شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

شمشاد

لائبریرین
ہار گیا میں بھولا بھالا ایک ٹھگوں کے ٹھگ سے
بلھے شاہ سا ایک شرابی شہر کو کیا بہکاتا
(منصور آفاق)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
گیت اس عہد بے تکلف میں
بربط و چنگ و نے کو ترسے ہے
ساقیا ! تیرے بادہ خانے میں
نام ساغر ہے ،مے کو ترسے ہے
 

مغزل

محفلین
تم ناحق ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتہ
ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے
غلام محمد قاصر
 

عرفان سرور

محفلین
ہر ایک عنوان درد فرقت ہے ابتدا شرح مدعا کی
کوئی بتائے کہ یہ فسانہ سنائیں ان کو کہاں سے پہلے

اٹھا جو مینا بدست ساقی رہی نہ کچھ تاب ضبط باقی
تمام مے کش پکار اٹھے ‘ یہاں سے پہلے‘ یہاں سے پہلے

شکیل بدایوانی
 
Top