ورڈپریس ورڈپریس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن

نبیل نے 'اردو آئی۔ٹی ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 19, 2008

  1. ریحان

    ریحان محفلین

    مراسلے:
    209
    اردو بلاگنگ

    اردو تھیمز لوکلائیز کرنا زیادہ مشکل عمل نہیں مگر یہ ٹیکنیکل پیچیدگیوں سے گھرا ایک پراسیس ہے ۔ بلاگ لکھنے والوں کو اس کے لیے ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس و جاوا سب کی بیسک و اڈوانس سمجھ ہونی چاہیے ۔

    مگر زیادہ ضروری کیا ہے ؟ بلاگ لکھنا یا اس کے سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں مہارت انگریز ہونا ؟

    میرے خیال میں بلاگ لکھنا زیادہ ضروری ہے ۔۔

    اردو محفل میں ٹیکنکل تعلیم سے ہم آہنگ افراد موجود ہیں جو ایک بلاگ کو خود لوکلائیز کر دیں تو زیادہ بہتر ہے ۔۔ وگرنہ پھر کمپیوٹر کا سادہ علم رکھنے والے کہی اور گم ہو جایا کریں گے ۔


     
  2. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
  3. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    الف نظامی یہ تھیم اردوا چکے ہیں، ان سے حاصل کرسکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. ریحان

    ریحان محفلین

    مراسلے:
    209

    میں بھی یہی کہنے لگا تھا

    اپنی طرف سے اس تھیم کو اردو لوکلائیز کیا ہے ۔۔ فرحان بھائی آپ ڈائنلوڈ کر لیں


    [​IMG]

    IMG URL
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. akram123khan25

    akram123khan25 محفلین

    مراسلے:
    15
    بہت ہی عمدہ لکھا ہے آپ نے بہت بہت شکریہ
     
  6. ایم اسلم اوڈ

    ایم اسلم اوڈ محفلین

    مراسلے:
    643
    موڈ:
    Cool
  7. طارق راحیل

    طارق راحیل محفلین

    مراسلے:
    456
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  8. دعا

    دعا محفلین

    مراسلے:
    16
    بہت خوب بھائی
    کافی مسبق ہے نو ازمودوں کے لیے۔۔۔
     
  9. آئی ٹی اروما

    آئی ٹی اروما محفلین

    مراسلے:
    5
    بہترین مضمون ہے ، حال ہی میں میں نے اپنے بلاگ کی اردو میں کنورٹ کیا ہے۔افسوس! یہ مضمون پہلے نظر سے نہ گزرا ورنہ شاید ایک گھنٹے ہی میں یہ کام تکمیل کو پہنچ جاتا۔
     
  10. آئی ٹی اروما

    آئی ٹی اروما محفلین

    مراسلے:
    5
    ایک سوال ہے کہ کیا جمیل یا علوی نستعلیق کے علاوہ کوئی ایسا فونٹ ہے جو سائز میں چند Kbکا ہو اور خوبصورتی میں انہی کی طرح ہو چونکہ یہ فونٹ سائز میں کچھ زیادہ ہیں لحاظہ ڈائل اپ سے کنیکٹڈ یوزرز شاید اسی لئیے یہ فونٹس ڈائونلوڈ نہ کریں۔
     
  11. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    چند کلو بائٹ کے فونٹ میں یہ کوالٹی آ سکتی تو یہ فونٹ بنانے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ اور فونٹ کو ایک ہی مرتبہ ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، اس کے بعد ان کا ڈسپلے تیز رفتار ہی ہوتا ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  12. شازل

    شازل محفلین

    مراسلے:
    228
    میں فائر بگ کی جگہ ویب ڈیلوپر ٹول بار استعمال کرتا ہوں، یہ بھی اسی طرح کام کرتی ہے لیکن کچھ سہولت سے۔
     
  13. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب نبیل بھائی--- کیا آپ کچھ وقت نکال کر جملہ تھیم کا بھی انفارمیشن دے سکتے ہیں-
     
  14. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,774
    موڈ:
    Cheerful
    اول تو مجھے یہ سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ کس wp-content/themes فولڈر کی بات کی جارہی ہے۔
    دوسرا یہ کہ میں جو بھی تھیم انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں ایک ہی پیغام آتا ہے:
    Unable to locate WordPress Content directory
    wp-content
     
  15. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    آپ چیک کریں، ہو سکتا ہے کہ آپ نے ورڈپریس کی تمام فائلیں صحیح طرح سے اپنے ویب سرور پر کاپی نہ کی ہوں۔ wp-content فولڈر ورڈپریس کی انسٹالیشن میں ہی شامل ہوتا ہے۔
     
  16. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,774
    موڈ:
    Cheerful
    چیک کیا ہے۔ فائل ویب سرور پر موجود ہے۔
    لیکن مسئلہ پھر بھی وہیں ہے۔
     
  17. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,774
    موڈ:
    Cheerful
    پچھلا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ لیکن کچھ مزید سوالات ہیں۔
    اگر میں نے ہیڈر وغیرہ کا رنگ تبدیل کرنا ہے تو اس کے لئے اپنے پسندیدہ رنگ کا کوڈ کیسے پتا کیا جائے؟
     
  18. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    اس کے کئی طریقے ہیں۔ اگر آپ فائرفاکس استعمال کر رہے ہیں تو فائربگ یا کلر زلا کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,774
    موڈ:
    Cheerful
    Widgetsکے حوالے سے ایک مسئلہ درپیش ہے۔ جب کوئی ویجیٹس سائید بار میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہوں تو سائیڈ بار میں پہلے سے موجود چیزیں غائب ہوجاتی ہیں۔ اور صرف ویجیٹس ہی رہ جاتا ہے۔
    اس سے کس طرح نبٹا جائے۔
    نیز یہ کچھ چیزیں گوگل کروم پر بھی نہیں چلتیں۔ جیسا کہ اردو ایڈیٹر گوگل کروم پر صحیح کام نہیں کرتا۔
     
  20. بلال

    بلال محفلین

    مراسلے:
    2,121
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    عام طور پر ورڈ پریس تھیم کی sidebar.php فائل ایسے ڈیزائن کی گئی ہوتی ہیں کہ جب آپ کوئی Widgets استعمال کرتے ہیں تو صرف Widgets ہی نظر آتے ہیں جبکہ باقی سب چیزیں غائب ہو جاتی ہیں۔
    عام طور پر تھیم میں درج ذیل کوڈ کے بعد سائیڈ بار میں نظر آنی والی چیزوں کا کوڈ دیا ہوتا ہے۔
    کوڈ:
    <?php if ( !function_exists('dynamic_sidebar') || !dynamic_sidebar(1) ) : ?>
    آسان الفاظ میں اسے یوں ہی سمجھیں کہ اس کوڈ کا مطلب ہے کہ اگر آپ Widgets استعمال نہیں کر رہے تو اس سے نیچے والی چیزیں نظر آئیں اور اگر Widgets استعمال کرتے ہیں تو نیچے والی چیزیں نہ نظر آئیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ Widgets استعمال کرتے ہوئے باقی چیزیں بھی نظر آئیں تو اس کوڈ کو اصل جگہ سے ہٹا کر ان چیزوں کے بعد لکھ دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر