تعارف سعید احمد عباسی صاحب کا تعارف

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سعید میاں۔ بزرگی کی وجہ سے سب سے تم کر کے ہی مخاطب ہوتا ہوں، امید ہے اس بے تکلفی کا برا نہیں مانو گے۔ محفل میں سب لوگوں نے اتنی محبت اور عزت سے نواز رکھا ہے کہ میں خود کو نہ جانے کیا سمجھنے لگا ہوں!!
بہر حال محفل میں خوش آمدید۔ احوال کی سائٹ دیکھ چکا ہوں۔ امید ہے کہ وہاں پر موجود کچھ فائلوں کو جمع کر کے تم بھی ای بک بنا سکتے ہو۔
 
زین

لائبریرین
السلام علیکم
خوش آمدید۔
ماشاء اللہ ۔ شعراء کی طرح یہاں صحافیوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھ رہی ہے:)
 
محمد امین

لائبریرین
تین باتیں کرنا ہیں۔
  1. دیکھیں ہم تو لالہ ہندو کو بولتےہیں۔اگر انکار کریں گی تو میں کبھی ادبی رسائل اور کتب اور کھاپڑ ادب نگاروں کی تحریروں کاریفرنس دے کر ثابت کردوں گا۔
  2. یونی کوڈ میں ٹائپ کرنے سے کیا مطلب ہے؟ سیدھا سیدھا اردو ٹیکسٹ میں ٹائپ کریں۔ یہ آپ ایم ایس ورڈ پر بھی کرسکتے ہیں۔ نوٹ پیڈ پر بھی کرسکتے ہیں اور ان پیچ پر بھی کرسکتے ہیں۔ ان پیچ کا نیا ورژن جو کہ پوائنٹ تھری ہے۔ اب وہ بھی اردو کو ٹیکسٹ کی طرح ہی لکھتا ہے۔ پرانے ورژن جو تھے یا ہیں وہ اردو کو امیج کے طور پر لکھتے ہیں اور یہ سرچ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ٹیکسٹ ہوتا ہی نہیں ہے بلکہ تصویر ہوتی ہے۔
  3. یہ کتابیں رکھیں کہاں ہیں؟

بھیا جیسا کہ شمشاد بھائی نے فرمایا، یونی کوڈ اسی ٹیکسٹ کو کہتے ہیں کہ جو آجکل نیٹ پر مستعمل ہے۔ یعنی قابلِ تلاش متن۔ نئے والے ان پیج کے بار ے میں کچھ کہہ تو نہیں سکتا میں، البتہ ان پیج سے زیادہ بہتر استعمال ایم ایس ورڈ کا ہوسکتا ہے اگر ونڈوز میں مناسب اردو کی بورڈ انسٹول کیا ہوا ہو تو۔ اسی طرح ہماری محفل میں جس بکسے میں ہم سے سب لکھ رہے ہیں، یعنی اردو ایڈیٹر، اس میں بلٹ-ان فونیٹک کی بورڈ ہے، اکثر اراکین اسی پر کتب ٹائپ کر لیتے ہیں۔ اور اکثر سعود بھیا کی بنائی ہوئی ایپلیکیشن استعمال کرتے ہیں، جس کے بارے میں وہی آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں۔

ان پیج غالباً "یعنی کوڈ" فورمیٹ میں ٹیکسٹ نہیں لکھتا (یا نیا والا لکھتا ہے؟؟) ۔۔ یونی کوڈ وہ فورمیٹ ہے کہ جو بہت سی جگہوں پر آرام سے استعمال، کوپی، سرچ وغیرہ کیا جا سکتا ہے۔

جو مزاجِ یار میں اوے! :) :) :)

امین بھائی محبتاً ہماری مٹی پلید کرتے پھرتے ہیں۔ حقیقت حال یہ ہے کہ ہم نکمے تھے پھر نکمے تر ہوئے اور یہی حال رہا تو کسی روز نکمے ترین ہو کر رہ جائیں گے۔ :) :) :)

