اردو حروف والفاظ کے رومن متبادل بنانے میں اپنا حصہ ڈالیے

کچھ عرصہ پہلے جناب شمزا فطامی صاحب نے ایک دھاگہ بعنوان ‘‘آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا’’ کے نام سے شروع کیا تھا، اس کی کافی پذیرائی ہوئی اور محفل کے اکثر دوستوں نے اپنے تاثرات اور اپنی آراء پیش کیں۔ دھاگہ طویل ہونے کی بناء پر محترم جناب شاکر القادری صاحب نے اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک اور دھاگہ بعنوان ‘‘اردوحروف والفاظ کے رومن متبادل تجویز کریں’’ شروع کیا، اس پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی مگر کسی نتجے پر پہنچنے سے پہلے ہی یہ دونوں دھاگے بند ہوگئے اور ان کے آگے ‘‘منتقلی مکمل’’ لکھا ہوا نظر آنے لگا۔ چونکہ بحث کسی نتیجہ پر نہیں پہنچی تھی، لہذا ایک نیا دھاگہ ‘‘اردو حروف والفاظ کے رومن متبادل بنانے میں اپنا حصہ ڈالیے’’ کے نام سے شروع کر رہا ہوں۔احقر کی ناقص عقل کے مطابق یہ ایک بہت اہم پروجیکٹ ہے، اس سے بہت ساری کتابیں یونی کوڈ میں منتقل ہوسکتی ہیں، اور اردو کا ایک بہت بڑا ذخیرہ یونی کوڈ کی شکل میں آسکتا ہے جو ٹائپنگ کی مشقت سے بچنے کے لیے اب تک یونی کوڈ میں منتقل نہیں کیا جاسکا۔اس لیے میں محفل کے تمام دوستوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اس پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے اپنا نام پیش کریں اور منتظمین سے درخواست ہے محفل پر ایک گوشہ اس کے لیے اس طرح مخصوص کردیا جائے کہ محفل کے تمام ساتھی اس پر کام کریں، اور اسے اپ ڈیٹ کرتے رہیں، ایک بار اردو ڈکشنری کے مطابق رومن الفاظ کی تمام فہرست مکمل ہوجائے گی تو بعد میں دوسرے مرحلہ میں اختلافی الفاظ پر بحث ہوسکتی ہے جن کی طرف محترم جناب شاکر القادری صاحب نے توجہ دلائی تھی۔ اس سلسلہ میں کام کرنے کے لیے سب سے پہلے میں اپنا نام پیش کرتا ہوں، منتظمین اس سلسلہ میں میرے ذمہ جو بھی کام تفویض کرنا چاہیں، احقر اسے اپنا اعزار سمجھ کر قبول کرے گا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تو توانائیاں بروئے کار لائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
حافظ صاحب، کچھ انتظار فرما لیں۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی ابن سعید سے مشورہ کرکے اس مقصد کے لیے کوئی اپلیکیشن سیٹ اپ کر دوں۔ اس کے بعد اس پر مشترکہ کاوش آسان ہو جائے گی۔
 
ایک بار اردو ڈکشنری کے مطابق رومن الفاظ کی تمام فہرست مکمل ہوجائے گی تو بعد میں دوسرے مرحلہ میں ان اختلافی الفاظ پر بحث ہوسکتی ہے جن کی طرف محترم جناب شاکر القادری صاحب نے توجہ دلائی تھی۔ اس سلسلہ میں کام کرنے کے لیے سب سے پہلے میں اپنا نام پیش کرتا ہوں، منتظمین اس سلسلہ میں میرے ذمہ جو بھی کام تفویض کرنا چاہیں، احقر اسے اپنا اعزار سمجھ کر قبول کرے گا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تو توانائیاں بروئے کار لائے گا۔

