تاسف حکیم اختر صاحب داعئ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ :(

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابن جمال

محفلین
زندگی میں کتنے ہی افراد ایسے ہوتے ہیں جن سے ملاقات کی آرزو ہوتی ہے لیکن حالات کے پیچ ایسے ہوتے ہیں اورتقدیر کا فیصلہ ایساہوتاہے کہ ارادہ ارادہ ہی رہ جاتاہے ۔ اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اورجنت الفردوس کوان کا ٹھکانہ بنائے اوردنیاکے بدلے اب جنت میں ہی ملنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین
 
محترم بھائی 1985 میں مجھے حکیم صاحب کی صحبت سے مشرف ہونے کا موقع ملا ۔ بہت سادہ بہت معصومانہ انداز سے بڑی گنجلک گھتیاں سلجھاتے تھے ۔ جلال میں کبھی کبھی جمال میں ہمیشہ دکھتے تھے ۔ حق بلند درجات سے نوازے آمین اک عظیم عالم با عمل حق کو واصل ہوگیا ۔۔۔ ۔۔
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا ۔۔۔۔ ،مجھے ان کا مثنوی شریف پر کیا گیا کام پسند ہے بہرحال معاشرے میں ایسے صلح کل طرز کی شخصیات کا قحط الرجال ہے موصوف کا دم غنیمت تھا سو وہ بھی جاتی رہا ۔۔۔۔ اللہ بس ۔۔۔باقی ہوس
 
الشفاء

لائبریرین
آہ۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
حضرت کے بارے میں کیا کہیں۔۔۔ اللہ عزوجل ان پر کروڑوں رحمتیں فرمائے اور ان کے صدقے میں ہماری بے حساب مغفرت فرمائے۔۔۔ آمین۔

بطور تبرک آپ کے چند اشعار۔۔۔اصلاح و برکت کے لئے مزید کلام پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ ان شاءاللہ۔۔۔

کٹ رہی ہے میری تنہائی مرے نغمات سے
لب اگر خاموش ہوں گے چشم تر ہو جائے گی
کر رہا ہوں آہ پیہم گو ابھی ہے نارسا
ایک دن آخر تو ممنون اثر ہوجائے گی
درحقیقت میری آہ خام کا ہے یہ قصور
رفتہ رفتہ پختہ ہو کر پردہ در ہو جائے گی۔
 
حماد

محفلین
Image has been scaled down 31% (500x237). Click this bar to view original image (720x341). Click image to open in new window.
7Fx3INC.jpg

حضرت حکیم اختر اپریل 2006 میں لاہور چڑیا گھر کے قریب واقع خانقاہ میں تشریف لائے تھے تو مجھے انکی محفلوں میں شریک ہونے کا کئ بار موقع ملا۔ حضرت تمام تر مواعظ میں نظر بچانے پر بہت زیادہ زور دیا کرتے تھے۔ پرانے علماء کی طرح تصویر وغیرہ کو حرام گردانتے تھے۔ یہاں ان کی تصویر دیکھ کر حیرت ہوئ۔
 
حماد جی مجھے تو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ تصویر کے خلاف تھے لیکن اب آپ نے جو لکھا ہے تو اب بال متوسلین و مریدین کے کورٹ میں ہے
 
الشفاء

لائبریرین
حضرت حکیم اختر اپریل 2006 میں لاہور چڑیا گھر کے قریب واقع خانقاہ میں تشریف لائے تھے تو مجھے انکی محفلوں میں شریک ہونے کا کئ بار موقع ملا۔ حضرت تمام تر مواعظ میں نظر بچانے پر بہت زیادہ زور دیا کرتے تھے۔ پرانے علماء کی طرح تصویر وغیرہ کو حرام گردانتے تھے۔ یہاں ان کی تصویر دیکھ کر حیرت ہوئ۔

حضرت کے مواعظ پڑھنے کے بعد ہم ان کی زیارت کے مشتاق تھے لیکن کافی عرصہ کوشش کرنے کے باوجود بھی حضرت کی کوئی تصویر نیٹ پر نہ مل سکی۔ آج اس دھاگے کے توسط سے ان کی زیارت ہوئی۔۔۔
صالحین کی زیارت ہو جانا بھی اپنے آپ میں ایک بڑی سعادت ہے۔۔۔الحمد للہ۔۔۔
 
حضرت حکیم اختر اپریل 2006 میں لاہور چڑیا گھر کے قریب واقع خانقاہ میں تشریف لائے تھے تو مجھے انکی محفلوں میں شریک ہونے کا کئ بار موقع ملا۔ حضرت تمام تر مواعظ میں نظر بچانے پر بہت زیادہ زور دیا کرتے تھے۔ پرانے علماء کی طرح تصویر وغیرہ کو حرام گردانتے تھے۔ یہاں ان کی تصویر دیکھ کر حیرت ہوئ۔

ہمارے بہت سے علماء ایسے ہیں جن کی پوری زندگی تصویر اور وڈیو ریکارڈنگ کے خلاف جنگ میں صرف ہوئی ہے۔ مگر انکی شہادت یا وفات کے بعد ان سے محبت رکھنے والے محض عقیدت کی خاطر تصویر بنا لیتے ہیں۔
گو کہ یہ شیخ کا نا پسندیدہ عمل ہے۔ مگر ہائے محبت۔ دل کا کیا کرے کوئی؟ جس سے عقیدت ہے اس کی کوئی یاد، کوئی نشانی جس سے دل کو سکون آجائے۔
مگر اس میں شیخ کا قصور نہیں ہوتا اس لئے وہ کسی بھی الزام سے بری ہے کیونکہ یہ تصاویر انکی بے دھیانی میں لی گئی ہوتی ہیں۔
 
حضرت حکیم اختر اپریل 2006 میں لاہور چڑیا گھر کے قریب واقع خانقاہ میں تشریف لائے تھے تو مجھے انکی محفلوں میں شریک ہونے کا کئ بار موقع ملا۔ حضرت تمام تر مواعظ میں نظر بچانے پر بہت زیادہ زور دیا کرتے تھے۔ پرانے علماء کی طرح تصویر وغیرہ کو حرام گردانتے تھے۔ یہاں ان کی تصویر دیکھ کر حیرت ہوئ۔

بدنظری الگ گناہ ہے اور جاندار کی تصویر بنانا الگ گناہ۔
حضرت نے ہمیشہ ان دونوں کبیرہ گناہوں کی مذمت کی ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ ساری زندگی اصلاحِ امت میں لگائی اور یہ سبق دے گئے:
نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے​
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top