تعارف ناعمہ عزیز کا تعارف

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تم نے نہیں کی تو پھر اُس نے کی ہو گی۔
میں کیوں کروں گی مجھ جیسا ہنس مکھ بندہ کوئی دنیا میں ملے تو بتائیے گا لالہ میں آپ کو پورے 50 پیسے انعام دوں گی۔۔ کسی نے گواہ بننا ہے تو بن جائے لیکن یہ دیکھ کر کے میں نے صرف 50 پیسے لکھا ہے اس لئے شمشاد لالہ سے صرف 50 پیسے ہی کمیشن مل سکتا ہے :laugh:
کیوں بھئی بٹیا ناعمہ عزیز ہم سے خفگی ہے ؟؟؟ توبہ توبہ۔۔۔ :biggrin:
بھئی ہماری طرف سے ہماری پیاری سی راج دلاری سی بہنا کو ( اتنی ی ی ی ی ی تاخیر سے سہی) اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید اور مبارکبا۔۔

ارے ارے ہماری یہ مجال کہ ہم آپ سے ناراض ہو پاہ جی:smile2:
بس ذرا ہم تھوڑے سے بھولکڑ ہو گئے ہیں اب دیکھئے نا اپنی ہی بہن کا نام کھا گئے ٹیگ میں سے، وہ بھی ہم سے لڑائی کا شرف حاصل کر چکی ہے، ویسے آپ کو بھی ٹیگ نا کرنے کی معذرت :act-up:
اور محفل میں خوش آمدید کہنے کا کوئی شکریہ نہیں ہی ہی ہی :)
 
شمشاد

لائبریرین
میں کیوں کروں گی مجھ جیسا ہنس مکھ بندہ کوئی دنیا میں ملے تو بتائیے گا لالہ میں آپ کو پورے 50 پیسے انعام دوں گی۔۔ کسی نے گواہ بننا ہے تو بن جائے لیکن یہ دیکھ کر کے میں نے صرف 50 پیسے لکھا ہے اس لئے شمشاد لالہ سے صرف 50 پیسے ہی کمیشن مل سکتا ہے :laugh:

آہستہ بولو، اتنا زیادہ کمیشن، اگر کسی نے سُن لیا تو مصیبت ہو جائے گی۔ پہلے مجھے اتنی بڑی رقم کے لیے سیکورٹی کا بندوبست کرنے دو۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آہستہ بولو، اتنا زیادہ کمیشن، اگر کسی نے سُن لیا تو مصیبت ہو جائے گی۔ پہلے مجھے اتنی بڑی رقم کے لیے سیکورٹی کا بندوبست کرنے دو۔
میں نے آہستہ ہی بولا ہے لالہ اب اگر کسی نے سن لیا ہے تو میرا کیا قصور بھلا ؟؟؟:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے سیکورٹی فراہم کرنا مشکل لگ رہا ہے۔ اتنی کمیشن تو ہمارے صدر صاحب آج تک نہیں لے سکے جو کمیشن کھانے کے لیے مشہور و معروف ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
پلٹ تیرا دھیان کدھر ہے ۔۔۔ (یہ رکشوں پر لکھا ہوتا ہے) ۔۔۔ مگر واقعی اس وقت تمہیں کہنے کا دل چاہ رہا ہے یہ ۔۔۔ ۔ میاں یہ جملہ مرحوم ابنِ صفی صاحب کا ہی ہے :) ۔۔۔ مظہر کلیم نے عمران سیریز کو تباہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔۔ ہنہہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ !!!!!!!!!!

مظہر کلیم کے شروع کے اور شروع کے بعد کافی دیر کے ناول دیکھ ایسا نہیں لگتا کہ اس نے کچھ تباہ کیا یا ابن صفی کی تخلیق سے گھلوار کیا لیکن پچھلے چھ سات سال سے وہ جو کچھ وہ عمران سیریز کے نام پر لکھ رہا ہے یا اس کے نام سے چھپ رہا ہے اسے دیکھ کر آپ کی بات ٹھیک معلوم پڑتی ہے۔ اس سے بہتر تو اب اس کا شاگرد ظہیر احمد لکھ رہا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
یکھا

دیکھا کتنی اچھی چیز یاد دلا دی.

