کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زلفی شاہ

لائبریرین
و علیکم السلام ، خیریت سے ہیں سید زلفی بھائی ؟
سیدہ بہن اللہ کا شکر ہے لیکن بجلی نے بہت ستا رکھا ہے جس کی وجہ سے آن لائن نہیں ہو سکتے یوں سمجھئے کہ نیٹ کی دنیا سے کٹ آف ہونے کے عذاب سے گزر رہے ہیں۔ ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
"پیٹر" کو چھوڑیں اور پھر سے گھیڑنے والا کنواں کھدوا لیں۔ بجلی پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
و علیکم السلام

مانو بلی کیسی ہو؟ آج کتنا دودھ پیا؟
اچھی ہوں چاچو
آج ہم نے صبح وہ پی تھی ناں جس کو س سے سردائی کہتے ہیں شاید :)

ہی ہی ہی چاچو یہ لکھنے کے بعد امی جان سے پوچھا تو وہ بولیں اس میں دودھ نہیں ڈالتے پر وہ تو وائٹ وائٹ تھی اس لیے مجھے لگا کہ شاید اس میں دودھ ہے۔

چاچو اب پھر سے یاد آیا تو اس پیغام کی تدوین کررہی ہوں۔ کل ہم نے ملک شیک پیا تھا شام میں اس میں تو دودھ ہوتا ہے ناں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top