کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

م حمزہ

محفلین
آج کشمیر میں ہی 7ٹیسٹ پازیٹیو آگئے۔
جموں و کشمیر میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 27ہوگئی۔
 
جاسم محمد

محفلین
جماعت اسلامی کا کیمپ ہے پی ٹی آئی کا نہیں!!!
پی ٹی آئی تو صرف بغض عمران کی وجہ سے بدنام ہے :)
21-F404-AB-AF1-F-41-A0-9304-EE79877462-E9.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے اور دیگر گاؤں دیہاتوں میں صرف سات سات گھرانوں کے نام لکھے گئے ہیں بس مالی مدد یا راشن کے لیے۔چاہے سات سے جتنے بھی زیادہ ہوں۔ ابھی مدد کسی کی نہیں کی گئی۔
آج مجھے ایک گاؤں کی خاتون کا فون آیا کہ ان کے گھرانے سمیت متعدد گھرانے بے حد ضرورت مند ہیں۔ سب ہاتھ پہ ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں۔ لیکن ایسے کسی گھرانے کا نام نہیں لکھا گیا کہ جن کے نام ایک مرلہ زمین بھی ہو۔
میں انھیں ذاتی طور پہ جانتی ہوں۔ ایک دو کنال زرعی زمین ہے ان لوگوں کے پاس یا اس سے بھی کم اور وہ سب لوگ بہت زیادہ ضرورت مند ہیں لیکن ان میں سے کسی کا نام نہیں لکھا گیا۔
ہم ان میں سے چند کی مدد ہی کر سکیں گے لیکن اتنے بہت سے گھرانے ہیں وہاں۔۔۔۔۔
 
اب تعداد سات سے بڑھ کر دس تک پہنچ گئی ہے۔ کمیتی بھی دس لوگوں پہ مشتمل ہے۔ البتہ جس کے نام تھوڑی سی بھی زمین ہے، اس کا نام شامل نہیں ہے۔ دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں، کہ جن کے پاس آدھا مربع زمین ہے اور وہ اپنا نام لکھوانا چاہتے ہیں۔ صد افسوس!
 
م حمزہ

محفلین
آج صبح کے وقت دوسرا شخص بھی انتقال کرگیا ۔ اور ابھی تک مزید پانچ کیسز پازیٹیو ہوئے۔ کل تعداد 38.
۔
 
arshadmm

محفلین
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1542 ہو گئی ہے جبکہ 570 مصدقہ متاثرین کے ساتھ پنجاب ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔ بی بی سی آج۔
 
arshadmm

محفلین
ایک تو لوگ اپنی ٹریول ہسٹری مخفی رکھتے ہیں۔ دوم یہ کہ جب تک ٹیسٹ کا رزلٹ آتا ہے تب تک وائرس دوسرے شخص تک منتقل ہوجاتا ہے۔
جی بالکل، اور دوسرا کہ لوگ برطانیہ سے دھڑا دھڑ آ رہے ہیں پتہ نہیں کیسے۔آج ڈاکٹر ظفر مرزا رکہہ رہے تھے کہ 78پرسنٹ لوگ وہ ہیں جو پہلے سے یہ وائرس ساتھ لے کر آئے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد ایران سے آنے والے زائرین کی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
آج خبر آئی ہے کہ بہاولپور ماڈل ٹاؤن سی کاایک شخص ابوبکر لاہور اپنے قطر سے آئے دوست سے نل کر آیا ہے اور اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت ہے۔
پھر خبر آئی ہے کہ ایک نرس بھی داخل ہے۔ اس کا نتیجہ بھی مثبت ہے۔
ایک اور خبر گردش میں ہے کہ یہ خبریں درست نہیں ہیں۔
بس اللہ خیر کرے۔ اللہ کرے کہ ان کی بلکہ کسی کی بھی مثبت رپورٹ نہ ہو۔ آمین!
 
Top