چھٹی سالگرہ تبصرہ: اردو محفل کی چھٹی ( سالگرہ )

ظفری

لائبریرین
آپ کی نذر استاد بہزاد لکھنؤی کی ایک غزل، جو کہ کچھ میرا ہی حال بیان کر رہی ہے ۛ:)


اور ایک بار پھر خوبصورت لکھا آپ نے :)

شکریہ جناب ۔۔۔ آپ کی بھرپور پذیرائی کے سبب آپ کو تختہِ مشق بنانے کی کوشش کی ہے ۔ امید ہے اس کو بھی سراہیں گے ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
اب کیا تبصرہ لکھیں، کتنا لکھیں اور کیوں لکھیں؟ اجی حضور پیٹ میں پڑے بل کھلیں تو کچھ ٹائپ کرنے کی سکت لوٹے۔ :)

جناب آپ کی اس حالت سے فائدہ اٹھا کر ہم نے آپ کی بھی شان میں کچھ قلابازیاں لگوائیں ہیں ۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گا ۔ ;)
 
کیا بتاؤں سعود صاحب، بد اچھا بدنام برا والا معاملہ ہے۔ ساری دنیا ہی ًکشً لگاتی ہے بدنام یہ خاکسار ہے :)

آپ کے احتجاج سے ہمیں یاد آیا کہ بعض مورخین کے مطابق آپ نے تو انھیں دنوں کش مکش میں آکر کش لینے سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جب دولھے کی گھوڑی آپ کی ذرا سی بے خیالی کے چلتے آتش ہوئی تھی۔ اب بعد کے دور میں کسی توبہ شکن کے دام میں آکر اپنی توبہ توڑ دی ہو تو بات اور ہے۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
پنڈال کے صدر دروزے میں داخل ہوتے وقت سیاست نہیں بلکہ ہم تینوں اس نکتے پہ اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے تھے کہ یہ لفظ نکتہ لکھا جانا چاہئیے یا نقطہ ۔
ساجد بھائی ۔۔۔ قصہ دراصل کچھ یوں ہے کہ مجھے اردو ادب پڑھنے کا اس درجہ تجربہ نہیں رہا ۔ جو عموماً پاکستان میں ہوتا تھا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ ایک طویل عرصہ امریکہ میں رہنے کے باعث جو کچھ امریکہ آنے سے پہلے اپنے جس مطالعہ کو اپنی یاداشت میں رکھکر لایا تھا ۔ اس کے سہارے میں اردو لکھ لیتا ہوں ۔ اس کی کئی مثالیں آپ میری تحاریر میں دیکھتے ہونگے ۔ جس پر جویریہ نے کہا تھا کہ ظفری کی تحاریر میں پروف ریڈنگ کی ضرورت ہے ۔ اسی دھاگے کی پہلی پوسٹ میں دیکھ لیں کہ مجھے تذب لکھنا نہیں آرہا ہے ۔ مجھے اس کو بولنا آتا ہے ۔ مگر کس طرح لکھتے ہیں ۔ وہ ذہن سے محو ہوگیا ہے ۔ بلکل اسی طرح تدرد لکھنا نہیں آ رہا تھا ۔ پہلے میں نے تردد لکھا تھا ۔ مگر ایک دم سے فلیش بیک ہوا اور مجھے یاد آگیا کہ اس کو کیسا لکھا جاتا ہے ۔ بلکل اسی طرح نفیس بہ نفیس میں نے غلط لکھا ہے ۔ جس کا مجھے احساس نہیں ہوا ۔ مگر جب آپ نے اپنے تبصرے میں اس کو غیر محسوس طریقے سے میری توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے اسے بہ نفیسِ نفیس لکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس لفظ کو یوں لکھتے ہیں ۔ بلکل اسے طرح میرے ذہن میں قائدِ اعظم کے چودہ نکات تھے ۔ جو میں نے مطالعہِ پاکستان کے مضمون میں بلکل اسی طرح پڑھے تھے ۔ سو اس لیئے اپنی دانست میں نقطہ ( ڈاٹ ) لکھنے کے بجائے نکتہ ( پوائنٹ ) لکھ دیا ۔ اب میں صحیح ہوں یا غلط یہ تو آپ دوست ہی رہنمائی کریں گے ۔
یہ آپ کی مروت ہے کہ آپ نے ہمیشہ کی طرح غیر محسوس طریقے سے میری املے کی غلطیوں کی جانب اشارہ کیا ۔ مگر میری گذارش ہے کہ اگر کوئی دوست یہ سمجھتا ہے کہ میں نے املا کی کہیں غلطی کی ہے تو وہ برملا اس کی جانب اشارہ کرکے صحیح لفظ کی طرف میری رہمنائی کرسکتا ہے ۔ اس کے لیئے میں ہمیشہ ممنون رہوں گا ۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ جب بھی میں کوئی پوسٹ لکھتا ہوں اور اس پر جب تبصرے موصول ہوتے ہیں تو اس سے نہ صرف میری حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ مجھے تبصروں سے ہی کچھ ایسی مدد مل جاتی ہے کہ میں مذید کچھ لکھنے کے قابل ہوجاتا ہوں ۔ اس کا اندازہ آپ سب کو اس سلسلے کی میری اگلی پوسٹ میں ہوجائیگا ۔
امید کرتا ہوں آپ سب میری اسی طرح حوصلہ افزائی کیساتھ میری غلطیوں کی طرف بھی اشارہ کرتے رہیں گے ۔
شکریہ
 
