مکمل اردو میں غالبؔ کے ہم تخلص شعرا

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
پس منظر
غالبؔ کے بعض محققین اور ان کے کلام کے بعض مرتبین نے کچھ ایسی غزلیں اور اشعار بھی مرزا غالبؔ سے منسوب کر دی ہیں جو حقیقتاً مرزا نوشہ کے نہیں ہیں بلکہ کسی دوسرے غالبؔ کے ہیں۔ یہ دھوکا محققین کو صرف اس لیے ہوا کہ انہوں نے غالبؔ تخلص کے دوسرے شعرا ء کے حالات و کلام پر تحقیقی نظر ڈالنے کی زحمت نہیں کی

حقیقت
غالبؔ تخلص کے اور کئی شاعر اردو شاعری کی تاریخ میں ان کے دوش بدوش موجود رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ جس شہرت اور جس مرتبہ کو مرزا غالبؔ پہنچے وہ کسی دوسرے غالبؔ کو میسر نہ آیا ورنہ ان میں ایسے قادر الکلام اور صاحب کلام شاعر بھی موجود ہیں جو اساتذہ قدیم کی صف میں آتے ہیں

غالبؔ تخلص کے شعراء

1:۔ مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالبؔ
2:۔ مکرم الدولہ بہادر بیگ خان غالبؔ دہلوی
3:۔ غالب علی خان غالبؔ
4:۔ نواب مرزا امان علی خان غالبؔ
5:۔ نواب سید الملک اسد اللہ خان غالبؔ (جو مرزا نوشہ کے ہم تخلص ہونے کے ساتھ ہم نام بھی ہیں)
6:۔ حکیم محمد خان غالبؔ
7:۔ انور علی غالبؔ
8:۔ لالہ موہن لال غالبؔ
9:۔ حاجی میاں غالبؔ
10:۔ دکنی غالبؔ

حوالہ جات:۔
1:۔گلشن بے خار٭ از نواب مصطفےٰ خان شیفتہ
2:۔ غالبؔ ، شاعر امروز و فردا٭ از ڈاکٹر فرمان فتح پوری
 
شمشاد

لائبریرین
چھوٹے چچا ایک ہی مراسلہ کہاں کہاں پوسٹ کریں گے؟ ایک پروف ریڈ کے نام سے اور دوسرا مکمل کے نام سے۔

اطاعاً عرض ہے کہ میں ایک عنوان حذف کر دیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
عزیزم اویس قرنی عرف چھوٹا غالب۔ اگر برا نہ مانیں تو یہ کہوں کہ آپ لائبریرین بننے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ لائبریری میں محض کتابوں کو پوسٹ کرنے کا نظم کیا جانا تھا۔ اور اس کام میں آپ اپنا حصہ ڈالنے کی بات تو نہیں کر رہے ہیں، محض مختلف تحریریں، جو بیشک معلوماتی ہیں اور پر تفنن بھی، پوسٹ کر رہے ہیں۔ اس کے لئے بہتر ہوتا کہ بزم سخن یا اردو نامہ نامی فورمس میں اس قسم کے مراسلات پوسٹ کرتے۔ یہاں لوگ ’غالب کے ہم تخلص شعراء‘ نامی کتاب کا عنوان دیکھتے ہوئے آئیں گے۔ یا کسی نے کوئی کتاب شروع کر رکھی ہے، اسی میں آپ نے ’دخل در معقولات‘ کر کے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے۔ محض اپنی بیش قیمت آراء کے اظہار کے لئے لائبریری کو تختہْ مشق نہ بنائیں۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چھوٹے چچا ایک ہی مراسلہ کہاں کہاں پوسٹ کریں گے؟ ایک پروف ریڈ کے نام سے اور دوسرا مکمل کے نام سے۔

اطاعاً عرض ہے کہ میں ایک عنوان حذف کر دیا ہے۔
شکریہ سر
غلطی سے ہو گیا تھا (کچھ بجلی کا آنا جانا اور کچھ سست نیٹ کنکشن)
لیکن انشاءاللہ یہ غلطی دوبارہ نہیں ہوگی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
عزیزم اویس قرنی عرف چھوٹا غالب۔ اگر برا نہ مانیں تو یہ کہوں کہ آپ لائبریرین بننے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ لائبریری میں محض کتابوں کو پوسٹ کرنے کا نظم کیا جانا تھا۔ اور اس کام میں آپ اپنا حصہ ڈالنے کی بات تو نہیں کر رہے ہیں، محض مختلف تحریریں، جو بیشک معلوماتی ہیں اور پر تفنن بھی، پوسٹ کر رہے ہیں۔ اس کے لئے بہتر ہوتا کہ بزم سخن یا اردو نامہ نامی فورمس میں اس قسم کے مراسلات پوسٹ کرتے۔ یہاں لوگ ’غالب کے ہم تخلص شعراء‘ نامی کتاب کا عنوان دیکھتے ہوئے آئیں گے۔ یا کسی نے کوئی کتاب شروع کر رکھی ہے، اسی میں آپ نے ’دخل در معقولات‘ کر کے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے۔ محض اپنی بیش قیمت آراء کے اظہار کے لئے لائبریری کو تختہْ مشق نہ بنائیں۔
میں نے بالکل برا نہیں مانا جناب
اور اس غلطی پر شرمندہ ہوں، اور دوبارہ نہ کرنے کا وعدہ
لیکن میں اس لیے غلط فہمی کا شکار ہوا کہ غالبیات کے زمرے میں چند مراسلات مجھے ایسے نظر آئے جن کی دیکھا دیکھی میں نے بھی
معذرت معذرت معذرت کان پکڑ کر معذرت
 
الف عین

لائبریرین
برا نہ ماننے کا شکریہ، اگر حضور غالب میں دست بستہ عرض کرنے کی اجازت ہو تو یہ کہوں کہ میں کئی بار لائبریری کے شعبے میں اس قسم کے پیغامات پر ٹوک چکا ہوں۔ بلکہ کچھ بزرگ ترین رکن ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈانٹ بھی چکا ہوں!!
 
"اگر حضور غالب میں دست بستہ عرض کرنے کی اجازت ہو"
آپ تو اب بھگو بھگو کر مارنے لگے ہاہاہاہاہاہا
کہیں میرا عرق انفعال تو کشید کرنے کے چکر میں نہیں ہیں؟؟؟
باقی رہی آپ کی ڈانٹ تو اگر مسکا بازی نہ سمجھیں تو میں ضرور کہوں گا کہ
کتنی شیریں ہےآپکی ڈانٹ کہ مجھ سا ڈھیٹ
دھلائی کروا کے بھی یہاں سے دفع نہ ہوا
آپ کی ڈانٹ میرے لیے وہی درجہ رکھتی ہے، جو بڑے استاد جی کیلئےصحرائے سخن میں جناب بیدل صاحب کا تھا
 
الف عین

لائبریرین
در اصل اویس، تم ایسا نک استعمال کرتے ہو جس کو لکھتے ، مطلب ٹائپ کرتے ہوئے بھی پر جلتے ہیں، اسی لئے میں بے تکلفی سے تم کو اویس اور ’تم‘ لکھ رہا ہوں، غالب کی شان میں تو یہ بد تمیزی ہی محسوس کرتا ہوں۔
 
مجھے مزا آرہا ہے آپ کی بے تکلفی کا
اور غالبؔ کے لواحقین کی سب سے پہلی نشانی ہی بے تکلفی ہے شاید
اور تم ہی کہیے جناب، شاید آپ کا "آپ "کہنا مجھے ہضم نہ ہو
 
Top