محب علوی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • پیسوں سے محبت کو تو نہیں خریدا جا سکتا مگر انٹرنیٹ کی سروس لی جا سکتی ہے جو تقریبا وہی چیز ہے۔ :)
    میں بکواس کرتا رہتا ہوں کارکن سنتے رہتے ہیں ۔ الطاف حسین کا معصومانہ اعتراف
    حسیب نذیر گِل
    حسیب نذیر گِل
    سو فیصد درست کہا
    محمود احمد غزنوی
    محمود احمد غزنوی
    اس سے بھی زیادہ دلچسپ انکی اپنے لئے دعا ہے کہ "یا اللہ مجھے جہنم رسید کردے"۔۔۔اور عقلمندوں کا مجمع جو یہ سن رہا تھا بغیر سوچے سمجھے اس پر آمین بھی کہے جارہا تھا۔۔۔ایک ٹکٹ میں دو مزے
    اس انٹرنیشنل نمبر پر کال کرکے آپ الطاف حسین کے خلاف لندن پولیس سے شکایت کر سکتے ہیں 1212 7230 20 44+
    طلعت حسین نے ایک بار پھر بہت عمدہ تجزیاتی پروگرام پیش کیا ہے اور طلعت کی اسی خوبی نے اس کے بڑے مداح پیدا کر رکھے ہیں۔
    الیکشن نشریات ختم ہونے کا کب تک امکان ہے؟ آپ کے لئے ترجمے کا بھی خاصا کام جمع ہو چکا ہے۔ D-:
    محب علوی
    محب علوی
    ابھی لگتا ہے کام ایک ماہ تک جاری رہے گا ۔ :)
    آجکل جو بندہ پوچھتا ہے کہ آپ ووٹ کسے دے رہے ہیں ؟ اگر سو فیصد نہیں تو نوے فیصد وہ بندہ تحریک انصاف کا ہی ہو گا۔
    پی پی کے اشتہار تو سوگوار تھے ہی مگر ایم کیو ایم کا ماتمی اشتہار دیکھ کر سمجھ آ رہی ہے کہ ان جماعتوں کے پاس اب رونے پیٹنے کے سوا کچھ نہیں۔
    کچھ کالم نگار اگر تحریک انصاف کے بارے میں انصاف سے کام لیں تو یقینا ان کے رزق میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
    آج جسے لاہور کی فضاؤں کو جوش سے بھر دینا تھا اس نے سارے شہر کو سوگوار کر دیا۔
    محب علوی
    محب علوی
    اس کا قصور تو ہے ہی مگر گرنے والے دونوں گارڈ نے بھی آخر تک عمران کو پکڑے رکھا جس کی وجہ سے وہ کسی بھی موقع پر خود کو متوازن نہ کر سکا۔
    امید ہے کہ پرسوں کے جلسہ میں شرکت کی کوئی صورت نکل آئے گی۔
    محب علوی
    محب علوی
    بالکل کیونکہ عمران بنیادی طور پر ایک فٹ اور چست بندہ ہے اور وہ عام بندے کے مقابلے میں زیادہ ہاتھ پاؤں مار سکتا تھا مگر پوری طرح سے پکڑے ہونے کی وجہ سے بری طرح سے گرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    اللہ رحم کرے اور بھرپور صحت دے عمران خان کو۔۔۔۔!
    جلسوں میں مخالفین کو دبنگ آواز سے للکارنے والے عمران کو آج ہسپتال میں نحیف آواز میں عوام کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے دل بہت رنجیدہ ہوا
    مسلم لیگ (ن) نے عمران کی غلطی کو استعمال کرتے ہوئے ٹی وی اشتہار بنا لیا ہے ۔ شیر پر مہر لگانا ہے۔ :)
    یہ بازی خون "کا" بازی ہے یہ بازی تم ہی ہارو گے ، مزہ آ گیا بلاول بھٹو کی گوروں والی اردو سن کر
    فرحت کیانی
    فرحت کیانی
    میں نے کل ہی یہ اشتہار دیکھا۔ اتنی مزے کی اردو ۔ :)
    محب علوی
    محب علوی
    ویسے بلاول کا انداز اچھا ہے بس اردو کو "تڑکا" لگانے کی ضرورت ہے۔ جب جب بھی یہ اشتہار آتا ہے میں تو بڑا لطف اٹھاتا ہوں۔ اس اشتہار نے میرے دل میں بلاول کے لیے نرم گوشہ پیدا کر دیا ہے۔ :)
    مریم نواز کا کہنا ہے کہ جذبہ ادھر (مسلم لیگ ن ) ہے اور پیسہ ادھر (تحریک انصاف) ہے ، کیا سچی !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
    Politicians and diapers should be changed frequently and all for the same reason
    فرحت کیانی
    فرحت کیانی
    لیکن نیا سیاست دان ہے کون؟ اگر میں بھی کچھ رقم کی سرمایہ کاری کرنے کی پوزیشن میں ہوتی تو شاید مجھے بھی 'نئی سیاست دان' کی قطار میں جگہ مل جاتی چاہے مجھے سیاست و حکومت کی الف ب کا بھی معلوم نہ ہو۔
    محب علوی
    محب علوی
    نئے سیاستدانوں کی اکثریت تو تحریک انصاف میں ہے دیگر کئی پارٹیوں میں بھی نئے لوگ ہیں۔ سرمایہ کاری تو سرمایہ دارانہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے اس لیے اس سے تو جب تک آپ سرمایہ دارانہ معیشت کا حصہ ہیں چھٹکارا نہیں پا سکتے ۔
    فرحت کیانی
    فرحت کیانی
    لیکن ان نئے سیاست دانوں کی کریڈیبیلیٹی کیا ہے؟ انہیں بطور سیاست دان کون جانتا ہے؟ اور انہیں انتخابات سے چند ہفتے پہلے لانچ کیوں کیا گیا؟ پہلے عوام کے سامنے کیوں نہیں آئے؟ ہو سکتا ہے کہ میں نئی سیاست دان ہوں لیکن چونکہ میری سیاست کا کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے تو کون کہہ سکتا ہے میں آگے پہنچ کر کرپشن کے کس لیول کو چھو لوں یا واقعی ہی عوامی خدمت کو اپنا منشور بناؤں؟
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top