طویل صفحات والی کتاب کی چھپوائی اور ان پیج سے ناواقفیت

میں ان پیج پروگرام کو مکمل طور پر استمعال کرنا نہیں جانتا لیکن یونیکوڈ اردو لکھائی پر مکمل عبور حاصل ہے . مجھے بتایا گیا ہے کہ اردو بک پبلشرز ہمیشہ ان پیج فالز کو ترجیح دیتے ہیں اور ایک ٥٠ یا اس سے زیادہ صفحات کی کوئی کتاب چھپوانی ہو تو وہ یونیکوڈ سے پی ڈی ایف میں تبدیل شدہ فائل قبول نہیں کرتے. یہ بات مجھے ان لوگوں سے معلوم ہوئی ہے جن کو سرے سے یونیکوڈ اردو یا کمپوٹر کی کوئی خاص معلومات نہیں اور یاد رہے کہ میری کبھی کسی پبلشر سے ملاقات نہیں ہوئی. اللہ کے فضل سے مجھے ایک اچھی نوکری ملی ہے پر ان پیج سے نفرت اور لاتعلقی میرے آڑے آرہی ہے . آپ صاحبان سے مدد کی درخواست ہے کہ مجھے مشورہ دیں کہ میں پبلشر سے کیا بات کروں اور کس طرح ان کے پاس ہی موجود کسی ٹیکنالوجی کی مدد سے یونیکوڈ میں لکھی ہوئی کتاب چھپوا لوں.
 

دوست

محفلین
یونیکوڈ میں لکھی ہوئی کتاب کی لائن سپیسنگ اور کرننگ کی وجہ سے بہت سے صفحوں کا فرق پڑ جاتا ہے۔ چونکہ مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں یہ نستعلیق فونٹ اتنا اچھا پرفارم نہیں کرتے، یہیں محفل پر کسی دوست نے یہ بات شیئر کی تھی۔ اور پھر شاید انھیں دوبارہ ان پیج پر ہی کام کرنا پڑا تھا تاکہ زیادہ ہونے والے صفحے کم کرکے خرچ بچایا جاسکے۔
 

سویدا

محفلین
لیکن بہرحال ورڈ پر بھی طویل کتابوں کی کمپوزنگ ممکن ہے

غالبا عارف کریم بھائی نے ہی بتایا تھا کہ یہاں محفل ایک رکن ہے نعیم سعید کا وہ اپنا سارا کام ان پیج سے ورڈ پر منتقل کرچکے ہیں

دونوں پروگراموں کی اپنی اپنی افادیت ہے
 

محمد مسلم

محفلین
میں ایک استاد ہوں، اور ہمیں بچوں کے لیے ٹیسٹ اور نوٹس تیار کرنا ہوتے ہیں۔ ان پیج سے تنگ آ چکے تھے کیونکہ اس میں مساواتوں کو ہینڈل کرنا بہت مشکل تھا بالآخر کورل ڈرا کی مدد لینا پڑتی تھی جس میں بہت وقت خرچ ہوتا تھا اور کام بھی سست ہوتا تھا۔ جب سے یونی کوڈ اردو کو استعمال کرنا شروع کیا مزا آگیا، ہر سہولت اردو میں مل جاتی ہے۔ ایکسل کے فارمولے، ورڈ کی سہولیات۔ قصہ مختصر یہ کہ اس کی خوبیاں اس کی خامی پر مقدم ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
ان پیچ کے مقابلے مین ورڈ میں اردو لکھنا قدرے مشکل کام ہے مگر عادت ہو جائے تو یونیکوڈ ہی اچھا ہے، ہماری خود ساختہ پرنٹنگ انڈسٹری کو تو یونیکوڈ کا پتہ ہی نہیں ہے
 

رند

محفلین
یونیکوڈ انپیچ سے بہت اچھا طریقہ ہے انپیج تو اپنے علاوہ شاید ایک دو گرافک کی اپلیکیشنز تک محدود ہے مگر یونیکوڈ ہرجگہ چلتا ہے اور سائز میں بھی کم ہوتا ہے اس میں سرچ بھی کی جاسکتی ہے وغیرہ وغیرہ لحاظہ یونیکوڈ کا مقابلہ کوئی اور نہیں کرسکتا
 

عبدالحفیظ

محفلین
نئی انپیج تو یونیکوڈ بیسڈ ہی ہے اس لئے اس میں یونیکوڈ کے تمام فوائد شامل ہیں اور آٹو کرننگ تو آپ جانتے ہیں ہی اس لاجواب ہے میں ایک لمبے عرصے سے انپیج بھی استعمال کر رہا ہوں اور یونیکوڈ بھی لیکن جہاں تک پبلشنگ کا سوال ہے تو انپیج کا کوئی نعم البدل نہیں اب تک۔
 

