالا،لکسمبرگ،موناکو وغیرہ وغیرہ ۔ اور بعض ممالک ایسے بھی کہ اُن کے دارالخلافوں کے نام اپنے ملک کے نام سے ملتے جلتے ہیں جیسے گنی بساؤ کا دارالخلافہ بساؤ ہے ،نکاراگواکا مانا گوا،الجزائرکا الجزیرہ،انڈوراکاانڈورالاولا،ایل سلوا ڈورکا سان سلوا ڈوروغیرہ۔
 
گوئٹے مالا شہر سے کراچی شہر آئیں تو آپ کو 14856کلومیٹر کا فاصلہ طے کرناپڑے گا۔راستے میں بحراوقیانوس پڑے گا اور تقریباًآدھاراستہ اسی بحرِ زخّار کے اوپر سے طے کرنا ہوگاتب کہیں خشکی نظر آئے گی ، یہاں آپ پوراافریقہ اورعرب امارات پار کرکے کراچی قدم رنجہ فرمائیں گے اوربھول جائیں گے کہ اتنی لمبی مسافت کے بعد گھر پہنچے ہیں ۔گھر پہنچکر جو خوشی ملتی ہے وہ راستے کی ہر تکلیف بھلادیتی ہےجی۔
 
لاہور سے امرتسر قریب قریب پچاس کلومیٹر ہے۔وہ پنجابی جوآپ کو لاہور میں سننے کو ملے گی امرتسر پہنچ کے اُس کی مٹھاس اور گرمجوشی میں اور اضافہ ہوجاتا ہے، یوں سمجھیں لاہور ی دل سے آپ کا خیرمقدم اور آپ سے کلام کرتے ہیں اور امرتسری دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کا استقبال اور گلاں کردے اَن۔۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین

نا مکمل خواہش میری تو یہی ہو گی کہ ایسی مصنوعی سرحدیں مٹا دی جائیں
 
سیما علی

لائبریرین
ہم بھی یہی جانتے ہیں کہ محبت کی کوئی سرحدیں نہیں۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

وجی کی بھی کچھ یہی خواہش ہے
ویسے یہ خواہش اور تمنا میں کیا فرق ہوتا ہے ؟؟
بہتیری ڈکشنریاں دیکھیں کہ وجی بھیا کا سوال تشنہ جواب نہ رہے مگر کیا کیجے اہلِ لغت تمنا آرزو، ارمان،چاہت،اشتیاق، خواہش اور شوق کو ایک جیسے الفاظ یعنی مترادفات کہہ کر سب کوہم معنی قراردیتے ہیں تو میں نے سوچا کیوں نہ خود غورکیا جائے تو ایک بودا اور غیر مستند ساجواب آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانے کی حسرت کرناتمنا ہے اور ملنے کی اُمیدرکھنا خواہش ، واللہ اعلم بالصواب۔۔
 
وجی

پانے کی حسرت تو ہمیں بہت سی چیزوں کی ہے
 
موجو

لائبریرین
جب بھی اس دھاگے کو دیکھا تو سمجھ نہ سکا کہ اس میں کیا چکرچل رہا ہوتا ہے ۔ کوئی بتا سکتا ہے؟
 
سیما علی

لائبریرین
چکر پہ چکر اور پھر دوبارہ چکر ۔۔ایسے تو نہیں ہمارے مراسلے 2097 ہوئے ہیں ۔۔۔البتہ چکر کسی کو نہیں دیتے ۔۔۔؀
جانے کس خواب پریشاں کا ہے چکر سارا

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

Top