یہاں اپنی ہی تحریر کا ایک اقتباس پیش کرکے اس پر مزید اضافہ کرنا چاہوں گا کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ دوسرے مرحلہ میں اختلافی الفاظ پر ہی بحث ہو، بلکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ رومن الفاظ کی ڈکشنری مکمل ہونے کے بعد اسے عملی طور پر استعمال کرنے کے لیے پیش کیا جائے اور تمام دوستوں کو دعوت دی جائے کہ اس میں آنے والی خامیوں کی نشاندہی کریں۔( اس میں کئی خامیاں ایسی بھی ہوں گی جن کی طرف کئی ساتھی بیک وقت نشاندہی کریں گے اور کئی نئی خامیاں بھی ہوں گی) اس طرح تمام مکررات والی خامیوں کو حذف کرکے ان میں سے صرف ایک رکھی جائے اور پھر ان کے متبادل اس طرح ترتیب دیے جائیں کہ ایک اسٹینڈرڈ قائم ہوسکے۔
دوسری بات یہ کہ اگر کسی اردو کے لفظ کے ایک سے زیادہ رومن اسپیلنگ کے امکانات ہوں تو ایسے الفاظ کے بارے میں ہدایات کے زمرہ میں ساتھیوں سے درخواست کی جائے کہ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ان کے ذہن میں آنے والے تمام ممکنہ رومن الفاظ تحریر کریں۔ پہلے قریب ترین رومن اسپیلنگ، پھر قریب تر، پھر بعید، پھر بعید تر اور بعید ترین وغیرہ۔ مثلًا لفظ ‘‘جھوٹ’’ کی ممکنہ رومن اسپیلنگ کچھ اس طرح ہوسکتی ہے:
جھوٹ: ghut + ghot + ghoot + jhut + jhot + jhoot وغیرہ۔
ممکن ہے کہ کچھ دوستوں کو اعتراض ہو کہ جھوٹ کے لیے J سے رومن اسپیلنگ تو ممکن ہے لیکن G سے تو بعید ترین امکان بھی نہیں ہے، ان کے لیے عرض ہے کہ یہ صرف مثال ہے تاکہ بات اچھی طرح سمجھ میں آجائے، باقی اس سلسلہ میں محفل کے تمام اراکین سے درخواست ہے کہ وہ بھی اس میں دلچسپی کے اظہار کے طور پر اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں۔
تمام دوستوں کی قیمتی آراء کا پیشگی شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
میں ایک بار پھر یہی کہوں گا، کہ اس سلسلے میں سرور عالم راز صاحب کے نظاام کی مدد لی جا سکتی ہے، اس کو معیار مان لیا جائے۔
 
میں ایک بار پھر یہی کہوں گا، کہ اس سلسلے میں سرور عالم راز صاحب کے نظاام کی مدد لی جا سکتی ہے، اس کو معیار مان لیا جائے۔

محترم الف عین صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت یہ بھی ممکن ہے بلکہ مجھے آپ کی تجویز سے مکمل اتفاق ہے کیوں کہ اس میں ہمیں اگر تبدیلی کرنی بھی پڑے تو بہت کم تبدیلی کرنی ہوگی۔ اس کے لیے منتظمین حضرات سے درخواست ہے کہ وہ سرور عالم راز صاحب کے رومن الفاظ کی ڈکشنری محفل کے اراکین کے لیے پیش کردے۔ اگر آپ کے پاس اس کی سوفٹ کاپی ہو تو اس کا لنک عنایت فرمائیں تاکہ احقر کے ساتھ ساتھ محفل کے دوسرے اراکین بھی اسے ملاحظہ کرکے اپنی تجاویز دے سکیں۔
دوسری بات محفل کے اراکین سے کرنی ہے، وہ یہ کہ جب اس سلسلے کا پہلا دھاگہ شروع کیا گیا تھا تب تمام دوستوں نے بڑے جوش وخروش کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب محسوس ہورہا کہ جیسے یک دم سب کی دلچسپی اس پروجیکٹ سے ختم ہوگئی ہے۔ اس سوفٹ وئیر کے اہمیت کے بارے میں ایک بار پھر عرض کروں گا کہ یہ بہت اہم پروجیکٹ ہے اور اس سے مستقبل میں بہت کام لیے جاسکتے ہیں، اس میں جو بھی حصہ لے گا وہ گویا تاریخ میں اپنا نام رقم کرلے گا، لہٰذا تمام دوستوں سے ویسے ہی جوش وخروش کی درخواست ہے جیسا کہ شروع میں دیکھنے میں آیا تھا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا۔۔
حافظ صاحب، ہم اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے اپنا وقت لے رہے ہیں، لیکن آپ کا شوق اور جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ کرنا ہی پڑے گا۔ :)
ابن سعید، کیا خیال ہے پھر اس بارے میں۔
 
