اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

hackerspk

محفلین
یہ بھی ہونا چاہیے کہ جیسے ورڈ میں سیو ایز کرتے وقت پی ڈی ایف میں بھی کی جاسکتی ہے تو اس میں بھی ایسا ہی ہو۔
کم از کم ایسا کرنے سے پی ڈی ایف پرنٹر انسٹال کرنے کی زحمت سے بچا جا سکتا ہے۔
کوشش کی تھی مگر نہیں ہو سکا، تو اسے اس مستقبل کے حوالے کر دیا تھا۔ پی ڈی ایف پرنٹ کرواتے وقت رنگ، تصاویر اور ٹیکسٹ فارمٹنگ کو ہینڈل کرنا مشکل ہے۔
 
hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں​
تصویر منتخب کرنے کا آلہ​
کافی مشکل کام تھا مگر تکمیل کو پہنچا کچھ خرابیاں ہیں۔ مثلا سلیکشن کرتے وقت ماؤس کو نارمل سپیڈ پر رکھنا پڑتا ہے لیکن صرف کونوں میں، تصویر ٹرانسپیرنٹ نہیں ہے۔ باقی آلہ منتخب کر کے ماؤس کے ذریعے آپ سلیکشن کر سکتے ہیں اور سلیکشن ہوتے ہی "اختیارات" کا آپشن آجائے گا۔فی الحال تین ممکنہ استعمالات کے آپشن میرے ذہن میں تھے وہ لگا دیے باقی آپ بتا دیجیے گا۔ منتخب شدہ تصویر کو سات آٹھ فارمیٹ میں سیو کرنے کی سہولت ہو گی ان شاءاللہ۔ اس آلے کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ متن چاہے کسی بھی فارمیٹ یا رنگ میں ہو درست طور پر کنورٹ کرتا ہے۔ اور متن کے ساتھ ساتھ اگر تصویر بھی ہو تو بھی درست طریقے سے کام کرے گا۔ ایک بنیادی ٹیسٹ کی تصویر درج ذیل ہے۔​
imagetool.png
 
hackerspk

محفلین
ایک معلوم خامی یہ ہے کہ اگر صارف ماؤس کے ذریعے معانی کے خانے کو سکرول کر رہا ہو یا اس نے متن کو منتخب کیا ہو اور ماؤس کا بٹن دبا ہوا ہو اور وہ کسی دوسرے سافٹ وئیر پر چلا جائے بٹن چھوڑے بغیر تو خود بند نہیں ہوتا۔ اب اسے سرخ کراس کے بٹن سے بند کرنا پڑے گا۔
ڈکشنری کی اس خامی کو درست کر لیا ہے۔ تصویر کے آلے سے تصویر کو ان فارمیٹس میں محفوظ کیا جا سکے گا۔​
Bitmap File (*.bmp)|*.bmp​
Enhanced Windows Metafile (*.emf)|*.emf|​
Exchangeable Image Format (*.exif)|*.exif​
Graphics Interchange Format (*.gif)|*.gif​
Windows Icon (*.ico)|*.ico​
Joint Photographic Experts Group (*.jpg, *.jpeg)|*.jpg;*.jpeg​
Portable Network Graphics (*.png)|*.png​
Tagged Image File (*.tif)|*.tif​
Windows Metafile (*.wmf)|*.wmf​
 
hackerspk

محفلین
مطلب یہ کہ کسی بھی پیراگراف کا خلاصہ پیش کرنے کی آپشن ۔

خلاصہ سے تلخیص ، انگریزی میں Precise امتحانات میں آیا کرتی تھی۔
پیراگراف کو سمجھنا اور پھر خلاصہ کرنا ؟ سافٹ وئیر بندہ تھوڑی ہے اور بندہ بھی خلاصہ ٹھیک نہیں کر پاتا۔ اگر خلاصہ کرنے کا کوئی کلیہ آپ کے ذہن میں ہے تو وہ بتائیے۔
مثلا۔ کا ، کے، کی، اور، نیز اور اگرچہ اس طرح کے الفاظ کو نکال دے تو وہ خلاصہ بن گیا۔
 
hackerspk

محفلین
آٹو کملیٹ آپشن کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔ کیونکہ ہمارے پاس اردو الفاظ کی مکمل فہرست نہیں ہے۔ اس سافٹ وئیر اب نئے الفاظ سیکھ سکے۔ گا۔ صارف صرف ایک دفعہ جائزہ لے کر الفاظ کو محفوظ کر دے۔نمونہ کی تصویر ملاحظہ کریں۔

autocompleteeditor.png
 
hackerspk

محفلین
آخر کار اب اردو کے لیے مترادفات کی آپشن۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا ہے ایڈیٹر میں کسی بھی لفظ پر رائٹ کلک کرنے سے اس کی معلومات اور معانی وغیرہ رائٹ کلک مینیو میں نظر آتے ہیں۔ اب ان معلومات کو آپ استعمال کر کے اپنی تحریر مزید نکھار سکیں گے۔
replacefrommenu.png

