بلال

محفلین
میں چاہتا ہوں کہ اردو اور کمپیوٹر کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ پر جمع کر سکوں اور چند کلک کے فاصلے پر سب کچھ مہیا کروں کیونکہ مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔
میرے پہلے کتابچے”اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔
میری یہ چھوٹی سی کاوش
ماوراء، عمار ابن ضیاء اور ”اردو محفل“ کے نام
جن کی وجہ سے میں بلاگ بنانے میں کامیاب اور پھر یہ سب لکھنے کے قابل ہوا

اس کتاب کو لکھنے کا مقصد صرف اور صرف اردو بلاگنگ کی ترویج ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آسانی سے اردو بلاگ بنا سکیں اور پھر اچھے سے اچھا لکھ کر ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ معلومات کے خزانے انٹرنیٹ پر ہر ایک کے لئے آسانی سے اور وہ بھی ”اردو“ میں مہیا کر سکیں۔ اس کتاب کی سافٹ کاپی مفت میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی چاہے تو اسے اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر بھی شائع کر سکتا ہے۔

آن لائن پڑھنے کے لئے درج ذیل فہرست دیکھیں۔

باب اول: بلاگ

باب دوم: اردو بلاگ

باب سوم: ورڈپریس انسٹالیشن

باب چہارم: ورڈ پریس کی سیٹنگ

باب پنجم: ورڈ پریس کا استعمال

باب ششم: متفرقات

مکمل کتاب پی ڈی ایف فائل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
 
بلال بھائی آپ نے تو کمال کر دیا۔ ہم کافی عرصہ سے آپ کے بلاگ پر اس کے لئے ہونے والے کام کو دیکھ رہے تھے۔ لیکن حد درجہ مصروفیت کے باعث کوئی تبصرہ کر پانے سے قاصر تھے۔ بلکہ ہم کچھ روز قبل یہ کہنے والے تھے کہ ان سب کو جمع کر کے ایک کتاب کی شکل ضرور دی جانی چاہیئے۔ جو کہ آپ نے کر دکھایا۔

ویسے اس بات میں قطعہ کوئی قباحت نہیں کہ آپ تھوڑے ترمیم و اضافے اور کسی سے ریویو کرانے کے بعد اس کو کتابی شکل میں چھپوا کر شائع کرا دیں۔ ان شاء اللہ کافی مقبول ہوگی اور تھوڑی سی آمدنی بھی ہو جائے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب بلال، لیکن اس طرح کلک کر کے صفحہ بہ صفحہ پڑھنے کی بجائے میں پسند کروں گا کہ مکمل کتاب یونی کوڈ میں مجھے ای میل کر دو۔ برقی کتاب تو پبلش ہو ہی جائے گی۔
 
بلال

محفلین
بہت شکریہ بلال بھائی، بہت اعلٰی

مولا کریم خوش رکھیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائیں۔ آمین

اردو بلاگنگ کی ترویج میں بلال بھائی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تمام دوستوں کا میری اس کاوش کو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

بلال بھائی آپ نے تو کمال کر دیا۔ ہم کافی عرصہ سے آپ کے بلاگ پر اس کے لئے ہونے والے کام کو دیکھ رہے تھے۔ لیکن حد درجہ مصروفیت کے باعث کوئی تبصرہ کر پانے سے قاصر تھے۔ بلکہ ہم کچھ روز قبل یہ کہنے والے تھے کہ ان سب کو جمع کر کے ایک کتاب کی شکل ضرور دی جانی چاہیئے۔ جو کہ آپ نے کر دکھایا۔

ویسے اس بات میں قطعہ کوئی قباحت نہیں کہ آپ تھوڑے ترمیم و اضافے اور کسی سے ریویو کرانے کے بعد اس کو کتابی شکل میں چھپوا کر شائع کرا دیں۔ ان شاء اللہ کافی مقبول ہوگی اور تھوڑی سی آمدنی بھی ہو جائے گی۔