شمشاد بھائی استغراق ٹوٹا تو قہقہے کی یلغار نے دھر دبوچا۔ اب تو اللہ ہی مالک ہے، اگر جناب کی قلم یوں ہی سیاہی اگلتی رہی تو پھر ہمارے کفن دفن کا انتظام خزانہ مملکت کے ذمہ ہوگا۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
ارے بھئی وہ م + م تو رہ ہی گئے تقریب میں شرکت سے:p
کہیں سیکرٹ فائل کے اوپن ہوجانے پر تو وہ فرار اختیار نہیں کرگئے:biggrin:
 

محمد وارث

لائبریرین
وزیرِ اعظم نے ناظمِ خاص وارث سے پوچھا “ آپ کے زیرِ نگرانی علاقوں کی کیا صورتحال ہے ؟ ۔ “
ناظم ِ خاص نے سگریٹ کا ایک بھرپور کش لیتے ہوئے قنات کے کسی سوراخ سے دوسری جانب دیکھنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ۔
“ مجھ کو نہ اپنا ہوش نہ دنیا کا ہوش ہے
بیٹھا ہوں مست ہوکے تمہارے خیال میں “
“ جناب ۔۔۔۔ ہوش میں آجایئے ۔ بادشاہ سلامت ، ضیاءالحق کے دور میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے اُس دور میں اس سلسلے کی کچھ سزاؤں کا نفاذ وہاں دیکھا تھا ۔ مجھے تو ڈر ہے کہ آپ اور ظفری کی وجہ سے اُن سزاؤں کا اطلاق کہیں یہاں نہ ہوجائے ۔ “

آئے کچھ ابر، کچھ شراب آئے
اس کے بعد آئے جو عذاب آئے ;)


“ میں آپ کے لیئے شاہی معالج افتخار راجہ کو بھیجتا ہوں ۔ مگر خدارا بادشاہ سلامت کے آنے سے پہلے ٹھیک ہوجائیے گا ۔ “

دوست غم خواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا
زخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ آئیں گے کیا :)
 

الف عین

لائبریرین
اس قسط وار تحریر کو کسی فرصت کے لئے چھوڑ رکھا تھا، اب آج پڑھی ہے، سلسلے وار۔۔ ظفری کی مزاح نگاری پر تو ایمان ہے ہی پہلے سے، اس کی تازگی ہو گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
فکر نہ کریں آپ کی باری بس آتی ہی ہو گی۔ وہ کیا ہے کہ خواتین کارنر میں جانے پر پابندی ہے ناں، بادشاہ سلامت سے اجازت ملتے ہیں ظفری بھائی ادھر کا بھی چکر لگا لیں گے۔
 
Top