بنیادی خصوصیات۔
لفظ کے مترادفات اور مرکبات شامل کریں۔
لفظ کو منتخب کرنے کی ضرورت نہیں۔ جس لفظ کو تبدیل کرنا ہو اس پر رائٹ کلک کریں اور تبدیل کر دیں۔ سافٹ وئیر خود دیکھ لے گا کہ اگر لفظ منتخب ہوا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ خود کر دے گا۔
 
پیراگراف کو سمجھنا اور پھر خلاصہ کرنا ؟ سافٹ وئیر بندہ تھوڑی ہے اور بندہ بھی خلاصہ ٹھیک نہیں کر پاتا۔ اگر خلاصہ کرنے کا کوئی کلیہ آپ کے ذہن میں ہے تو وہ بتائیے۔
مثلا۔ کا ، کے، کی، اور، نیز اور اگرچہ اس طرح کے الفاظ کو نکال دے تو وہ خلاصہ بن گیا۔

بھائی صاحب ، سافٹ ویئر تو کوڈ بھی خود نہیں لکھ سکتا ، یہ بھی اس کے پیچھے کوئی بندہ ہی لکھتا ہے اور یہ صرف ان ہدایات کو چلاتا ہے جو پروگرام میں لکھی ہوتی ہیں۔ تلخیص کے الگورتھم اور اس پر چند مفید روابط پوسٹ کر رہا ہوں ، امید ہے اس سے آپ سمجھ جائیں گے جو میں کہہ رہا ہوں۔

Automatic Summarization
Open Text Summarizer
 
الف عین

لائبریرین
اگر اس کی لغت یونی کوڈ ہے اور الگ سے، تو میرے لئے سود مند ہو گی۔ ورڈ کا یہ درست رپلیس مینٹ ہو گا۔ تو ورڈ کی باقی خصوصیات بھی شامل کر دیں۔ فائنڈ رپلیس میں جو کچھ More میں آتا ہے، یا فارمیٹ میں۔Browse object، اور جدول کے ورڈ قسم کے آپشنس۔
لغت تو ہماری والی اتاری جا سکتی ہے جسے میں ورڈ میں سپیل چیک کے لئے استعمال کرتا ہوں۔
 
ورڈ کی تمام خصوصیات شامل کرنا تو نہایت دشوار ہے۔ وجہ ہم سب کو معلوم ہے۔ اپنی سعی کر رہا ہوں۔ ☺
 
hackerspk

محفلین
بھائی صاحب ، سافٹ ویئر تو کوڈ بھی خود نہیں لکھ سکتا ، یہ بھی اس کے پیچھے کوئی بندہ ہی لکھتا ہے اور یہ صرف ان ہدایات کو چلاتا ہے جو پروگرام میں لکھی ہوتی ہیں۔ تلخیص کے الگورتھم اور اس پر چند مفید روابط پوسٹ کر رہا ہوں ، امید ہے اس سے آپ سمجھ جائیں گے جو میں کہہ رہا ہوں۔

Automatic Summarization
Open Text Summarizer
مجھے اس کا پہلے نہیں معلوم تھا اس کو تسلی سے پڑھتا ہوں۔ اگر بن سکا تو ضرور ☺
 
hackerspk

محفلین
ایک دوست کے کہنے پر آر ایس ایس ریڈر شامل کر دیا ہے۔ اگر یہ مفید ہے تو ٹھیک ورنہ اسے نکال بھی سکتے ہیں۔ اس نے سافٹ وئیر کے حجم میں ایک کے بی اضافہ کیا ہے اور ریم پر دو کے بی جگہ لیتا ہے۔
دوست کی فرمائش تھی کہ خاص خاص خبریں سافٹ وئیر اردو میں انٹرنیٹ سے اکٹھی کر لائے۔ تو میں نے مکمل آر ایس ایس ریڈر بنا دیا ہے۔ جس میں آپ جتنی مرضی سائٹس کا آر ایس ایس شامل کر سکتے ہیں۔ سائٹ کا نام اور آر ایس ایس کا لنک درج کریں اور ختم۔
اس آپشن کے استعمال کے لیے انٹرنیٹ ضروری ہے۔
تصویر
rssreader.png
 
hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں

تیز ترین پرنٹ کنٹرول کی سہولت شامل کر دی اب سافٹ وئیر سے آٹھ ہزار کی فائل کا پرنٹ بھی لیا جا سکے گا۔ مکمل فارمیٹنگ کے ساتھ۔ صفحے کا سائز وغیرہ بھی درست کیا جا سکتا ہے۔

تصویر:
printcontrol.png
 
Top