نبیل بھائی جیسا آپ حکم دیں۔ ویسے ان دنوں میں فونٹ والے پروجیکٹ کو فائنل ٹچ دینے میں لگا ہوا ہوں۔ جو کہ میری جانب سے تقریباً مکمل ہے اور آج کل میں ڈاٹا اینٹری مکمل ہو جانے پر جاری کر دیا جائے گا۔ آپ کو ڈریم ہوسٹ سپورٹ کی ای میل فارورڈ کی تھی جس میں انھوں نے جلدی ہی ریلز کے تازہ ترین ورژن کی انوائرنمینٹ کی دستیابی کی بات کی ہے۔ میرے خیال میں تب تک مجھے اس ایپلیکیشن کو وہیں رکھنا ہوگا جہاں وہ موجود ہے اور اردو ویب سے ایک عدد سی نیم ریکارڈ پوائنٹ کرنا ہوگا اس جانب۔ اس کی تکمیل کے بعد میں اس پروجیکٹ کو مہمیز دینا چاہتا تھا جو فانٹ سے بھی پہلے شروع کیا گیا تھا اور بعض مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ گو کہ اس کے لئے کام جاری ہے پر کوڈنگ کچھ دنوں کے لئے ملتوی ہے۔

اب آپ کہیں تو اس رومن کا بھی کچھ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے ورک فلو کے بارے میں تھوڑا سا سوچنا ہوگا۔ اگر انٹرانس والا ائیڈیا فیزبل ہے تو میں پی او فائلز بھی بنا سکتا ہوں۔ ورنہ کسٹم انٹرفیس بنانے میں بھی کوئی مشکل نہیں ہونی چاہئے۔ :) در اصل میری خواہش یہ تھی کہ تھوڑا سا وقت نکال کر بہلے ٹرانسلٹریشن کو آٹومیٹ کر دیا جاتا تو نصف سے زائد کام خود کار طریقے سے ہو جاتا اور اگلے مرحلے میں صرف احباب کو ان متبادلات کی پروف ریڈنگ کرنی رہتی۔
 
ہا ہا۔۔
حافظ صاحب، ہم اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے اپنا وقت لے رہے ہیں، لیکن آپ کا شوق اور جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ کرنا ہی پڑے گا۔ :)
ابن سعید، کیا خیال ہے پھر اس بارے میں۔

نبیل بھائی! میں آپ کا بہت مشکور ہوں کہ آپ نے میرے جذبے کی قدر کی اور اسے درخو اعتنا سمجھتے ہوئے اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس پراجیکٹ پر کام کرنے کا وعدہ فرمایا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کی مصروفیات میں درپیش مشکلات کو آسان فرمائے۔ جہاں تک اس پروجیکٹ کے لیے وقت نکالنے کی بات ہے تو یہ تو بندہ ناچیز کے دل کی اتھاہ گہرائیوں کی آواز ہے۔ احقر بڑی شدت کے ساتھ محفل میں اس پروجیکٹ کے آغاز کا منتظر ہے۔
 
نبیل بھائی جیسا آپ حکم دیں۔ ویسے ان دنوں میں فونٹ والے پروجیکٹ کو فائنل ٹچ دینے میں لگا ہوا ہوں۔ جو کہ میری جانب سے تقریباً مکمل ہے اور آج کل میں ڈاٹا اینٹری مکمل ہو جانے پر جاری کر دیا جائے گا۔ آپ کو ڈریم ہوسٹ سپورٹ کی ای میل فارورڈ کی تھی جس میں انھوں نے جلدی ہی ریلز کے تازہ ترین ورژن کی انوائرنمینٹ کی دستیابی کی بات کی ہے۔ میرے خیال میں تب تک مجھے اس ایپلیکیشن کو وہیں رکھنا ہوگا جہاں وہ موجود ہے اور اردو ویب سے ایک عدد سی نیم ریکارڈ پوائنٹ کرنا ہوگا اس جانب۔ اس کی تکمیل کے بعد میں اس پروجیکٹ کو مہمیز دینا چاہتا تھا جو فانٹ سے بھی پہلے شروع کیا گیا تھا اور بعض مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ گو کہ اس کے لئے کام جاری ہے پر کوڈنگ کچھ دنوں کے لئے ملتوی ہے۔

