قرآن ایکسپلورر ایک مفید ویب سائٹ

عائشہ عزیز

لائبریرین
اس ویب سائٹ پرآپ قرآن شریف کو عربی،اردو اورانگریزی ترجمے کے ساتھ سن سکتے ہیں۔ قرآن شریف کو عربی زبان میں پانچ مشہور قاریوں کی آواز میں سنا جا سکتا ہے۔ اس ویب سائٹ میں قرآن شریف کو عربی متن کے ساتھ اردو اور انگریزی زبان میں بھی پڑھا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہاں پر قرآن شریف کو پڑھنے کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں تاکہ آپ قرآن شریف کو صحیح انداز میں پڑھ سکیں۔اگر آپ قرت کرنے میں ماہر ہیں یا شوق رکھتے ہیں تو یہاں قرت کے مقابلے میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ قرت سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ بھی
ممکن ہے۔ علاوہ ازیں یہاں اسلام کی بنیادی تعلیمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ویب سائٹ

بشکریہ مہنامہ گلوبل سائنس
 
dehelvi

محفلین

قارئین تصحیح فرمالیں کہ لفظ ’’قرت‘‘ نہیں ’’قراءت ہوتا ہے۔ بعض لوگ اسے ’’قرأت‘‘ لکھتے ہیں، لیکن یہ بھی درست نہیں، اصل لفظ ’’قراءت‘‘ ہی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
دہلوی، میں متفق نہیں ہوں۔ یہ عربی لفظ ہے اس لئے عربی کی طرح ’قرأت‘ درست ہے۔ ’اء‘ کسی لفظ میں استعمال نہیں ہوتی۔ سوائے لفظ کی انتہا کے۔
 
dehelvi

محفلین
دہلوی، میں متفق نہیں ہوں۔ یہ عربی لفظ ہے اس لئے عربی کی طرح ’قرأت‘ درست ہے۔ ’اء‘ کسی لفظ میں استعمال نہیں ہوتی۔ سوائے لفظ کی انتہا کے۔

قرأت لفظ عربی میں فعل ماضی واحد متکلم کا صیغہ ہے۔ جبکہ قراءت مصدر ہے، جس کا معنی ہے پڑھنا، البتہ عربی کے عمومی رسم الخط میں القراءۃ کا لفظ گول ۃ کے ساتھ استعمال ہوتا ہے جسے تائے مدورہ کہتے ہیں، تاہم لمبی تا کے ساتھ بھی رسم کی اجازت ہے۔
الغرض ’’قرأت‘‘ اور ’’قراءت‘‘ دو مختلف الفاظ ہیں عوام کی غلطی سے دھوکہ کھانا اہل علم کو زیبا نہیں۔
نیز اردو عربی کا فرق عام طور پر زبان سے الفاظ کی ادائیگی میں تو شاید ایک حد تک تسلیم کیا جاسکتا ہے، مگر الفاظ کے فرق میں اس طور پر کہ ان کے اجزائے ترکیبی کو ہی بدل دیا جائے، مسموع نہیں۔
 
dehelvi

محفلین
مجھے ایسے لکھنا نہیں آرہا جناب :rolleyes:

عائشہ بہن، یہ ’’أ‘‘ لفظ اردو کے عام کلیدی تختہ میں نہیں، اور نہ محفل کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں۔ تاہم عربی کلیدی تختہ میں یہ لفظ شفٹ ایچ پر موجود ہے۔
لیکن لفظ ’’قراءت‘‘ لکھنے میں اس لفظ کی کوئی ضرورت نہیں۔
 
Top