آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جو آپ کو پسند ہو وہی سمجھ لیں ، ویسے بھی اب رمضان ھے میں نے لڑنا تھوڑی نہ ھے بڑی حلیمی آ جاتی ھے مجھ میں رمضان شروع ہوتے ہی:)

جزاک اللہ اللہ تعالیٰ آپ میں حلیمی قائم رکھے آمین
اب اس کا مطلب ہے ہمیں اجازت ہے
 

خوشی

محفلین
جزاک اللہ اللہ تعالیٰ آپ میں حلیمی قائم رکھے آمین
اب اس کا مطلب ہے ہمیں اجازت ہے

اجازت ابھی سے ،رمضان کے بعد سنا ھے آپ کو اجازت مل رہی ھے سہرا سجانے کی
اور ہم کون ہوتے ھیں اجازت دینے والے جب میاں بیوی راضی تو ،،،،،،،
بہت اچھی بات ہے ہمیشہ ایسے ہی رہیں،!!!!

کیسے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
جب خوشی ہی پلٹ کر نہیں آئیں تو دھاگہ بھی وہی رک گیا۔

خیر آج مجھے تھوڑا سا غصہ آیا تھا۔ باہر گیا ہوا تھا کہ گاڑی کی پارکنگ میں ایک بندے سے تُوتُو میں میں ہو گئی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جس کہ پاس گاڑی ہے اس کے ساتھ تو یہ مسئلہ ہوتا رہتا ہے میرے ساتھ تو کبھی نہیں ہوا یہ مسئلہ
ویسے غصہ کل باس پر آیا تھا
دو ماہ ہوگے ہیں واپس آئے ہوئے
چار ماہ کی چھٹی کی
اور اس سے بھی سات ما پہلے کوئی چیز دی تھی مجھے اور کہا تھا ضرورت پڑنے پر لوں گا تو کل اچانک پوچھ لیا پہلے تو مجھے یاد ہی نہیں آیا ایک سال جو گزر چکا ہے پھر میں نے کہا سوچ کر اور تلاش کر کے دیتا ہوں تو باس صاحب شروع ہوگے کہ تم نے اس کی حفاظت نہیں کی:grin:
لیکن کچھ دیر سوچنے کے بعد یاد آ گیا کہ میں نے کہاں رکھی تھی پھر باس کہ منہ کے آگے رکھ آیا:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کریں بھئی، باس آخر کو باس ہی ہے۔

اسی لیے مثال مشہور ہے کہ گھوڑے کی پچھاڑی اور باس کی اگاڑی سے نہیں گزرنا چاہیے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بس جی کوشش تو یہی ہوتی ہے لیکن کیا کریں کہیں دفعہ رولا ہوجاتا ہے
اور جب سے شادی کر کے آیا ہوں تب سے غصہ بھی زیادہ آتا ہے باس پر اور دل کرتا ہے سنادوں
لیکن پھر خیال آتا ہے نوکری پوری کروں تو بعد میں دیکھا جائے گا
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے معلوم ہے شادی کے بعد غصہ زیادہ کیوں آنے لگا ہے؟

ناز پری کہاں ہے ؟ وہ کیوں نہیں آ رہی محفل میں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک تو اس کی ٹائپنگ کا مسئلہ ہے اور دوسرا اس کو اردو محفل کی سمجھ ہی نہیں لگتی اور آج کل تو ہماری بات ہی جلدی جلدی میں ہو رہی ہے مطلب صرف پانچ دس منٹ کیونکہ وقت ہی نہٰں ہوتا لیکن جلد ہی اس کو لیے کر آؤں گا آج نہیں تو کل انشاءاللہ
 

تہذیب

محفلین
مانیں یا نہ مانیں۔۔ مجھے کبھی غصہ نہیں آتا۔
مجھے ہر چیز میں کوئی نہ کوئی اچھائی اور مصلحت کا پہلو نظر آجاتا ہے
 

زہیر

محفلین
جب میں کسی کے ساتھ نیکی کر رہاہوں اور وہ مجھے بے وقوف اور اپنے آپ کو سمجھ دار سمجھ رہا ہو اس وقت کے غصہ کی حالت الفاظ بیاں نہیں کرسکتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی بات پر غصہ نہ کریں بلکہ صبر کریں کہ اس کا اجر اللہ تعالٰی دینے والا ہے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
مجھے تو میتھ کے سوال نہ ہونے پہ بہت غصہ آتا ہے:mad:
اور پھر میں کتاب بند کرکے رکھ دیتی ہوں یا سو جاتی ہوں:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top