اب آپ کہیں تو اس رومن کا بھی کچھ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے ورک فلو کے بارے میں تھوڑا سا سوچنا ہوگا۔ اگر انٹرانس والا ائیڈیا فیزبل ہے تو میں پی او فائلز بھی بنا سکتا ہوں۔ ورنہ کسٹم انٹرفیس بنانے میں بھی کوئی مشکل نہیں ہونی چاہئے۔ :) در اصل میری خواہش یہ تھی کہ تھوڑا سا وقت نکال کر بہلے ٹرانسلٹریشن کو آٹومیٹ کر دیا جاتا تو نصف سے زائد کام خود کار طریقے سے ہو جاتا اور اگلے مرحلے میں صرف احباب کو ان متبادلات کی پروف ریڈنگ کرنی رہتی۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ابن سعید بھائی! اگرچہ آپ دیگر اہم امور میں بہت مصروف ہیں، لیکن اہمیت کے اعتبار سے یہ پروجیکٹ بھی کچھ کم اہم نہیں ہے، پھر یہ کہ اس میں جو بات ہم سب کے حق میں جاتی ہے وہ یہ کہ یہ ہم سب کا مشترکہ پروجیکٹ ہے، اس میں اگر منتظمین دیگر امور میں مصروف بھی ہوں تب بھی دیگر اراکین کام کرتے رہیں گے منتظمین کو صرف سب کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اور پھر اراکین بھی ضروری نہیں کہ سبھی خود کو اس کام کے لیے فارغ کردیں بلکہ جب جب جو بھی فارغ ہو، اس طرف توجہ دے سکتا ہے یوں سب کی مشترکہ کاوشوں سے کچھ ہی عرصہ میں (شاید دنوں میں) ایک رومن ڈکشنری وجود میں آجائے گی۔ اگلے مرحلہ میں اس کو استعمال کرکے اس کی خامیوں کی نشاندہی کی جاسکتی ہے اور تیسرے مرحلہ میں ان خامیوں کا حل ڈھونڈ کر اسے ہر طرح کی اغلاط سے پاک کرکے عوام الناس کی خدمت میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ بس اس طرف تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے۔
اُمید ہے کہ اس جسارت کو گستاخی نہیں سمجھا جائے گا اور درخواست پر غور فرماکر ضرور اس کے لیے ایک پلیٹ فارم اراکین کے لیے کھولا جائے گا۔ درخواست کو شرف قبولیت سے نوازنے کا پیشگی شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی جیسا آپ حکم دیں۔ ویسے ان دنوں میں فونٹ والے پروجیکٹ کو فائنل ٹچ دینے میں لگا ہوا ہوں۔ جو کہ میری جانب سے تقریباً مکمل ہے اور آج کل میں ڈاٹا اینٹری مکمل ہو جانے پر جاری کر دیا جائے گا۔ آپ کو ڈریم ہوسٹ سپورٹ کی ای میل فارورڈ کی تھی جس میں انھوں نے جلدی ہی ریلز کے تازہ ترین ورژن کی انوائرنمینٹ کی دستیابی کی بات کی ہے۔ میرے خیال میں تب تک مجھے اس ایپلیکیشن کو وہیں رکھنا ہوگا جہاں وہ موجود ہے اور اردو ویب سے ایک عدد سی نیم ریکارڈ پوائنٹ کرنا ہوگا اس جانب۔ اس کی تکمیل کے بعد میں اس پروجیکٹ کو مہمیز دینا چاہتا تھا جو فانٹ سے بھی پہلے شروع کیا گیا تھا اور بعض مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ گو کہ اس کے لئے کام جاری ہے پر کوڈنگ کچھ دنوں کے لئے ملتوی ہے۔

