کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء (قسط 2)

شمشاد

لائبریرین
کرکٹ ورلڈ کپ کا دھاگہ عندلیب نے کھولا تھا، وہ تو واپس ہی نہیں آئیں۔
اب اس کی دوسری قسط شروع ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ICC Cricket World Cup, 30th Match, Group A: Canada v New Zealand at Mumbai, Mar 13, 2011
آج آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، گروپ اے، کا 30واں میچ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہندوستان کے شہر ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

کینیڈا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے 47 اوور میں 9 چھکوں اور 27 چوکوں کی مدد سے 299 اسکور بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نیوزی لینڈ

48 اوور، 318 پر چھ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ نے تو چوکوں اور چھکوں کی بارش کر رکھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نیوزی لینڈ نے مقرر پچاس اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 358 اسکور بنائے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی اننگ میں 12 چھکے اور 35 چوکے لگائے ہیں۔

اس ورلڈ کپ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ اسکور دینے کا ریکارڈ عبد الرزاق کا تھا جس نے 30 اسکور دیئے تھے۔
نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں 31 اسکور ملے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
اس ورلڈ کپ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ اسکور دینے کا ریکارڈ عبد الرزاق کا تھا جس نے 30 اسکور دیئے تھے۔
نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں 31 اسکور ملے ہیں۔

یہ تو ایک اچھی بات ہے، کم از کم اس معاملے میں اول آنا کوئی اچھی بات نہیں ہے ;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کارنامہ کینڈا کی ٹیم کے دو باؤلرز کا ہے۔ ایک نے 5 گیندوں پر 28 اسکور دیئے، ان پانچ گیندوں میں دو beamers تھے، اس لیے اُسے باؤلنگ سے ہٹا دیا گیا، ایک گیند جو باقی تھی وہ دوسرے باؤلر نے کروائی۔ اور دوسرے باؤلر نے ایک گیند پر 3 اسکور دیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فرینکلن نے 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 اسکور بنائے جوایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 50۔387 کی اوسط سے ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کینیڈا

6 اوور، 16 اسکور، دو آؤٹ

End of over 6 (4 runs) Canada 16/2 (343 runs required from 44 overs, RR: 2.66, RRR: 7.79)
 
Top