میں نے اشتیاق احمد ، عمران سیریز اور اے حمید کی عنبر ناگ ماریا سیریز تینوں کو کافی پڑھا ہے. اشتیاق احمد اور عنبر ناگ ماریا سیریز کے کام از کم تین تین سو ناول پڑھے تھ مگر اشتیاق احمد کا تو مجھے خاص چسکہ لگ گیا تھا.

خاص نمبر ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھا کرتا تھا. ہزاروں صفحات کے خاص نمبر دن رات لگا کر پڑھا کرتا تھا.

سی مون ، جی موف ، جیرال اب تک یاد ہیں مجھے.

غار کا سمندر
اغوا کی موت
دائرے کا سمندر
جیرال کی واپسی
آگ کا سمندر

یاد آیا کچھ کچھ عائشہ :)

اب سفید ڈاڑھی رکھ لی ہے اشتیاق احمد صاحب نے :) :) :)
 
محمد امین

لائبریرین
مظہر کلیم کے شروع کے اور شروع کے بعد کافی دیر کے ناول دیکھ ایسا نہیں لگتا کہ اس نے کچھ تباہ کیا یا ابن صفی کی تخلیق سے گھلوار کیا لیکن پچھلے چھ سات سال سے وہ جو کچھ وہ عمران سیریز کے نام پر لکھ رہا ہے یا اس کے نام سے چھپ رہا ہے اسے دیکھ کر آپ کی بات ٹھیک معلوم پڑتی ہے۔ اس سے بہتر تو اب اس کا شاگرد ظہیر احمد لکھ رہا ہے۔

میں نے مظہر کلیم کو زمانہ ہوا پڑھنا چھوڑ دیا تھا۔۔۔ غالباً سن 1998 کے بعد سے ہی وہ گھر بیٹھ کر غیر ملکی لیبورٹری تباہ کردیا کرتا تھا۔۔۔۔
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے مظہر کلیم کو زمانہ ہوا پڑھنا چھوڑ دیا تھا۔۔۔ غالباً سن 1998 کے بعد سے ہی وہ گھر بیٹھ کر غیر ملکی لیبورٹری تباہ کردیا کرتا تھا۔۔۔ ۔

ہاہاہا، بلکل ٹھیک۔ میں اب سال میں مظہر کلیم کے دو یا تین عمران سیریز ناول پڑھ لیتا ہوں، صرف اس چکر میں کہ شاید مرنے سے پہلے مظہر کلیم عمران اور جولیا کی شادی کروا جائے ;):) ویسے مجھے تو لگتا ہے کہ مظہر کلیم صاحب فوت ہو چکا ہے اور اس کے نام سے ناول چھپ رہے ہیں کیونکہ بہت زیادہ ڈفرینس ہے اس کے پہلے کے اور کے ناولز میں۔ یہی حال ایم اے راحت صاحب کا ہے۔ ایم اے راحت کے پرانے سلسلے جیسے "نروان کی تلاش"، "پائل"، "نیتیکا"، "باغی"، "کائنات"، "صدیوں کا بیٹا"، "طالوت"، "ہمالیہ" وغیرہ زبردست سلسلے تھے لیکن اس کے حالیہ اور پچھلے کئی سالوں کے ناول مکمل کچرا ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ان لکھاریوں کی کیا ہی بات ہے یہ کپڑوں پر سے انگلیوں کے نشان اٹھا لیتے ہیں۔ امریکہ سے مرسیڈیز میں چلتے ہیں اور پاکستان پہنچتے پہنچتے وہ کرولا بن جاتی ہے۔
رومانی ناولوں کی طرح یہ ناول پڑھنا بھی سردرد ہی ہوتے ہیں۔
 
ناولوں کی واحد قسم ہے جو میں نہیں پڑھتا یا بہت کم پڑھے ہیں یا صرف کچھ لکھاریوں جیسے مستنصر حسین تارڑ کے پڑھے ہیں۔ یعنی رومانوی ناول۔ خاص کر مونث لکھاریوں کے تو بلکل بھی نہیں پڑھتا۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہاہاہا، بلکل ٹھیک۔ میں اب سال میں مظہر کلیم کے دو یا تین عمران سیریز ناول پڑھ لیتا ہوں، صرف اس چکر میں کہ شاید مرنے سے پہلے مظہر کلیم عمران اور جولیا کی شادی کروا جائے ;):) ویسے مجھے تو لگتا ہے کہ مظہر کلیم صاحب فوت ہو چکا ہے اور اس کے نام سے ناول چھپ رہے ہیں کیونکہ بہت زیادہ ڈفرینس ہے اس کے پہلے کے اور کے ناولز میں۔ یہی حال ایم اے راحت صاحب کا ہے۔ ایم اے راحت کے پرانے سلسلے جیسے "نروان کی تلاش"، "پائل"، "نیتیکا"، "باغی"، "کائنات"، "صدیوں کا بیٹا"، "طالوت"، "ہمالیہ" وغیرہ زبردست سلسلے تھے لیکن اس کے حالیہ اور پچھلے کئی سالوں کے ناول مکمل کچرا ہیں۔