اب آپ کہیں تو اس رومن کا بھی کچھ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے ورک فلو کے بارے میں تھوڑا سا سوچنا ہوگا۔ اگر انٹرانس والا ائیڈیا فیزبل ہے تو میں پی او فائلز بھی بنا سکتا ہوں۔ ورنہ کسٹم انٹرفیس بنانے میں بھی کوئی مشکل نہیں ہونی چاہئے۔ :) در اصل میری خواہش یہ تھی کہ تھوڑا سا وقت نکال کر بہلے ٹرانسلٹریشن کو آٹومیٹ کر دیا جاتا تو نصف سے زائد کام خود کار طریقے سے ہو جاتا اور اگلے مرحلے میں صرف احباب کو ان متبادلات کی پروف ریڈنگ کرنی رہتی۔

ابن سعید، میرے خیال میں تو سب سے آسان طریقہ انٹرانس کے استعمال کا ہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی رائے اس سے مختلف ہو۔ انٹرانس اگرچہ کوئی آئیڈیل پلیٹ فارم نہیں ہے لیکن فی الوقت یہ ہماری ضروریات کو پورا کرتا نظر آتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اردو ویب کی انٹرانس کی انسٹالیشن اس وقت کرپٹ ہوئی ہوئی ہے۔ اگر انٹرانس ہی کو استعمال کرنا ہے تو اس کے لیے شاید الگ انسٹالیشن سیٹ اپ کرنا بہتر رہے گا۔ اور اگر آپ کے خیال میں کسٹم اپلیکیشن کا استعمال بہتر رہے گا تو اس کا انتظار کرنا پڑے گا تاکہ آپ پہلے فونٹ رپازٹری والے کام سے فارغ ہو سکیں۔ میں تو موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ بھی کام کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہوں۔ بس آپ کی جانب سے ہدایت کا انتظار ہے۔ :)
 
در اصل مجھے ایک مشکل در پیش ہے۔ پچھلے پیغامات میں یہ کہا گیا ہے کہ ایک ہی اردو لفظ کے لئے کئی رومن متبادلات لکھنے ہوں گے۔ مجھے اس کا سبب سمجھ میں نہیں آیا۔ کیا اس ڈکشنری کو رومن ٹو اردو کنورٹر میں استعمال کرنا ہے؟ اگر ہاں تو گوگل ٹرانسلٹریشن کیا برا ہے؟ اور اگر اس کا استعمال ٹیکسٹ ٹو اسپیچ کے لئے کرنا ہے تو کئی متبادلات کی کیا ضرورت ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، گوگل ٹرانسلٹریشن کے ذریعے رومن کو اردو میں کنورٹ ضرور کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے ذریعے اردو الفاظ کے رومن متبادلات معلوم کرنا ممکن نہیں ہے۔ میرے خیال میں سپیچ ریکگنیشن والے کام کے لیے فی لفظ ایک متبادل ٹھیک رہے گا۔ لیکن سپیچ پراسیسنگ کے لیے اس فہرست پر نظر ثانی کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ بہرحال پہلے ایک پراجیکٹ پر کام آگے بڑھانا بہتر رہےگا۔ آپ نے ایک رومن الفاظ کی فہرست فراہم کی تھی۔ اسے براہ راست گوگل ٹرانسلٹریشن سے گزارنے سے خاطر خواہ نتائج نہیں برآمد ہوئے تھے۔ ہو سکتا ہے کہ اس کام کو کسی حد تک آٹومیٹ کرنے کے لیے کوئی الگورتھم تلاش کیا جا سکے لیکن فی الحال میرے ذہن میں اس کا یہی حل موجود ہے کہ ہر اردو لفظ کا رومن متبادل خود سے لکھا جائے۔
 
نبیل بھائی آپ پریشان نہ ہوں، میں اردو الفاظ کی فہرست کو گوگل کی مدد سے رومن میں تبدیل کر سکتا ہوں لیکن اس کی ایکیوریسی کم ہوگی۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ اس طرح پہلے سارے الفاظ کو گوگل کی مدد سے رومنائز کر لیا جائے اور اس فہرست کو اپروول کر لئے آن لائن کر دیا جائے۔ پہلی بار میں تمام احباب صرف اور صرف یہ کریں کہ اس فہرست میں جو جو بھی کنورژن درست ہوا ہو اس کو اپروو کرتے جائیں۔ اس طرح اگلے مرحلے میں ہمارے پاس نسبتاً مختصر فہرست ہوگی جسے مینولی درست کرنا ہوگا۔ اور اگر ممکن ہوا تو دوسرے مرحلے میں بھی کسی حد تک آٹومیشن کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ آپ کو جو رومن الفاظ کی فہرست دی تھی اس کی کسٹم الگورتھم سے پروسیسنگ زیادہ بہتر نتیجہ دے گی پر وہ فی الحال اس پروجیکٹ میں خاص معاون ثابت نہیں ہوگی اس لئے اس کو دوسرے وقتوں کے لئے رکھ چھوڑتے ہیں۔
 
