کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں گڑیا رانی؟

ویسے آپ کو یہ کس نے بتایا کہ کچھ کہنے سے آپ کی معصومیت متاثر ہو جائے گی؟ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہی ہی ہی شمشاد لالہ کہتے ہیں نا :)
اچھا سعود لالہ ذرا چائے خانے میں شمشاد لالہ کی تصویر کی تصدیق تو کر دیں نا:rolleyes:
 
کل شام مجھے ایک بہت ہی علمی اور قد آور شخصیت سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
ان کی شخصیت کے بارے میں میرے ذہن میں جو خاکہ تھا وہ اس سے بہت مختلف، ہینڈ سم اور کم عمر نکلے۔
گفتگو ایسی کہ مخاطب اس کے سحر میں گم ہوتا چلا جائے۔ جو بھی موضوع ہو، موصوف اس میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔ ہر فن مولا ایسی شخصیات بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں۔
چلیے ان کی شخصیت بوجھنے کے بہت آسان اشارے دیتا ہوں جن کی مدد سے آپ کو ان کا نام پوچھنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔
موصوف ڈاکٹر ہیں، بلا کے خطاط ہیں، مایہ ناز شاعر ہیں، کالم نویس ہیں، اُردو اداَب میں ممتاز مقام رکھتے ہیں، گفتگو میں الفاظ کا چناؤ ایسا ہوتا ہے گویا موتیوں کی لڑی پروئی ہوئی ہو۔ ان کی تحریروں کے اکثر لوگ مداح ہیں۔
 
نازنین ناز

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لیجئے میں بھی ایک خوش خبری کے ساتھ حاضر ہوگئی۔
وہ یہ کہ آج سے ہماری عید الاضحٰی کی چھٹیاں ہیں۔
 
نازنین ناز

محفلین
کل شام مجھے ایک بہت ہی علمی اور قد آور شخصیت سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
ان کی شخصیت کے بارے میں میرے ذہن میں جو خاکہ تھا وہ اس سے بہت مختلف، ہینڈ سم اور کم عمر نکلے۔
گفتگو ایسی کہ مخاطب اس کے سحر میں گم ہوتا چلا جائے۔ جو بھی موضوع ہو، موصوف اس میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔ ہر فن مولا ایسی شخصیات بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں۔
چلیے ان کی شخصیت بوجھنے کے بہت آسان اشارے دیتا ہوں جن کی مدد سے آپ کو ان کا نام پوچھنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔
موصوف ڈاکٹر ہیں، بلا کے خطاط ہیں، مایہ ناز شاعر ہیں، کالم نویس ہیں، اُردو اداَب میں ممتاز مقام رکھتے ہیں، گفتگو میں الفاظ کا چناؤ ایسا ہوتا ہے گویا موتیوں کی لڑی پروئی ہوئی ہو۔ ان کی تحریروں کے اکثر لوگ مداح ہیں۔

سمیع بھائی کیا میں بھی بتا سکتی ہوں؟
 
چلیں ہم نے فرض کر لیا کہ آپ کا "واضح" اشارہ کس قد آور شخصیت کی جانب ہے۔ اب احباب کی باری کہ وہ ایک ایک کرکے قیاس کریں۔ :)

جی آپ دُرست سمجھے، میں م م مغل صاحب کی ہی بات کر رہا ہوں۔
کل ان سے کافی طویل نشست رہی اور ہم غائبانہ طور پر تو ان کے مداح تھے ہی لیکن انہوں نے پہلی ہی ملاقات میں ہمیں اپنا گرویدہ بھی بنالیا۔
مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے حلقہ احباب میں ایک قیمتی دوست کا اضافہ ہوگیا ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں، یہاں تو آفاقی صاحب اور مغل صاحب دوست بن گئے ہیں چلیں محفل ان ایکشن
 
جی آپ دُرست سمجھے، میں م م مغل صاحب کی ہی بات کر رہا ہوں۔

یعنی آپ سے خود ہی برداشت نہ ہو سکا۔ ویسے ہمیں ان کے ڈاکٹر ہونے کا علم نہیں تھا، لیکن باقی خواص انھی پر فٹ بیٹھتے تھے تو اس کو ہم نے فرض کر لیا تھا کہ میڈیکل ڈاکٹر نہ ہوئے تو پی ایچ ڈی والے ڈاکٹر ہوں گے۔ :) :) :)
 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سعود بھائی کیسے ہیں؟

الحمد للہ ہم بخیر ہیں۔ آپ سنائیں کیا مصروفیات ہیں ان دنوں۔ اور پچھلے ایک ہفتے میں کوئی یادگار واقعہ۔ یا ایسا کچھ جو سعود بھیا کی نظروں میں کارنامہ شمار ہو سکے؟ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top