اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین مکاں بفضل خلاق زمین زماں

پہلے تصویر ملاحظہ فرمائیے (بے شک راستہ تلاش کیجیے)
rasikh.png
تقریبا دو ماہ سے اس سافٹ وئیر پر وقت اور قوت صرف کر رہا ہوں، قریب قریب اب شائع کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔​
اس تصویر میں سافٹ وئیر کے 8 حصے اجاگر کیے گئے ہیں۔​
1: مختلف قسم کے مینو۔​
2: یہ جگہ ابھی خالی ہے اس جگہ کیا شامل کیا جائے اس کے متعلق آپ لوگوں کا مشورہ درکار ہے۔​
3: خط کے مختلف ریڈی میڈ انداز اس حصہ کو مکمل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل معلومات درکار ہیں۔​
اردو کتابت میں​
سرخی درجہ اول کا فوٹ سائز = ؟​
سرخی درجہ دوم کا فوٹ سائز = ؟​
سرخی درجہ سوم کا فوٹ سائز = ؟​
عام خط کا فوٹ سائز = ؟​
ٹائٹل کا فوٹ سائز = ؟​
اقتباس کا فونٹ سائز، انداز = ؟​
مزید انداز شامل کرنے کا مشورہ​
4:خط کے مختلف نمونہ جات​
5:خط کے لیے مختلف رنگ​
6: تصویر شامل کرنے کی سہولت اور پرنٹ کرنے کی سہولت​
7: سب سے اہم حصہ جس کے لیے بہت زیادہ تَگ و دَو کی ہے۔ اس ایڈیٹر میں لکھے گئے کسی بھی انگریزی یا اردو حروف پر رائٹ کلک کرنے سے اس کی تفصیلات شامنے آجاتی ہیں جیسے تصویر میں واضح ہے اگر لفظ انگریزی کا ہو تو اس کا اردو ترجمہ سامنے آجائے گا۔ یعنی ڈکشنری کی ایک تیز ترین قسم سے کچھ زیادہ ہے۔ سافٹ وئیر کو سسٹم ٹرے میں لے جانے سے ونڈوز میں کسی بھی جگہ مثلا ویب براؤزنگ کرتے کسی لفظ کو چاہے اردو کا ہو یا انگریزی کا کاپی کرنے پر اسی وقت اسی جگہ اس کی تفصیلات۔​
8: سٹیٹس بار​

بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں​

ابجد کا پہلا نسخہ شائع ہو گیا۔ اس میں موجود خامیوں کی اطلاع دینے کے لیے آپ یہی فورم یا ہیلپ میں موجود رپورٹ بگ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ ابھی یہ ان ٹیسٹڈ ہے اس لیے گذارش ہے کہ اپنا آپریٹنگ سسٹم اور کمپیوٹر کی سپیسفیکیشن اسی دھاگے میں ضرور لکھ دیجیے گا۔

ڈاؤنلوڈ
منتظمین سے گذارش ہے کہ اس دھاگے کو کچھ عرصہ کے لیے اردو محفل کے ماتھے پر چپکا دیں تاکہ وہ احباب جو اس دھاگے سے ناواقف ہیں وہ اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اور اس مراسلے کے متن کو صفحہ اول کے مراسلے میں شامل کر دیں۔ تاکہ آسانی سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکے۔​
ان شاء اللہ خرابیوں کی ممکنہ تصحیح کے بعد سورس کوڈ شائع کر دیا جائے گا۔ مراسلہ پڑھنے کا شکریہ جزاک اللہ۔​

بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں​
ابجد کا بیٹا ورژن شائع ہو چکا ہے۔ آپ احباب اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اور جیسا کے پہلے عرض کر چکا ہوں۔ انسان خطا کا پتلا ہے۔ اس لیے غلطیاں کرنے کی مجھے بھی اجازت ہے، مگر انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔ غلطیوں کی نشاندہی کیجیے تاکہ میں بھی کچھ سیکھ سکوں۔​
ss.jpg

ڈاؤنلوڈ لنک
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھا سوفٹویر معلوم ہو رہا ہے۔ آپ اتنی کاوش فرما رہے تو یوزر انٹرفیس کے اجزاء کو ایم ایس آفس جیسا بنانے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں جیسے کہ ربن بار وغیرہ کا استعمال۔ لغت کا استعمال ایک ضروری فیچر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر پی ڈی ایف ایکسپورٹ، ان پیج ڈاکومنٹ امپورٹ وغیرہ شامل ہو جائیں تو اس کی افادیت بڑھ سکتی ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت اچھا بنا رہے ہیں، یہ ان پیج کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے، نبیل بھائی کے بقول ربن بار کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ اور یونی کوڈ سپورٹڈ بھی ہو، پی ڈی ایف، انپیج ایکسپورٹ امپورٹ بھی ہونا چاہیے۔
 

hackerspk

محفلین
کوئی شک نہیں مگر میری ساتھ ساتھ کوشش یہ بھی ہے کہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 سے اوپر نہ جاؤں ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3 کا حجم 230 ایم بی ہے جبکہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کا حجم 22 ایم بی ہے۔ اس لیے ایک ایک سطر دھیان سے لکھ رہا ہوں۔ جہاں تک میری معلومات ہے ربن بار وغیرہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3 اعشاریہ 5 میں ہیں۔ پی ڈی ایف اکسپورٹ کے لیے کوشش کی جا سکتی ہے۔ دوسرا انپیج سے یونیکوڈ کنورٹر کا کوڈ میرا خیال ہے میں نے فورم میں کہیں دیکھا تھا مگر ڈھونڈنے پر دوبارہ نہیں مل رہا اگر آپ کی نظر میں ہو تو فراہم کر دیجیے۔
 

hackerspk

محفلین
ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جو میری معلومات کے مطابق ابھی تک کسی اردو ایڈٹر میں نہیں ہے۔