پچھلے مراسلے کے پہلے جملے میں موجود مفردات:

نبیل
بھائی
آپ
پریشان
نہ
ہوں
میں
اردو
الفاظ
کی
فہرست
کو
گوگل
مدد
سے
رومن
تبدیل
کر
سکتا
لیکن
اس
کی
ایکیوریسی
کم
ہوگی

گوگل کے ذریعہ کی گئی رومنائزیشن:

nabeel
bhai
ap
pareshan
na
hon
main
urdu
alfaaz
ki
fehrist
ko
googl
madad
se
roman
tabdeel
kar
sakta
lekin
is
ki
aikerisi
kam
hogi
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہم رومن متبادل کیوں بنانا چاہ رہے ہیں؟

اس کے کئی فوائد و استعمال ممکن ہوں گے۔ ہمارا پہلا گول اردو سپیچ ریکگنیشن ممکن بنانا ہے جیسا کہ شمزا نے اس تھریڈ میں بیان کیا ہے۔ اگر یہ کام ہو جاتا ہے تو اس سے لائبریری پراجیکٹ کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ علاوہ ازیں رومن متبادلات کو سپیچ سنتھسز کے لیے استعمال کرنا بھی ممکن ہو سکے گا، اگرچہ اس کے لیے علیحدہ سے کام کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی آپ پریشان نہ ہوں، میں اردو الفاظ کی فہرست کو گوگل کی مدد سے رومن میں تبدیل کر سکتا ہوں لیکن اس کی ایکیوریسی کم ہوگی۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ اس طرح پہلے سارے الفاظ کو گوگل کی مدد سے رومنائز کر لیا جائے اور اس فہرست کو اپروول کر لئے آن لائن کر دیا جائے۔ پہلی بار میں تمام احباب صرف اور صرف یہ کریں کہ اس فہرست میں جو جو بھی کنورژن درست ہوا ہو اس کو اپروو کرتے جائیں۔ اس طرح اگلے مرحلے میں ہمارے پاس نسبتاً مختصر فہرست ہوگی جسے مینولی درست کرنا ہوگا۔ اور اگر ممکن ہوا تو دوسرے مرحلے میں بھی کسی حد تک آٹومیشن کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ آپ کو جو رومن الفاظ کی فہرست دی تھی اس کی کسٹم الگورتھم سے پروسیسنگ زیادہ بہتر نتیجہ دے گی پر وہ فی الحال اس پروجیکٹ میں خاص معاون ثابت نہیں ہوگی اس لئے اس کو دوسرے وقتوں کے لئے رکھ چھوڑتے ہیں۔

ماشاءاللہ آپ نے تو گوگل کو اپنی مرضی کا تابع کر لیا ہے۔ :)
میرے خیال میں بھی یہی طریقہ درست رہے گا۔ اس کے لیے ہر حرف تہجی سے شروع ہونے والے الفاظ کی الگ فہرست اور اس کے خودکار طریقے سے حاصل کردہ رومن متبادلات پر مشتمل پر ایک پو فائل بنا لینی چاہیے۔ اس کے بعد ان تمام پو فائلوں کو ایک انٹرانس انسٹالیشن پر اپلوڈ کیا جا سکے گا جہاں ان کی درستگی کا کام شروع کیا جا سکے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہم رومن متبادل کیوں بنانا چاہ رہے ہیں؟

ایک اور استعمال اردو سے رومن کنورٹر بنانے کا بھی ہو سکتا ہے۔ کئی لوگ اردو کو اس کی رومن شکل میں ہی پڑھ سکتے ہیں اور اسی لیے اردو سے رومن کنورٹر بنانے کا بھی کئی مرتبہ مطالبہ ہو چکا ہے۔
 
Top