ابن سعید بھائی سب سے پہلے تو پسند کرنے کا شکریہ۔ باقی یہ سب کچھ آپ جیسے مہربانوں کی وجہ سے ہی لکھ سکا ہوں کیونکہ آپ لوگوں نے سیکھانے میں کبھی کنجوسی نہیں کی تو میں نے سوچا میں بھی اپنی طرف سے تھوڑا بہت حصہ ڈال دوں۔
دراصل یہ کام بہت پہلے کا مکمل تھا بس تصاویر اور چند چیزیں جو نئی آ چکی تھیں انہیں شامل کرنا تھا لیکن مصروفیت اور کچھ طبیعت کی وجہ سے تھوڑی دیر ہو گئی۔ بلاگ پر روز کی ایک ایک پوسٹ کرنے کا مطلب یہی تھا کہ دوست احباب ایک دفعہ دیکھ لیں اگر کوئی غلطی ہو تو اسے ٹھیک کر لیا جائے۔
باقی چھپوا کر شائع کرنے کے بارے میں غور کرتے ہیں کیونکہ ایک اور دوست بھی یہی مشورہ دے رہا تھا۔ پہلے تو کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن اب دیکھتے ہیں۔ ویسے جہاں تک میرا اندازہ ہے وہ یہ کہ چھپوانے کا خرچہ خود ہی کرنا پڑے گا کیونکہ یہ آن لائن تو شائع کر دی ہے اس لئے شاید ہی کوئی پبلشر ہو جو اس کو شائع کرنے پر راضی ہو۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
ویسے آپ کیا کہتے ہو کیا کوئی پبلشر ایسی صورت میں مانے گا یا نہیں؟ لگے ہاتھوں اس بات کو بھی زیرِ بحث لے آتے ہیں کیونکہ میرا اس معاملے میں کوئی تجربہ نہیں۔ دیکھتے ہیں باقی دوست احباب اس بارے میں کیا مشورہ دیتے ہیں۔

بہت خوب بلال، لیکن اس طرح کلک کر کے صفحہ بہ صفحہ پڑھنے کی بجائے میں پسند کروں گا کہ مکمل کتاب یونی کوڈ میں مجھے ای میل کر دو۔ برقی کتاب تو پبلش ہو ہی جائے گی۔
سب سے پہلے تو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ یہ سب آپ بزرگوں کی دعاؤں اور چھوٹے بڑے تکنیکی معاملات پر مدد کرنے کا نتیجہ ہے۔
انکل برقی کتاب بھی پی ڈی ایف کی صورت میں ساتھ ہی شائع کر دی ہے۔ سب سے نیچے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک دیا تھا شاید جلدی میں یا فہرست اوپر ہونے کی وجہ سے آپ کی نظر نہیں پڑی لیکن اب ڈاؤن لوڈ لنک مزید واضح کر دیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
بہت اعلیٰ، گو کہ خاکسار کو بلاگنگ سے کوئی خاص دلچسپی نہیں :)
بک فارمیٹ، فانٹس، کمپوزنگ وغیرہ ایک پروفیشنل ای بک کی جھلک ظاہر کرتا ہے۔ سعود بھائی کی بات مانیں اور کہیں سے چھپوانے کی کوشش کریں۔ بلاگنگ سے دلچسپی رکھنے والوں کے کام آئے گی۔ ویسے آخری صفحہ پر اردو ہیلپ لائن کا اشتہار دیکھ کر بے اختیار قہقہہ چھوٹ گیا! :grin:
 
میم نون

محفلین
جزاک اللہ، ماشاء اللہ بہت اچھا کام کیا ہے۔

مجھے بلاگنگ سے کوئی خاص دلچسپی تو نہیں لیکن اسے بھی اپنی ای بکس کے اس زخیرے میں شامل کر لیا ہے جسے فارغ وقت میں پڑھنے کی خواہش ہے :)

