نیرنگ خیال فروری 6، 2016 ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خدا ۔۔۔۔ سبھی نے وعدہ فردا پہ ٹال رکھا ہے (فراز)
نیرنگ خیال فروری 4، 2016 اب کے کھل جائیں خزانے نفسِ سوزاں کے ۔۔۔ اب کے محرومی اظہار نہ ہونے پائے (مصطفیٰ زیدی)
راحیل فاروق فروری 3، 2016 بھائی، ہے تو شاید شرم کی بات۔ لیکن میں بغور دیکھنے کے باوجود فیصلہ نہیں کر سکا کہ یہ تصویر کس کی ہے۔ بڑے تامل کے بعد صرف اس قدر یقین ہوا کہ میری نہیں ہے۔ اس سے آگے علم کی جو منازل پڑتی ہیں ان تک آپ رہبری فرمائیے!
بھائی، ہے تو شاید شرم کی بات۔ لیکن میں بغور دیکھنے کے باوجود فیصلہ نہیں کر سکا کہ یہ تصویر کس کی ہے۔ بڑے تامل کے بعد صرف اس قدر یقین ہوا کہ میری نہیں ہے۔ اس سے آگے علم کی جو منازل پڑتی ہیں ان تک آپ رہبری فرمائیے!
نیرنگ خیال فروری 3، 2016 صہبائے تند و تیز کی حدت کو کیا خبر ۔۔۔ شیشے سے پوچھیے جو مزا ٹوٹنے میں تھا (مصطفیٰ زیدی)
نیرنگ خیال جنوری 27، 2016 جو دل کے سمندر میں اُبھرتا ہے یقیں ہے ۔۔۔۔ جو ذہن کے ساحل سے گزرتا ہے گُماں ہے (انور مسعود)
نیرنگ خیال جنوری 14، 2016 دیکھ کیا آئینہ بے جنبشِ لب کہتا ہے ۔۔۔۔ جو خموشی سے ہو وہ بات اَہم ہے ہم کو (لیاقت علی عاصم)
نیرنگ خیال جنوری 12، 2016 میں کہ پر شوق پرندہ ہے تخیّل میرا ۔۔۔۔ تو ورا الماورا ہے، تری ہستی خوشبو (محمداحمد)
نیرنگ خیال جنوری 11، 2016 میں ڈرتا ہوں کہ دنیا نا شناسِ حرفِ دل ٹھہری ۔۔۔ میں خوشبو ہوں سو ایسے میں ہوا ہونے سے ڈرتا ہوں (محمداحمد)
میں ڈرتا ہوں کہ دنیا نا شناسِ حرفِ دل ٹھہری ۔۔۔ میں خوشبو ہوں سو ایسے میں ہوا ہونے سے ڈرتا ہوں (محمداحمد)
نیرنگ خیال جنوری 10، 2016 سُلگ رہا ہوں کئی دن سے اپنے کمرے میں ۔۔۔۔ دریچہ کھولوں تو دنیا دھواں دھواں ہو جائے (محمداحمد)
نیرنگ خیال دسمبر 25، 2015 نہ خریدار کا حصہ ہوں نہ حق بائع کا ۔۔۔۔ میں وہ دانہ ہوں جو گِر جائے کفِ میزاں سے
نیرنگ خیال دسمبر 18، 2015 حُسن سے لیجئے تنطیم دو عالم کا سبق ۔۔۔۔ صبح ہوتی ہے تو گیسو بھی سنور جاتے ہیں (شکیل بدایونی)
نیرنگ خیال دسمبر 17، 2015 ایسا کرتے ہیں الٹ دیتے ہیں زنبیل حیات۔۔۔ اور پھر اس میں کوئی کام کا پل ڈھونڈتے ہیں