کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
سمیع بھائی کیا میں بھی بتا سکتی ہوں؟

نہیں ں ں ں ۔۔۔۔ کیوں کہ آپ کو بتا دیا گیا تھا۔۔ ہشیاری وہ بھی ’’ سننے والوں ‘‘ سے ۔۔۔ :tongue: ۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لیجئے میں بھی ایک خوش خبری کے ساتھ حاضر ہوگئی۔
وہ یہ کہ آج سے ہماری عید الاضحٰی کی چھٹیاں ہیں۔

جیتی رہیں گڑیا۔۔ اور چھری کانٹے مسالہ جات پیس کر رکھ لیں سمیع اللہ بھائی ۔۔ اتنے پیٹو ! لگتے تو نہیں مگر عید ہے۔۔ سو ۔۔:biggrin::biggrin::rollingonthefloor:
 
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں، یہاں تو آفاقی صاحب اور مغل صاحب دوست بن گئے ہیں چلیں محفل ان ایکشن

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اب آپ سے بالمشافہ ملاقات کی تمنا باقی ہے، امید ہے کہ یہ بھی جلد پوری ہوگی۔
 
نازنین ناز

محفلین
نہیں آپ کے بتانے پر ’’پابندی‘‘ ہے۔ آپ نہیں بتا سکتیں۔

جی نہیں بٹیا رانی، ابھی آپ بہت چھوٹی ہیں۔ آپ پہلے بڑی ہو جائیں پھر بتائیے گا۔ تب تک آپ کا کام صرف مسکرانا اور لوگوں میں مسکان تقسیم کرنا ہے۔ :)

لیکن مجھے معلوم تھا۔
 
نازنین ناز

محفلین
نہیں ں ں ں ۔۔۔۔ کیوں کہ آپ کو بتا دیا گیا تھا۔۔ ہشیاری وہ بھی ’’ سننے والوں ‘‘ سے ۔۔۔ :tongue: ۔۔۔۔

جیتی رہیں گڑیا۔۔ اور چھری کانٹے مسالہ جات پیس کر رکھ لیں سمیع اللہ بھائی ۔۔ اتنے پیٹو ! لگتے تو نہیں مگر عید ہے۔۔ سو ۔۔:biggrin::biggrin::rollingonthefloor:

سمیع بھائی تو عام دونوں میں بھی گھر آجائیں تو وہ دن ہمارے لئے عید کا ہوتا ہے۔ یہ تو پھر عید کا موقع ہوگا تب تو ہماری ’’ڈبل عید‘‘ ہوجائے گی۔ عام دنوں میں سالم مرغی پیش کرتے ہیں تو عید پر سالم بکرا پیش کردیں گے۔
 
اور یہ بیچارے سالم صاحب آپ کے پڑوسی تو نہیں جن کی مرغیاں اور بکرے پیش کرنے پر کمربستہ ہیں؟ :)
 
مغزل

محفلین
ایک سالم بیل ہماری طرف سے سمیع بھائی کی خدمت میں پیش ہے ۔۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف
(یہ الگ معرکہ ہے کہ سالم بیل پکایا کیسےجائے گا۔ ہاہاہا ) :yawn::yawn:
cow.jpg
 
یہ تو اتنا پیارا ہے کہ اسے پالنے کا دل کر رہا ہے نہ قربان کرنے کا لیکن اللہ کے حضور قربانی بھی تو پیاری چیز کی کرنی ہوتی ہے ورنہ قربانی کا مقصد ہی فوت ہوجائے۔
 
سچ سعود بھائی جب سمیع بھائی نے بتایا کہ وہ م م مغل بھائی سے ملاقات کرنے جارہے ہیں تو بہت ہی خوش گوار احساس ہوا۔ ان کی تحریروں کے تو ہم بہت ہی مداح ہیں۔

آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہم مغلیہ خاندان کے چشم و جراغ جناب م م مغل بھیا کو پیار سے دقیق اردو اگلنے والی مشین کے نام سے جانتے ہیں۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہم مغلیہ خاندان کے چشم و جراغ جناب م م مغل بھیا کو پیار سے دقیق اردو اگلنے والی مشین کے نام سے جانتے ہیں۔ :)

’’دقیق اردو اگلنے والی مشین‘‘ کیا خوب اصطلاح ہے۔ کل سمیع بھائی بھی ایسا ہی کچھ بتا رہے تھے۔ پہلے اگر اس بات کا اندازہ نہیں بھی تھا کہ آپ انہیں پیار سے کس نام سے جانتے ہیں تو اب ہوگیا ہے۔
 
ایک سالم بیل ہماری طرف سے سمیع بھائی کی خدمت میں پیش ہے ۔۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف
(یہ الگ معرکہ ہے کہ سالم بیل پکایا کیسےجائے گا۔ ہاہاہا ) :yawn::yawn:
cow.jpg

نازنین کی جانب سے سالم بکرا اور اب آپ کی طرف سے سالم بیل باپ رے باپ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top