نہ کسی کی آنکھ کا نُور ہوں، نہ کسی کے دِل کا قرار ہوں ۔ مضطر خیر آبادی

فرخ منظور

لائبریرین
نہ کسی کی آنکھ کا نُور ہوں، نہ کسی کے دِل کا قرار ہوں
جو کسی کے کام نہ آ سکے، میں وہ ایک مُشتِ غُبار ہوں

میں نہیں ہوں نغمۂ جاں فزا، مجھے سن کے کوئی کرے گا کیا
میں بڑے بروگ کی ہوں صدا، میں بڑے دکھی کی پکار ہوں

مرا رنگ روپ بگڑ گیا‘ مرا بخت مجھ سے بچھڑ گیا
جو چمن خزاں سے اجڑ گیا، میں اسی کی فصل بہار ہوں

پئے فاتحہ کوئی آئے کیوں، کوئی چار پھول چڑھائے کیوں
کوئی شمع آ کے جلائے کیوں کہ میں بے کسی کا مزار ہوں

نہ میں مضطر ان کا حبیب ہوں، نہ میں مضطر ان کا رقیب ہوں
جو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں، جو اجڑ گیا وہ دیار ہوں

(مضطر خیر آبادی)
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ فرخ یہ مشہور و معروف اور غلط نام سے موسوم غزل پوسٹ کرنے کا۔ نہ جانے کس طرح یہ ظفر کے نام سے موسوم چلی آ رہی ہے۔
یہ بھی بتا دوں کہ مضطر جاں نثار اختر کے والد تھے اور جاوید اختر کے دادا!!
 
بہت نوازش اعجاز صاحب!
 
بےباک

محفلین
میں نہیں ہوں نغمۂ جاں فزا، مجھے سن کے کوئی کرے گا کیا
میں بڑے بروگ کی ہوں صدا، میں بڑے دکھی کی پکار ہوں
مرا رنگ روپ بگڑ گیا‘ مرا بخت مجھ سے بچھڑ گیا
جو چمن خزاں سے اجڑ گیا، میں اسی کی فصل بہار ہوں
بہت خوب جناب ،
 
بےباک

محفلین
یہ کس شاعر کی لکھی ہوئی ہے ،
شکریہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ فرخ یہ مشہور و معروف اور غلط نام سے موسوم غزل پوسٹ کرنے کا۔ نہ جانے کس طرح یہ ظفر کے نام سے موسوم چلی آ رہی ہے۔
یہ بھی بتا دوں کہ مضطر جاں نثار اختر کے والد تھے اور جاوید اختر کے دادا!!
 
فرخ منظور

لائبریرین
یہ کس شاعر کی لکھی ہوئی ہے ،
شکریہ

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
شکریہ فرخ یہ مشہور و معروف اور غلط نام سے موسوم غزل پوسٹ کرنے کا۔ نہ جانے کس طرح یہ ظفر کے نام سے موسوم چلی آ رہی ہے۔
یہ بھی بتا دوں کہ مضطر جاں نثار اختر کے والد تھے اور جاوید اختر کے دادا!!

کیا آپ نے شاعر کا نام نہیں پڑھا؟ یا کسی عینک کی ضرورت ہے اس کے لئے ؟ :)
 
میر انیس

لائبریرین
شکریہ فرخ یہ مشہور و معروف اور غلط نام سے موسوم غزل پوسٹ کرنے کا۔ نہ جانے کس طرح یہ ظفر کے نام سے موسوم چلی آ رہی ہے۔
یہ بھی بتا دوں کہ مضطر جاں نثار اختر کے والد تھے اور جاوید اختر کے دادا!!

اعجاز بھائی کیا اس پر کوئی تحقیق آپ کے پاس موجود ہے ۔ کیوں کہ ہماری ایک درسی کتاب غالباَ انٹر کی درسی کتاب میں بھی یہ غزل بہادر شاہ ظفر سے منسوب کرکے پیش کی گئی ہے۔
 
تحقیق یہی ہے کہ کلیاتِ بہادر شاہ ظفر کے معتبر نسخوں میں یہ غزل موجود نہیں ہے۔ اگر کسی کو دعویٰ ہے کہ یہ غزل بہادر شاہ ظفر کی ہے تو کلیاتِ بہادر شاہ ظفر میں اس غزل کی نشاندہی کرے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اعجاز بھائی کیا اس پر کوئی تحقیق آپ کے پاس موجود ہے ۔ کیوں کہ ہماری ایک درسی کتاب غالباَ انٹر کی درسی کتاب میں بھی یہ غزل بہادر شاہ ظفر سے منسوب کرکے پیش کی گئی ہے۔

انیس بھائی استادِ محترم الف عین صاحب نے بالکل درست فرمایا ہے
شکریہ فرخ یہ مشہور و معروف اور غلط نام سے موسوم غزل پوسٹ کرنے کا۔ نہ جانے کس طرح یہ ظفر کے نام سے موسوم چلی آ رہی ہے۔
یہ بھی بتا دوں کہ مضطر جاں نثار اختر کے والد تھے اور جاوید اختر کے دادا!!
اور جس انٹر کی کتاب کی نشاندہی آپ کر رہے ہیں، وہ میرے پاس بھی ہے اور اس میں ایسے ہی ہے کہ جیسے آپ نے بتایا ہے۔
لیکن حقیقت یہی ہے کہ ہماری نصابی کتابیں بی ٹھیک نہیں ہے، بغیر تحقیق کے ہم اپنی نسلوں کو تعلیم دیتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
نصابی کتب میں تو اکثر مصنفین کا نام ہی نہیں دیا جاتا۔ یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ طلباء کو اس سے کیا مطلب؟

Top