:) :) :) :) :)

جب کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ پہلے جاں، پھر جانِ جاں، پھر جانِ جاناں ہوگئے ؛)
 
جی نیا ان پیج جو ہے اس میں لکھا آپ کہیں بھی کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں۔سعود بھائی کی بہت تعریف سن رہا ہوں اور اپنے طور پر انہیں آئن اسٹائن ٹائپ کی چیز تصور کرلیا ہے۔;)
 
خوش آمدید سعید میاں۔ بزرگی کی وجہ سے سب سے تم کر کے ہی مخاطب ہوتا ہوں، امید ہے اس بے تکلفی کا برا نہیں مانو گے۔ محفل میں سب لوگوں نے اتنی محبت اور عزت سے نواز رکھا ہے کہ میں خود کو نہ جانے کیا سمجھنے لگا ہوں!!
بہر حال محفل میں خوش آمدید۔ احوال کی سائٹ دیکھ چکا ہوں۔ امید ہے کہ وہاں پر موجود کچھ فائلوں کو جمع کر کے تم بھی ای بک بنا سکتے ہو۔
جی الف عین صاحب بہت شکریہ بے تکلفی کا۔ اس سے مزید اپنائیت کا احساس ہوتا ہے اور مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ سب سے پہلے تو میں سب سے یہ درخواست کروں گا کہ مجھے بتائیں، کسی ایک تبصرے کو بکس میں کر کے اس کا جواب کس طرح دیا جا سکتا ہے، مثلا جس طرح امین بھائی نے میری تین باتیں ایک بکس میں بند کیں اور نیچے ان کا جواب لکھ دیا۔ اب جس طرح میں الف عین صاحب کا جواب لکھ رہا ہوں مگر میری یہ تحریر سب سےنیچے ظاہر ہوگی اور اس طرح اس کا براہ راست تعلق نہیں بنے گا۔ میری تجویز یہ ہے کہ ہر تحریر کے نیچے ایک آپشن ہونا چاہئے کہ اگر کوئی اس کا جواب دینا چاہے تو وہ جواب عین اسی تحریر کےنیچے ظاہر ہو۔ مثلا میں الف عین صاحب کی تحریر یا تبصرے کا جواب لکھ رہا ہوں تو اس تبصرے کے نیچے ایک آپشن ہونا چاہئے تھا کہ اگر کوئی اس کا جواب دینا چاہئے تو عین اسی جگہ پر دے سکے۔ یقین ہے کہ اس کا حل سعود بھائی ہی دیں گے۔

باقی الف عین صاحب کے بارے میں شمشاد بھائی نے تعارف کرا دیا تھا بہت خوشی ہوئی آپ سے مل کر۔ احوال کے بارے میں آپ کے مشوروں کا انتظار کروں گا۔ ان تحاریر کی نشاندہی بھی کردیں جن کی ای بک بنائی جاسکتی ہے۔ میں نے اخبارات کی نوکری میں اب تک درجن سے زائد مشہورعالم انگریزی کتب کا ترجمہ کیا ہے اور یہ سب قسط وار اخبارات میں شائع ہو چکا ہے۔ میرے سب سے زیادہ ترجمے سندھ کے روزنامہ امت میں شائع ہوئے ہیں اور سب سے تازہ ترین کتاب، مشہور امریکی صحافی باب وڈ ورڈ کی، اوباما کی جنگیں ہیں۔ یہ وہی مشہور زمانہ کتاب ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی نے امریکی صدر کو کہا تھا کہ تم ڈرون حملے کرتے جائو ہمیں کوئی اعتراض نہیں بس عوام کو دکھانے کے لئے ہم زبانی احتجاج کریں گے۔ یہ اردو ترجمہ کتابی صورت میں بھی شائع ہو چکا ہے اور کمپوزڈ صورت میں بھی میرے پاس موجود ہے۔ میں نے جتنی بھی کتب کا ترجمہ کیا ہے وہ بس کرنٹ افیئرز، پر ہی ہیں اور دنیا کی مشہور اور دلچسپ کتابیں ہیں۔ مثلاایک کتاب، کومبیٹنٹ اینیمی، یعنی دشمن جنگجو، اس برطانوی پاکستانی نوجوان کی ہے جسے اسلام آباد سے گرفتار کر کے گوانتاموبے لےجایا گیا تھا اور پھر وہ رہا ہوا اور برطانوی سیاست دان بن گیا، اس نے رہائی کے بعد اپنی کتاب لکھی کہ گوانتا ناموبے میں کیا ہوتا ہے اور اس کےساتھ کیا ہوتا رہا۔ اسی قسم کی کتابیں ہیں سب مگر افسوس!!!!!!!!!!
 
