ورڈپریس ورڈپریس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن

نبیل بھائی ۔۔۔ میں ورڈ پریس کی فائل locate.php میں جنوری ، فروری کو انگلش سے اردو میں تبدیل کر کے جیسے ہی ورڈ پریس کو اپ گریڈ کیا ۔۔۔ اردو ترجمہ کی بجائے انگلش حروف دوبارہ سے نظر آ رہے ہیں ۔۔۔

کوئی ایسی ٹپ دیجئے کہ ورڈ پریس کو اپ گریڈ کرنے کے بعد بھی اردو ترجمہ کیا ہوا ختم نہ ہو۔۔ شکریہ!
 

نبیل

تکنیکی معاون
ترجمہ برقرار رکھنے کا اصل طریقہ یہی ہے کہ ورڈپریس کے سٹینڈرڈ کے مطابق علیحدہ سے لینگویج فائلیں استعمال کی جائیں۔ دوسرا طریقہ یہی ہے کہ اپگریڈ کرنے سے پہلے پرانی فائلوں کی بیک اپ لیں اور اپگریڈ کے بعد locale.php کو پرانے ورژن سے اوور رائٹ کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نیوز ٹکر پر ایک سرچ کے نتیجے میں یہ پلگ ان نظر آیا ہے۔ اسے استعمال کرکے دیکھ لیں۔ میرا نیوز ٹکر بنانے کا تجربہ نہیں ہے۔ کچھ تلاش کرنے سے ایسی تھیمز بھی مل سکتی ہیں جن میں نیوز ٹکر کی بلٹ ان سپورٹ ہوتی ہے۔
 
خلاصہ

اس ٹیوٹوریل میں ورڈپریس کی ایک نسبتاً سادہ تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کی وضاحت کی گئی ہے۔ سی ایس ایس اور ایچ ٹی ایم ایل میں معمولی مہارت بھی ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں بتائے گئے طریقے سے ورڈپریس کی اکثر تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن ممکن ہوگی۔ البتہ ایسی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن مشکل ثابت ہو سکتی ہے جن میں سی ایس ایس کے پیچیدہ قواعد کا استعمال کیا گیا ہو۔

میں نے حسب وعدہ ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کا ٹیوٹوریل پیش کر دیا ہے: امید کرتا ہوں کہ یہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ اگر آپ اس سلسلے میں کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو یہاں پوچھ سکتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل میں استعمال کی گئی آؤٹ آف دی باکس تھیم کا اردو ورژن بھی اس پوسٹ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔

والسلام


نبیل بھائی مجھے ورڈپریس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن کا مکمل طریقہ کہاں سے مل جائے گا جو ہر تیمپلیٹ پر جاری ہو ؟؟ بھائی مہربانی ہوگی آپ کی اگر آپ بتا دیں !!:thumbsup4:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایسا کوئی خودکار طریقہ نہیں ہے جو ہر ٹیمپلیٹ پر چل سکے۔ بنیادی طریقہ وہی رہے گا جو اس ٹیوٹوریل میں بیان کیا گیا ہے۔ باقی آپ سی ایس ایس اور ایچ ٹی ایم ایل میں مہارت حاصل کرنی پڑے گی تاکہ ایڈوانسڈ تھیمز کی کسٹمائزیشن کر سکیں۔
 
نبیل بھائی یہاں ایک مسئلہ ہے فائر بگ ایچ ٹی ایمل جو دکھاتا ہے وہ تو ٹیملیٹ میں ھوتا ہی نہیں ہے یعنی ٹیمپلیٹ پی ایچ پی میں لکھا ھوتا ھے تو میں ایچ ٹی ایمل کی ترتیب پی ایچ پی میں کیسے دوں ؟؟
 
جیسا کہ بالا کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، ہمیں نہ صرف بلاگ کے ٹائٹل کے سٹائل (#head) کے بارے میں معلومات مل رہی بلکہ یہ بھی پتا چل رہا ہے کہ سٹائل شیٹ میں اس کی ڈیفینیشن لائن نمبر 45 پر موجود ہے۔ ہم ایڈیٹر میں سٹائل شیٹ فائل کی اس لائن پر جا کر متعلقہ سٹائل کو تبدیل کریں گے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php


جیسا کہ بالا کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، #head سٹائل کے font اٹریبیوٹ میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کے نام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کا استعمال محض اس ٹیوٹوریل کے لیے کیا جا رہا ہے۔ آپ اس کی جگہ کسی اور اردو فونٹ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ سٹائل شیٹ میں اس تبدیلی کو محفوظ کرنے کے بعد آپ ورڈپریس کے صفحے کو ری لوڈ کریں گے تو آپ کو اس کے ٹائٹل کے سٹائل میں تبدیلی کا اثر نظر آ جائے گا جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php

اسی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ہوئے سٹائل شیٹ میں شامل باقی سٹائلز میں بھی ضروری تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ ان تمام تبدیلیوں کو یہاں بیان کرنے سے مضمون کی طوالت میں غیر ضروری اضافہ ہوگا۔ اس کو خود سے دیکھنے کے لیے آپ منسلکہ کسٹمائزڈ تھیم کو ڈاؤنلوڈ کرکے اس کی سٹائل شیٹ کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ آپ نوٹ کریں گے کہ اکثر سٹائلز میں صرف اردو فونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے اور فونٹ سائز میں مناسب تبدیلی کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر پوسٹ کے متن کا سٹائل #content p ایڈجسٹ کرنے کے لیے اس میں ذیل کی دو سطور کا اضافہ کیا گیا ہے:

کوڈ:
font-family: 'Urdu Naskh Asiatype', Tahoma;
font-size: 13pt;

اسے ذیل کی تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے:

attachment.php

تھیم کی سٹائل شیٹ کو اردو کسٹمائزیشن کے لیے ایڈجسٹ کرنے کے بعد بلاگ ذیل کی تصویر کے مطابق نظر آئے گا:

attachment.php
نبیل بھائی یہاں ایک مسئلہ ہے فائر بگ ایچ ٹی ایمل جو دکھاتا ہے وہ تو ٹیملیٹ میں ھوتا ہی نہیں ہے یعنی ٹیمپلیٹ پی ایچ پی میں لکھا ھوتا ھے تو میں ایچ ٹی ایمل کی ترتیب پی ایچ پی میں کیسے دوں ؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کے لیے آپ کو ورڈپریس کے ٹیمپلیٹ سٹرکچر کا کچھ علم ہونا ضروری ہے۔ ہر ایچ ٹی ایم ایل کسی نہ کسی ٹیمپلیٹ فائل میں موجود ہوتی ہے جہاں اس میں ضروری ترمیم کی جا سکتی ہے۔
 

ابو یاسر

محفلین
بہت بہت
اور بہت شکریہ نبیل بھائی آپ کے بتائے مطابق اسٹیپ فالو کیا اور کچھ ہی لمحوں میرے پسندیدہ تھیم میں ایک سائٹ ریڈی ہوگئی، ایک دشواری ابھی بھی ہے وہ مینو میں ہوم (انگلش میں لکھا ہوا) کا لنک بدل ہی نہیں رہا اور نہ اس کی کوئی صورت ابھی تک سرسری طور پر سمجھ آئی ہے۔
وقت ہوتو اس طرف توجہ دیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا قیاس ہے کہ اس کے لیے تھیم کی بجائے ورڈپریس کے مینو منیجر میں تبدیلی کی ضرورت پیش آئے گی۔
 

muhajir

محفلین
تھیم کا اردو ترجمہ کرنا

ورڈپریس کی تھیم کے سٹائل میں اردو مواد کے اعتبار سے ترمیم کرنے کے بعد بلاگ پر اردو درست نظر آنے لگے گی لیکن ابھی تک تھیم کے کچھ ٹیکسٹ انگریزی میں ظاہر ہو رہے ہوں گے۔ اس کو اردو میں تبدیل کرنے کا واحد طریقہ تھیم کی تمام فائلوں کو ایڈٹ کرکے ان میں انگریزی ٹیکسٹس کی جگہ ان کا اردو ترجمہ لکھنا ہے۔ اگرچہ کچھ تھیمز میں لوکلائزیشن کی سپورٹ موجود ہوتی ہے اور ان کی po فائل کو پوایڈٹ پروگرام کے ذریعے ترجمہ کیا جا سکتا ہے لیکن عام طور پر ورڈپریس کی تھیمز کی فائلوں میں براہ راست ترجمہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ درست ترجمہ کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ بلاگ کے صفحات پر چیک کیا جاتا رہے کہ ترجمہ مکمل اور درست ہو۔تھیم کا اردو ترجمہ کرنا اس لیے قدرے طلب ہوتا ہے کیونکہ ترجمہ طلب ٹیکسٹ فائلوں میں پھیلے ہوتے ہیں اور انہیں ڈھونڈ کر ان کو ترجمہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ذیل کی تصویر میں تھیم کی اوریجنل sidebar.php فائل دکھائی گئی ہے:


attachment.php

اور ذیل کی تصویر میں یہی فائل ضروری اردو ترجمہ کے بعد دکھائی گئی ہے.

attachment.php

السلام علیکم نبیل بھائی
ٹوٹیوریل اچھا ہے۔۔ اور کافی کام ہوگیا ہے۔ لیکن sidebar.php کی فائل میں انگریزی کی جگہ اردو لکھی ہے تو وہ فائل کو محفوظ کرنے سے انکار کررہا ہے۔۔۔ کہتا ہے

"The Document current encoding can not correctly save all the character withhin the Document.
You May want to change to UTF-8 or an encoding that support the Special Character in this Document."

اب آپ کیا حل تجویز کرتے ہیں۔
میں ورڈپریس کا 2۔3۔3 ورژن استعمال کر رہا ہوں۔
 

MughalS

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی
ٹوٹیوریل اچھا ہے۔۔ اور کافی کام ہوگیا ہے۔ لیکن sidebar.php کی فائل میں انگریزی کی جگہ اردو لکھی ہے تو وہ فائل کو محفوظ کرنے سے انکار کررہا ہے۔۔۔ کہتا ہے

"The Document current encoding can not correctly save all the character withhin the Document.
You May want to change to UTF-8 or an encoding that support the Special Character in this Document."

اب آپ کیا حل تجویز کرتے ہیں۔
میں ورڈپریس کا 2۔3۔3 ورژن استعمال کر رہا ہوں۔
آپ کونسے ایڈیٹر میں کام کر رہیں ہیں؟ نوٹ پیڈ یا کوئی اور؟
 
Top