مزاحیہ سوال جواب

نایاب

لائبریرین
پیار اور محبت میں کیا فرق ہے؟؟
میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں. جانو.
میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں. جان
پیار کے اظہار میں پیاس ہوتی ہے
محبت کے اقرار میں سپردگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب سوال یہ ہے کہ " میں نے اس سوال کا یہ جواب کیوں دیا " ؟
بہت دعائیں
 
دنیا کب گھومتی ہے؟ وہ توگھماتی ہے! (شاید آپ زمین کو دنیا سے کنفیوژ کررہے ہیں!) :p
دنیا مٹی پانی کے ذروں کا کلام تام (مرکب تام) ہے اور لگتا ہے زمین بھی ان ذروں سے وجود رکھتی ہے لیکن اب دونوں کو الگ الگ وجود ہے تو ثابت کریں
 

عظیم

محفلین
دوپہر کا کھانا آنے والا ہے، ٹینڈے اور آلو بینگن کا سالن ہو گا۔ بتائیں مجھے ان دونوں میں سے کون سا سالن زیادہ پسند آئے گا۔
 

محبوب الحق

محفلین
دنیا قریب کی چیز ہے.
کائنات ایک (لامتناہی) وسعت ہے جو خدا نے تخلیق کی.
اسی وسعت کی وضاحت ہی چاہیے کہ خدا نے کون کون سی مخلوقات کی تخلیق فرمائی جیسے"ہم نے کائنات میں ایسی مخلوقات پیدا کی،تمھاری دنیا ان کے سامنے ایسے ہے جیسے اونٹ کے منہ میں زیرہ"
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اسی وسعت کی وضاحت ہی چاہیے کہ خدا نے کون کون سی مخلوقات کی تخلیق فرمائی جیسے"ہم نے کائنات میں ایسی مخلوقات پیدا کی،تمھاری دنیا ان کے سامنے ایسے ہے جیسے اونٹ کے منہ میں زیرہ"
کیا اس اونٹ کی ڈاڑھیں ٹوٹ گئیں ؟ جو منہ میں زیرہ کہنا پڑا ۔
 
Top