اردو الفاظ کی ایک خام فہرست

دوست

محفلین
مختلف اردو نیوز سائٹس اور اعجاز صاحب کی کتابوں کی آرکائیو سے حاصل کردہ قریبًا تین کروڑ تین لاکھ (تینتیس ملین) الفاظ پر مشتمل ڈیٹا میں سے ایک لسٹ بنائی ہے۔ بہت سے نانسنس الفاظ موجود ہیں اب بھی اس میں، البتہ انگریزی حروف و الفاظ، اعداد وغیرہ کو ختم کردیا ہے۔ اگر یہ فہرست ری ویو ہوجائے تو کم سے کم پچاس ہزار اردو الفاظ کی حتمی فہرست حاصل ہوسکتی ہے۔ یہ کوئی ایک لاکھ الفاظ ہیں۔
یہاں سے
وسلام
 
دوست

محفلین
نبیل بھائی والا سافٹویر استعمال کرکے اس کو سارٹ کرلیں تو آسانی ہوجائے گی۔ میں نے اپنی طرف سے حروف تہجی کی ترتیب والی لسٹ محفوظ کی تھی لیکن سی شارپ میں اردو کی سارٹنگ کا کوئی سین نہیں ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس فہرست پر کوئی کام ہوا یا نہیں؟
الف عین (اعجاز) صاحب! آپ کے پاس بھی شاید الفاظ کی کوئی فہرست موجود تھی جس کا ذکر آپ نے شاید کہیں کیا تھا۔ اس کا ربط عنایت فرما دیجیے نیز اس میں کتنے الفاظ ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی والا سافٹویر استعمال کرکے اس کو سارٹ کرلیں تو آسانی ہوجائے گی۔ میں نے اپنی طرف سے حروف تہجی کی ترتیب والی لسٹ محفوظ کی تھی لیکن سی شارپ میں اردو کی سارٹنگ کا کوئی سین نہیں ہے۔

میں نے سورٹنگ والا پروگرام سورس کوڈ سمیت فراہم کیا تھا۔ اس میں سے سورٹنگ والا حصہ الگ کرکے اپنے پروگرام میں بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
کرلپ کی بھی ایک ورڈ لسٹ ہے۔ اسے بھی شامل کر لیا جائے لیکن اس میں بھی بے شمار مہمل موجود ہیں۔
 
الف عین

ان مہمل الفاظ سے جان چھڑانے کے لئے ہی میں نے اپنی فہرست بنائی ہے جس کو ورڈ میں سپیل چیکنگ کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ ابھی یہاں امریکہ آ کر ہی اپ ڈیٹ کی ہے۔
ابھی ای سنپس میں چیک کیا تو یہ زپ فائل داؤن لوڈ کرنے کا نظم نظر نہیں آیا۔ تو اپنے اف ٹی پی اکاؤنٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں اپ لوڈ کر رہا ہوں۔
 
لنک کام نہیں کر رہا
 
الف عین

لائبریرین
شکلریہ زیک، www تو میں لکھتا ہی نہیں، لیکن ممکن ہے کہ براؤزر سے کہیں کاپی پیسٹ کر دیا ہو۔ کروم اور فائر فاکس میں اڈریس بار میں آج کل محض www ہوتا ہے۔ حالانکہ اس کی ضرورت نہیں ہے
 
تجمل حسین

محفلین
کیا اس خام فہرست کی بہتری کےلیے مزید کوئی کام نہیں ہوا؟
ان مہمل الفاظ سے جان چھڑانے کے لئے ہی میں نے اپنی فہرست بنائی ہے جس کو ورڈ میں سپیل چیکنگ کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ ابھی یہاں امریکہ آ کر ہی اپ ڈیٹ کی ہے۔
ابھی ای سنپس میں چیک کیا تو یہ زپ فائل داؤن لوڈ کرنے کا نظم نظر نہیں آیا۔ تو اپنے اف ٹی پی اکاؤنٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں اپ لوڈ کر رہا ہوں۔
محترم الف عین صاحب ۔ آپ کا فراہم کردہ ربط کام نہیں کررہا ۔ :)
 
Top