بشیر بدر یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو ۔ بشیر بدر

بنتِ آدم

محفلین
اسلام وعلیکم!
میری تھوڑی مدد کیجیئے اس فورم کو سمجھنے میں۔۔ اس اسی ذیل میں کوئی اپنی پسندیدہ غزل پوسٹ کرنا چاہوں تو کیسے کروں گی!؟
 

فاتح

لائبریرین
اسلام وعلیکم!
میری تھوڑی مدد کیجیئے اس فورم کو سمجھنے میں۔۔ اس اسی ذیل میں کوئی اپنی پسندیدہ غزل پوسٹ کرنا چاہوں تو کیسے کروں گی!؟
اوپر جہاں "اردو محفل" کا لوگو (
logo.png
) نظر آ رہا ہے عین ا س کے نیچے صفحہ اول کے ساتھ "فورم" لکھا ہوا ہے۔ اس "فورم" پر کلک کریں۔

اب جو صفحہ کھلا ہے اس کی ورق گردانی کرتے ہوئے نیچے "محفلِ ادب" تک آئیں اور "بزمِ سخن" کے "ذیلی فورم" میں "پسندیدہ کلام" کے زمرے پر کلک کریں۔

اب آپ "پسندیدہ کلام" کے زمرے میں موجود ہیں۔ یہاں صفحے کے اوپری حصے میں بائیں جانب "نیا دھاگا شروع کریں" لکھا ہوا ہے۔ اس پر کلک کریں۔

یوں جو صفحہ کھلتا ہے وہاں آپ عنوان اور شاعر کا نام منتخب کریں۔ غزل یا نظم وغیرہ ٹائپ کریں اور "دھاگا تخلیق کریں" پر کلک کر دیں۔
 
Top