پی ڈی ایف بھی ماشاء اللہ کافی اچھی بنائی ہے، صرف ایک بات کہنی تھی، پی ڈی ایف میں تمام صفحات ایک جیسے رکھیں، تاکہ اگر کوئی اسے چھاپنا چاہے تو آسانی سے چاپ سکے، ابھی تو مختلف طرح کے صفحات ہیں۔
 
سب سے پہلے تو میرا کام پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ رہی بات چھپوانے کی تو دوستوں کے مشورے کی وجہ سے اس بات پر غور کیا جا رہا ہے۔
ویسے آخر پر اردو ہیلپ لائن کا جو ای میل دیا ہے وہ کوئی اشتہار نہیں بلکہ جو لوگ وہاں پر ای میلز کا جواب دے رہے ہیں وہ تو بیچارے خود اتنی زیادہ ای میلز کا جواب دیتے دیتے تھک جاتے ہیں۔ ویسے میں بھی انہیں لوگوں میں شامل ہوں۔ دراصل وہاں پر ای میل میں جو مسائل پوچھے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر کا حل کسی نہ کسی فورم پر پہلے سے موجود ہوتا ہے بس اس فورم کا لنک دے دیتے ہیں اور زیادہ تر وہ لنک اردو محفل کے ہی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں اندازہ ہوتا رہتا ہے کہ لوگوں کو کس قسم کے مسائل ہیں۔
اب آپ کے قہقے کا میرے پاس کوئی حل نہیں۔ اس معاملے میں معذرت چاہوں گا۔

جزاک اللہ، ماشاء اللہ بہت اچھا کام کیا ہے۔

مجھے بلاگنگ سے کوئی خاص دلچسپی تو نہیں لیکن اسے بھی اپنی ای بکس کے اس زخیرے میں شامل کر لیا ہے جسے فارغ وقت میں پڑھنے کی خواہش ہے :)

پی ڈی ایف بھی ماشاء اللہ کافی اچھی بنائی ہے، صرف ایک بات کہنی تھی، پی ڈی ایف میں تمام صفحات ایک جیسے رکھیں، تاکہ اگر کوئی اسے چھاپنا چاہے تو آسانی سے چاپ سکے، ابھی تو مختلف طرح کے صفحات ہیں۔
سب سے پہلے تو میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
آپ نے بالکل ٹھیک فرمایا کہ صفحات ایک جیسے نہیں۔ دراصل پہلی کوشش یہ تھی کہ ایک موضوع ایک ہی صفحہ پر مکمل ہو اور پھر اگر کوئی موضوع بڑا تھا تو اسے دو یا زیادہ صفحات پر کر لیا تھا اس کے علاوہ اگر صفحات کا سائز ایک جیسا رکھتا تو پھر تصاویر کی وجہ سے اکثر صفحات کے آخر پر بڑی زیادہ جگہ بچ رہی تھی۔ اس لئے ایسا کیا۔
 
mmubin

محفلین
بلال بھائی آپ نے اس کتاب کے ذریعے سینکڑوں لوگو ں کی رہنمائی کا کام کیا ہے ۔اس طرح کے اقدام اردو کو نیٹ پر مقبول بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
 
dehelvi

محفلین
ماشاء اللہ برادرم بلال! نہایت عمدہ تحفہ اور ای پریس وبلاگنگ کے شائقین کے لئے لائق تحسین خدمت ہے۔
 
imsabir

محفلین
بلال بھائی آپ کا شکریہ کیسے ادا کیا جائے بہت ہی عمدہ کام سرانجام دیا ہے آپ نے میرا بہت بڑا مسئلہ حل کردیا ہے ۔ آپ جیسے شاکاروں کو ہم جیسے علم کے پاسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مزید کاوشوں کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔
 
یوسف-2

محفلین
جزاک اللہ
میں نے بھی حال ہی میں اپنا بلاگ بنایا ہے۔ لیکن یہ بالکل پھیکا پھیکا سا ہے اور وہ بھی مفت بلاگر پر۔ آپ کی اس کتاب سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، اگرچہ کہ اس ’’کوشش‘‘ سے مجھے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔ :)
 
Top