پہلا ٹیسٹ میچ :پاکستان بمقابلہ افریقہ

Wasiq Khan

محفلین
جوہانسبرگ … پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر توفیق عمر انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوگئے ان کی جگہ عمران فرحت کو جنوبی افریقا طلب کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ کا جنوبی افریقا کے خلاف ابھی پہلا ٹیسٹ شروع نہیں ہوا کہ قومی ٹیم میں کبھی کوئی in ہوتا ہے تو کبھی کوئی out، 2فاسٹ بولر تنویر احمد اور راحت علی کوطلب کرنے کے بعد اب خبر یہ آئی آئی ہے کہ پنڈلی کی انجری کا شکار توفیق عمر جنوبی افریقا کے دورے سے ہی باہر ہوگئے ہیں ، اب انہیں بغیر کھیلے ہی وطن واپس آنا ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ اوپنر عمران فرحت کو طلب کرلیا ہے، جو چند روز میں جنوبی افریقا روانہ ہوں گے، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔
 

Wasiq Khan

محفلین
160583_detail.gif
 

افلاطون

محفلین
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ۔۔۔

افریقی کپتان جیریم سمتھ آج بطور کپتان اپنا سوواں ٹیسٹ کھیلیں گے:applause:
 
Top