جی نیا ان پیج جو ہے اس میں لکھا آپ کہیں بھی کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں۔سعود بھائی کی بہت تعریف سن رہا ہوں اور اپنے طور پر انہیں آئن اسٹائن ٹائپ کی چیز تصور کرلیا ہے۔;)
لا حول و لا قوۃ الا باللہ!
پیارے! آپ مجھ جیسے بوڑھے اور تقریباً ناکارہ شخص کو کس جینئیس سے ملا رہے ہیں؟

سب سے پہلے تو میں سب سے یہ درخواست کروں گا کہ مجھے بتائیں، کسی ایک تبصرے کو بکس میں کر کے اس کا جواب کس طرح دیا جا سکتا ہے، مثلا جس طرح امین بھائی نے میری تین باتیں ایک بکس میں بند کیں اور نیچے ان کا جواب لکھ دیا۔ اب جس طرح میں الف عین صاحب کا جواب لکھ رہا ہوں مگر میری یہ تحریر سب سےنیچے ظاہر ہوگی اور اس طرح اس کا براہ راست تعلق نہیں بنے گا۔ میری تجویز یہ ہے کہ ہر تحریر کے نیچے ایک آپشن ہونا چاہئے کہ اگر کوئی اس کا جواب دینا چاہے تو وہ جواب عین اسی تحریر کےنیچے ظاہر ہو۔ مثلا میں الف عین صاحب کی تحریر یا تبصرے کا جواب لکھ رہا ہوں تو اس تبصرے کے نیچے ایک آپشن ہونا چاہئے تھا کہ اگر کوئی اس کا جواب دینا چاہئے تو عین اسی جگہ پر دے سکے۔ یقین ہے کہ اس کا حل سعود بھائی ہی دیں گے۔
پچھلے پیغامات کا اقتباس لینے کے لئے ان پیغامات کے ٹھیک نیچے بائیں جانب "جواب" کے ربط پر کلک کیجئے تو مناسس بی بی کوڈ کے ساتھ وہ پیغام از خود فوری جواب والے خانے میں آ جائے گا۔ آپ اس ترکیب سے ایک سے زائد پیغامات کا اقباس بھی لے سکتے ہیں۔ آپ جس قسم کی ہائرارکی نما جواب کے نظام کی بات کر رہے ہیں اس کی اپنی بعض حد بندیاں ہیں مثلاً ایک پیغام میں ایک سے زائد پیغامات کا جواب موجود ہو تو اس کو کہاں دکھایا جائے؟ اور کسی پیغام کے کسی جزو کا جواب ہو تو اس کو کیسے اور کہاں دکھایا جائے؟ خیر سو بات کی اک بات یہ کہ ہم فی الحال جو سافٹوئیر استعمال کر رہے ہیں اس میں اس قسم کا فیچر ابھی دستیاب بھی نہیں ہے۔ :)
 
لا حول و لا قوۃ الا باللہ!
پیارے! آپ مجھ جیسے بوڑھے اور تقریباً ناکارہ شخص کو کس جینئیس سے ملا رہے ہیں؟