دوست

محفلین
یونی کوڈ کیاہوتا ہے؟ ااس کے بارے میں کچھ معلومات دےدیں۔۔۔۔ شکریہ
یونیکوڈ سے مراد ہوتی ہے اردو لکھنے کا ایسا نظام جس کے تحت اردو ہر پروگرام میں اور ویب پر لکھی جاسکے۔ جیسا کہ اردو ویب، اور مائیکروسافٹ ورڈ۔ جبکہ پرانے ان پیج میں لکھی گئی اردو دوسری جگہ کاپی کرکے پیسٹ کریں تو کیڑے مکوڑے بن جاتے ہیں۔ مطلب وہ عبارت وہیں ٹھیک نظر آتی ہے۔ نیا ان پیج البتہ یونیکوڈ سٹینڈرڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔
 

قندیل 97

محفلین
السلام واعلیکم محفل!
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اپنی محفل میں جگہ عنائت فرمائ۔
پہلی مرتبہ اس قسم کے سوفٹوئر پر کچھ تحریر کی کوئ غلطی پر درگذر فرمائینگے اور میری رہنمائ فرماینگے، شکریہ
اللہ حافظ
 

ijaz1976

محفلین
شمیل قریشی صاحب ابھی تک عام مارکیٹ میں یہ زیادہ استعمال نہیں ہوتا (یعنی نیا انپیج یونیکوڈ بیسڈ) دوسرے اس میں سیو شدہ کوئی بھی فائل پرانے انپیج (2000) میں اوپن نہیں ہوتی جو کہ مارکیٹ میں عام طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ البتہ آپ ایسا کرسکتے ہیں کہ نئے انپیج میں تمام مواد ترتیب دے کر اس کی pdf فائل بنالیں اور اس پی ڈی ایف فائل کو پرانٹ کرالیں۔
اس کے علاوہ ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ عموماً پبلشنگ کے لئے پرنٹر سے مرر پرنٹ لیا جاتا ہے یعنی الٹا پرنٹ، نارمل پرنٹ کا رزلٹ اتنا اچھا نہیں آتا، یہ بات میں نے ٹریسنگ پر پرنٹ نکالنے کے حوالے سے کی ہے۔
 

dehelvi

محفلین
شکریہ اعجاز، کیا ورڈ میں بھی الٹا پرنٹ کیا جا سکتا ہے؟

میرر پرنٹنگ کا آپشن عام طور پر پرنٹر کے سافٹ ویئر میں ہوتا ہے۔ ورڈ میں براہ راست مرر پرنٹ کی سہولت نہیں، تاہم اگر آپ کے پاس پوسٹ اسکرپٹ پرنٹر نہ ہو تو ورڈ میں اس کا حل یہ ہے کہ ورڈ کی فائل کو پی ڈی ایف 995 نامی سافٹ ویئر سے (جو کہ ایک ورچوئل پرنٹر کا کام کرتا ہے) مرر پی ڈی ایف بنالیں۔ پھر کسی بھی پرنٹر سے نارمل پرنٹ نکال لیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ، دہلوی صاحب
میں اس کو ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں
ویسے hpکے پرنٹرز پہ تو مجھے کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی، کورل میں تو ہوتا ہے
 

dehelvi

محفلین
شکریہ، دہلوی صاحب
میں اس کو ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں
ویسے hpکے پرنٹرز پہ تو مجھے کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی، کورل میں تو ہوتا ہے

جی ہاں، جو سافٹ ویئر ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں اونچے لیول کے ہوتے ہیں ان میں سافٹ ویئر کے اندر ہی میرر پرنٹ کی سہولت ہوتی ہے، جیسے فوٹو شاپ، کورل، فری ہینڈ السٹریٹر اور کوارک ایکشپریس وغیرہ۔
جبکہ پرنٹر میں صرف وہی پرنٹر اس سہولت کا حامل ہوتا ہے جو پوسٹ اسکرپٹ کی کلاس سے تعلق رکھتا ہو۔
 
شکریہ، دہلوی صاحب
میں اس کو ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں
ویسے hpکے پرنٹرز پہ تو مجھے کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی، کورل میں تو ہوتا ہے

hp LaserJet 1200 اور اس کے بعد والے ایچ پی کے تمام پرنٹرز میں مرر کا آپشن ہوتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی ایچ پی لیزر جیٹ 1200 کا ڈرائیور خود اٹھاتا ہے جو HP LaserJet 1200 Series PCL کے نام سے ہوتا ہے۔ اس ڈرائیور میں مرر کا آپشن نہیں ہوتا بلکہ 1200 کے پرنٹر کا ایک اور ڈرائیور ہوتا ہے جو HP LaserJet 1200 Series PS کے نام سے ہوتا ہے اور وہ بھی ونڈوز ایکس پی کے اندر ہی مل جاتا ہے، اسے مینول طریقہ سے انسٹال کریں، اس کے اندر آپ کو مرر پرنٹ کی سہولت مل جائے گی۔
والسلام
 
Top