انگریزی میں اسے آٹو کملیٹ یا آٹو سیجیسٹ کہتے ہیں۔ اردو کا آپ بتا دیجیے۔

autocomplete.png
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جو میری معلومات کے مطابق ابھی تک کسی اردو ایڈٹر میں نہیں ہے۔

انگریزی میں اسے آٹو کملیٹ یا آٹو سیجیسٹ کہتے ہیں۔ اردو کا آپ بتا دیجیے۔

autocomplete.png

اچھا ہے، یہ فیچر عام طور پہ سام سنگ کے موبائلز میں ہے، کمپیوٹر کے کسی سافٹ وئیر میں میں نہیں دیکھا۔ بہت زبردست۔
 

hackerspk

محفلین
پسند کرنے کا شکریہ۔ ایک ہی وقت میں انگریزی اردو دونوں کے لیے آٹو سجیشن کا آپشن بلکہ دنیا کی کسی بھی زبان کے لیے اب اسے استعمال کیا جا سکے گا۔ اگر عربی، فارسی، پشتو الفاظ کی فہرست مل جائے تو اسے بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
اس فیچر کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ سافٹ وئیر کو وزنی نہیں ہونے دیتا اور اپنا کام کرتا رہتا ہے۔
autocomplete2.png
 

hackerspk

محفلین
یار مسئلہ ادھر آرہا ہے۔ اس ہر چونکہ محنت بہت زیادہ ہوئی ہے ڈکشنریاں وغیرہ مرتب کرنے ہی نے مجھے اکتا دیا تھا مگر لگا رہا اور کافی حد تک اسے بہتر کر لیا۔ اب ایک دل کرتا ہے اسے کمرشل بناؤں دوسرا دل آپ لوگوں کی طرف کھنچتا ہے (خواتین سے معذرت خواہ ہوں) اور سوچتا ہوں اوپن سورس کر دوں۔ دیکھنا ہے زور کتنا بازو قاتل میں ہے فی الحال تو بہت زیادہ بکھرا ہوا ہے اور امید واثق ہے صرف میرے سسٹم پر ہی چلے گا اس کا پورا پیکج بنانے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کمرشل سوفٹویر ڈیویلپ کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے، لیکن اس کی فیچرز اسی اعتبار سے پرکشش بھی ہونی چاہییں۔ عام یوزر خریداری کے لیے اسی وقت راغب ہو سکتا ہے اگر اسے اس ایڈیٹر میں کوئی ایسی منفرد فیچرز دستیاب ہوں جو کسی ایڈیٹر میں نہ ملیں۔ محض نوری نستعلیق فونٹ کےاستعمال سے تو مائیکروسوفٹ ورڈ بھی ان پیج کا متبادل نہیں بن پایا ہے کیونکہ کرننگ کا مسئلہ فونٹ میں ہے اور اسے ایڈیٹر میں درست نہیں کیا جا سکتا۔
 

hackerspk

محفلین
بات ایک سو فیصد درست ہے لیکن ہمارا فونٹ خراب ہے عربوں کے فونٹ تو درست کام کر رہے ہیں۔ سافٹ وئیر کا عربی ترجمہ کر کے اسے فروخت کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ "تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں" باقی اس میں وہ فیچرز ہی ڈویلپ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں جو دوسرے ایڈیٹرز میں نہیں ہیں۔
 

hackerspk

محفلین
ڈاٹ نیٹ میں ایک اور کامیابی۔ سافٹ وئیر کو چلنے کے لیے مشرقی ایشیائی زبانوں کے انسٹال ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔ اب سافٹ وئیر بغیر اردو انسٹال کیے اردو کو ٹھیک دکھاتا ہے۔ نیچے تصویر میں سرخ اور سبز دائروں میں فرق آپ کو نظر آئے گا۔
urdutest.png
 

الف عین

لائبریرین
کوئی شک نہیں مگر میری ساتھ ساتھ کوشش یہ بھی ہے کہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 سے اوپر نہ جاؤں ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3 کا حجم 230 ایم بی ہے جبکہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کا حجم 22 ایم بی ہے۔ اس لیے ایک ایک سطر دھیان سے لکھ رہا ہوں۔ جہاں تک میری معلومات ہے ربن بار وغیرہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3 اعشاریہ 5 میں ہیں۔ پی ڈی ایف اکسپورٹ کے لیے کوشش کی جا سکتی ہے۔ دوسرا انپیج سے یونیکوڈ کنورٹر کا کوڈ میرا خیال ہے میں نے فورم میں کہیں دیکھا تھا مگر ڈھونڈنے پر دوبارہ نہیں مل رہا اگر آپ کی نظر میں ہو تو فراہم کر دیجیے۔
میں نے کنورٹر اب کتابیں سائٹ پر ہی اپ لوڈ کر دیا ہے۔
 

hackerspk

محفلین
iar
اس کا کوئی ورژن ٹیسٹ کرنے کے لیے ابھی تک میسر نہیں آیا بھائی صاحب.
اب بھی یہی کہوں گا صبر کریں۔ کیونکہ میں مقالہ لکھنے میں مصروف ہوں۔ اس لیے ذہن منتشر ہے۔ امید ہے کہ اس ہفتے مقالہ مکمل کر لوں گا۔ پھر ان شاء اللہ اس کیل کو بھی گاڑھ دیں گے۔
 
Top