تعارف کچھ اس نا چیز کے بارے میں


میرا نام عنبرین ریحان ہے۔ میرا شھر کراچی ہے۔ ں۔ کبھی کبھی کچھ لکھنے کا شوق بھی ہو جاتا ہے ۔ یوں تو میں کسی قابل نہیں۔ سمندر میں ایک قطرے سے بھی کم اہمیت ہے لیکن ”قطرہ قطرہ ملے تو سمندر ضرور بنتا ہے“ کی قائل ہوں۔ ہر بندہ اپنا ایک الگ اندازِ بیاں اور اندازِ سوچ رکھتا ہے اور اگر اسی انداز کو مثبت پہلو دے دے تو وہ کم از کم فکری انداز کا مالک ضرور بن جاتا ہے۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین
 

ساجد

محفلین
عنبرین ریحان کا اردو محفل پر سواگت کرتے ہیں۔ کراچی کے اراکین کی اکثریت بہت اچھھے لکھاریوں میں سے ہے۔ آپ کی تحاریرکے منتظر ہیں۔ اردو محفل آپ کی ہے ، بلا جھجھک لکھئے۔
 

ساجد

محفلین
مقدس ، اُردو محفل کی ماضی کی ایک فعال رکن جو آپ ہی کی ہم وطن ہیں اور اُردو میں انگریزی اور پنجابی کے الفاظ کو بڑے پیارے انداز میں استعمال کرتی تھیں ، وہ ایک دفعہ لندن میں راستہ بھول گئیں اور اس کی روداد قلمبند کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میری بڑی "سس" مجھے ڈھونڈنے نکل پڑیں۔ یقین کیجئے کہ ہم آج تک ان کے تحریر کردہ لفظ کو سَس یعنی Mother in law ہی سمجھتے رہے۔ کئی برس بعد آپ نے اس لفظ کا عنبرین کے لئے استعمال کیا ہے تو مجھے ان کے اُس لفظ کی آج سمجھ آئی ہے۔
یہ ویسا ہی لطیفہ ہے کہ ایک بار پی آئی اے کے پائلٹوں کی ہڑتال کے دوران ان کے ایک افسر ٹیلیویژن پر فرما رہے تھے کہ "میں چاہتا ہوں کہ پائلٹ اپنی ہڑتال فوری ختم کردیں تا کہ پیسنجرز سفر "Suffer" نہ کریں"۔:)
 
Top