پچھلے پیغامات کا اقتباس لینے کے لئے ان پیغامات کے ٹھیک نیچے بائیں جانب "جواب" کے ربط پر کلک کیجئے تو مناسس بی بی کوڈ کے ساتھ وہ پیغام از خود فوری جواب والے خانے میں آ جائے گا۔ آپ اس ترکیب سے ایک سے زائد پیغامات کا اقباس بھی لے سکتے ہیں۔ آپ جس قسم کی ہائرارکی نما جواب کے نظام کی بات کر رہے ہیں اس کی اپنی بعض حد بندیاں ہیں مثلاً ایک پیغام میں ایک سے زائد پیغامات کا جواب موجود ہو تو اس کو کہاں دکھایا جائے؟ اور کسی پیغام کے کسی جزو کا جواب ہو تو اس کو کیسے اور کہاں دکھایا جائے؟ خیر سو بات کی اک بات یہ کہ ہم فی الحال جو سافٹوئیر استعمال کر رہے ہیں اس میں اس قسم کا فیچر ابھی دستیاب بھی نہیں ہے۔ :)
بہت شکریہ۔ ویسے تصویر میں تو آپ جوان لگ رہے ہیں۔
 
تصویروں پر اعتبار نہیں کرتے۔ ویسے بھی یہ بہت پرانی تصویر ہے۔ اور بڑھاپے کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ :) :) :)
اچھا ایک بات بتائیں۔ میں ابھی کچھ دیر قبل لائبریری کا اعلان پڑھ رہا تھا جو آپ کی طرف سے ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس پر تبصرہ کیا ہے اور میں بھی کچھ تبصرہ کرنا چاہتا تھا مگر وہاں میرے لئے لکھا تھا" آپ کو یہاں تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں ہے"۔ ایسا کیوں ہے؟ کیا ہر شخص کے لئے مخصوص اختیارات ہیں؟
 
لائبریری کا زمرہ عام گفتگو و مباحثے کے لئے مرتب نہیں کیا گیا اس لئے وہاں پڑھنے کی حد تو سبھی کو رسائی ہے لیکن کچھ لکھنے کے لئے لائبریری ٹیم کا رکن ہونا ضروری ہے۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
نہیں آپ مجھے بالکل بھی چاچو نہیں کہہ سکتے۔ وہ تو ناعمہ کی اوپر کی منزل خالی ہے اسلیے مجھے چاچو کہتی ہے اور خود کو "مذکر" بولتی ہے۔

اردو محفل کے ایک ہی چاچو ہیں اور وہ ہیں الف عین صاحب یعنی کہ اعجاز عبید صاحب۔

انہوں نے ابھی آپ کے تعارف کا دھاگہ نہیں دیکھا۔

چاچو دیکھ لیں آپ نے مجھے کیا بولا میری اوپر کی منزل خالی ہے :rolleyes:
ابھی کو میں نے سعید بھائی کو آپ کی عمر بتا دی نا تو آپ کو نانا کہیں گے :tongue:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہاں تو سبھی لوگ دلچسپ ہیں۔شمشاد صاحب کو آپ چاچو کیوں بول رہی ہیں؟ کیا میں بھی چاچو کہہ سکتا ہوں؟

آپ کو چاچو کہنے کی بالکل اجازت نہیں وہ میرے اور عائشہ کے چاچو ہیں بس ، کیونکہ ہمارے کوئی چاچو نہیں تو ہمیں بہت شوق تھا اس لئے ہم نے شمشاد چاچو کو اپنا چاچو بنا لیا :dancing:
 
شمشاد

لائبریرین
چاچو دیکھ لیں آپ نے مجھے کیا بولا میری اوپر کی منزل خالی ہے :rolleyes:
ابھی کو میں نے سعید بھائی کو آپ کی عمر بتا دی نا تو آپ کو نانا کہیں گے :tongue:

نانی اماں اور وہ جو میں نے لکھا تھا کہ "یہ اپنے آپ کو مذکر بولتی ہے" اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
 
Top