مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

محفل کی بارہ دری میں خوش آمدید۔ :) :) :)

کم و بیش ایک ایک ہزار پیغامات مشتمل لڑیوں کا سلسلہ جسے "کون ہے جو محفل میں آیا" کے نام سے جانا جاتا رہا ہے کی سو لڑیاں مکمل ہونے پر ایک سنچری سیلیبریشن کی لڑی کھولی گئی تھی جو ٹھیک چار ماہ بعد آج پورے بیس ہزار پیغامات کے ساتھ ایک ہزار صفحات پر پھیل گئی ہے۔ لہٰذا اس سلسلے کو وہیں مقفل کر کے عمومی گفتگو و حاضری کے لئے محفل کی بارہ دری کے دروازے وا کیے جاتے ہیں۔ :) :) :)

نوٹ: اگر اس پیغام میں سعود بھیا کے لہجے کی بو محسوس ہو تو اسے محض اتفاق گردانا جائے۔ :) :) :)
 
وعلیکم السلام اپیا!
ہم نےبھی اب تک صرف بارہ دری کے کھنڈر دیکھے ہیں، اس کا عہد شباب نہیں دیکھے۔ اب اس امید پر یہاں آئے ہیں کہ شام اودھ میں سجنے والی بارہ دری کی رونقیں اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ لیں۔ :):)
 

زبیر مرزا

محفلین
کچھ عجب نہیں کہ زحال مرزا بھائی ایک عدد خیالی باری دری کی تصویر بنا کر پہلے مراسلے میں شامل کرنے کے لئے حاضر کر دیں۔ :) :) :)
ںہیں سعود میاں ہم تو اپنے نورتنوں کے منتظر ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ کوئی شاہی چوبدار نہیں
ہماری آمد پر باادب باملحاظہ کہنے والی آواز نہیں کیا شان مغلیہ کچھ ماند پڑگئی ہے یا زمانے کہ تیور بدل گئے ہیں
 
نوابین اودھ کی شان ماند پڑ گئی ہے بھائی، انہی کے دم سے تو بارہ دریاں آباد تھیں۔ :):) اب تو سڑکوں پر نظر آتے ہیں۔ ;)
 
ںہیں سعود میاں ہم تو اپنے نورتنوں کے منتظر ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ کوئی شاہی چوبدار نہیں
ہماری آمد پر باادب باملحاظہ کہنے والی آواز نہیں کیا شان مغلیہ کچھ ماند پڑگئی ہے یا زمانے کہ تیور بدل گئے ہیں
یہ با ادب با ملاحظہ کی ترکیب مغلیہ دور کی نہیں بلکہ بالی ووڈ میں متعارف ہوئی تھی تبھی سے لوگ سمجھنے لگے کہ ایسا مغلوں کے دور میں کہا جاتا تھا۔ :) :) :)

باقی رہے نو رتن، چوبدار اور درباری وغیرہ تو اس کے لئے دربار پہلے آپ خود بنوائیں۔۔۔ :) :) :)
 

زبیر مرزا

محفلین
بارہ دری بن گئی سعود میاں تو مغلیہ شان وشوکت بھی لوٹ آئے گی - ہم ایک مغل بچے کو محفل میں پاتے ہیں لیکن
انگریزی نام کے سبب اُسے ٹیگ نہیں کرپاتے کوئی ہے جو اُس مغل شہزادے کو بارہ دری میں لائے اور منہ مانگا انعام
اور خلعت فاخرہ پائے
 
انگریزی ناموں کو ٹیگ کرنا کچھ ایسا مشکل نہیں۔ @ ٹائپ کر کے Ctrl + SPACE دبا کر زبان کو انگریزی کر لیں اور نام ٹائپ کرنا شروع کر دیں۔ کام ہو گیا سمجھیں۔ ویسے آپ MughalS کو مدعو کرنا چاہتے ہیں کیا؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
حضرات آپ کون سی بارہ دری کی بات کر رہے ہیں؟

جبکہ یہ چارپائی پر بچھانے والی دری کی بات ہو رہی ہے۔

سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور گکھڑ منڈی کی دریاں اور کھیس بہت مشہور ہیں۔
 

عثمان

محفلین
دیکھ لیں ، ہم اوسط وہ نکالیں گے کہ بیس ہزار کیا بیس لاکھ پر بھی دھاگہ مقفل نہ ہوگا۔ :)
 
Top