اور مجھے تو یہ اندازہ ہوا تھا کہ مظہر کلیم صرف ایک نام ہے، باقی ایک ادارے کی طرح "فورمولہ" کہانیاں بنائی جاتی ہیں، ٹیم کی شکل میں۔۔۔جیسا کہ ڈرامے بنتے ہیں آجکل
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یکھا

دیکھا کتنی اچھی چیز یاد دلا دی.

میں نے اشتیاق احمد ، عمران سیریز اور اے حمید کی عنبر ناگ ماریا سیریز تینوں کو کافی پڑھا ہے. اشتیاق احمد اور عنبر ناگ ماریا سیریز کے کام از کم تین تین سو ناول پڑھے تھ مگر اشتیاق احمد کا تو مجھے خاص چسکہ لگ گیا تھا.

خاص نمبر ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھا کرتا تھا. ہزاروں صفحات کے خاص نمبر دن رات لگا کر پڑھا کرتا تھا.

سی مون ، جی موف ، جیرال اب تک یاد ہیں مجھے.

غار کا سمندر
اغوا کی موت
دائرے کا سمندر
جیرال کی واپسی
آگ کا سمندر

یاد آیا کچھ کچھ عائشہ :)
بالکل بھیا کچھ کچھ نہیں بہت کچھ یاد آرہا ہے ۔ابھی دل کررہا ہے کہ اس کے لیے ایک اور دھاگہ ہو تو ہم بات کریں ورنہ چاچو بولیں گے کہ یہ تم لوگوں نے ناعمہ کے تعارف والے دھاگے میں کیا باتیں شروع کردیں ہیں ۔:)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بڑا رعب ڈالتی ہے لالہ نا پوچھیں :nottalking:

تم سے کیا ڈرنا بھلا ؟؟؟ تم کوئی جن بابا ہو ؟؟؟؟:smug::raisedeyebrow:
یعنی رعب بھی ڈالتی ہوں اور ڈرتی بھی نہیں ۔۔۔پھر کیا فائدہ ؟
ویسے پتا ہے ناں میں جن بابا بھی بن سکتی ہوں ۔۔ہو ہو ہو ہاہاہا:devil:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مظہر کلیم کے شروع کے اور شروع کے بعد کافی دیر کے ناول دیکھ ایسا نہیں لگتا کہ اس نے کچھ تباہ کیا یا ابن صفی کی تخلیق سے گھلوار کیا لیکن پچھلے چھ سات سال سے وہ جو کچھ وہ عمران سیریز کے نام پر لکھ رہا ہے یا اس کے نام سے چھپ رہا ہے اسے دیکھ کر آپ کی بات ٹھیک معلوم پڑتی ہے۔ اس سے بہتر تو اب اس کا شاگرد ظہیر احمد لکھ رہا ہے۔
مظہر صاحب نے تو اچھا لکھتے تھے لیکن اب کوئی بھی اچھا نہیں لکھ رہا ۔۔بھائی آپ اب کی پڑھتے ہیں عمران سیریز؟۔۔ میرا تو ظہیر صاحب کو بھی پڑھنے کو دل نہیں کرتا اب ۔۔
 
فہیم

لائبریرین
مظہر کلیم کے کچھ ناول شاندار ہیں۔
جن میں اکثریت پرانے ناولوں کی ہے۔
کوئی 7-8 سال سے مظہر کلیم کے ناولز واقعی ایویں ہوکر رہ گئے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ناعمہ کے تعارف کا دھاگہ ابن صفی، عمران سیریز، مظہر کلیم کے تعارف کا دھاگہ بنتا جا رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایسا کریں کہ ناعمہ کو جولیا میرا مطلب ہے جولیانا فٹر واٹر کا رول دے دیں اس کے دھاگےمیں۔
 
Top