نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری 2

نبیل

تکنیکی معاون
اس موضوع پر پہلے سے شروع کیے گئے تھریڈ کی طوالت کے باعث اس گفتگو کو نئے تھریڈ میں جاری رکھ رہا ہوں۔ یہاں میں فونٹ فورج کے ذریعے بلنیک فونٹ میں ایس وی جی آبجیکٹس کو امپورٹ کرنے کے ابتدائی نتائج کے بارے میں بتانا چاہ رہا تھا۔


پہلا مسئلہ جو مجھے جنریٹ کردہ ایس وی اشکال میں نظر آیا ہے وہ ان کا سائز اور پوزیشن ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر سے ظاہر ہے۔

ff04.gif


لگیچر کو بائیں جانب والی مستطیل میں فٹ ہونا چاہیے جبکہ یہ سائز میں چھوٹا اور دائیں جانب کھسکا ہوا ہے۔ کوئی طریقہ دریافت کرنا پڑے گا کہ یہ مطلوبہ خانے میں فٹ ہوجائے۔ غالبا کچھ ٹرانفارمیشنز اپلائی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

فونٹ فورج میں امپورٹ کرنے کے بعد گلفس کو میگنیفائی کرکے دیکھا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ لگیچر مختلف حصوں کو جوڑ کر تشکیل دیا گیا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ff03.gif


مجھے معلوم نہیں ہے کہ اس سے فونٹ کی کوالٹی یا سپیڈ پر کچھ فرق پڑتا ہے یا نہیں۔ بہرحال کیریکٹر بیسڈ فونٹ سے لگیچرز کی اشکال اخذ کرنے کا یہ طریقہ کافی کارآمد ہے۔
 
pango-view کے آپشنز کھنگالنے پر چند آپشنز ملے ہیں جن پر تجربہ کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ مثلاً align, indent, margin ان سے شاید پوزیشننگ پر قابو پایا جا سکے۔ اور ٹیکسٹ کا سائز بڑا کرنے کے لئے height پراپرٹی استعمال کی جا سکتی ہے۔

تجربے کے لئے میں نے liggen اسکرپٹ کے ساتھ پانچ چھوٹے بڑے لگیچرز کی ایک فائل بطور مثال شامل کر دی ہے۔ اگر تجربات انھیں پر کر لئے جائیں اور حوصلہ افزا ہونے پر وہی سیٹنگ پوری طویل فہرست پر رن کر دیا جائے۔ سائز اور الائنمینٹ کا معاملہ اس لئے بھی ضروری ہے کیوں کہ اس طرح فونٹ فورج میں بہت ساری ٹرانسفارمیشن سے نجات مل جائے گی۔

پینگو ویو کے مزید آپشنز دیکھنے کے لئے کمانڈ لائن سے:

کوڈ:
pango-view -h

ٹائپ کریں۔
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی، یہ دوسرا مسئلہ اصل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ چونکہ ہم ایک کیریکٹر فانٹ کی مدد سے لگیچرز حاصل کر رہے ہیں۔ اسلئے جو آپکو تصویر میں نظر آرہا ہے وہ انکا نچوڑ ہے!
 

محمد سعد

محفلین
اگر کسی وجہ سے pango-view کے ذریعے براہِ راست اپنے مطلب کی فائلیں حاصل نہ ہوں تو اس صورت میں SVG فائلوں کو دوسرے طریقوں سے بھی مدون کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً pango-view کی بنائی ہوئی ہر ایس وی جی فائل کچھ اس طرح شروع ہوتی ہے۔
HTML:
<?xml version="1.0" encoding="UTF-8"?>
<svg xmlns="http://www.w3.org/2000/svg" xmlns:xlink="http://www.w3.org/1999/xlink" width="45pt" height="31pt" viewBox="0 0 45 31" version="1.1">
اس میں width اور height کی قدرون کو بڑی آسانی کے ساتھ sed کی مدد سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً
HTML:
<svg xmlns="http://www.w3.org/2000/svg" xmlns:xlink="http://www.w3.org/1999/xlink" width="1000pt" height="1000pt" viewBox="0 0 45 31" version="1.1">
اور میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اس مدون شدہ کوڈ کے ساتھ اگرچہ صفحہ 1000x1000 کا ہو جاتا ہے لیکن اصل ترسیمے کے ابعاد کے درمیان تناسب برقرار رہتا ہے۔ یعنی لفظ ٹھگنا یا لمبوترا وغیرہ نہیں ہوتا۔

ایک اور طریقہ اس صفحے پر پیغام نمبر 9 پر موجود ہے۔
Batch resize of .svg files
اس طریقے میں xsltproc کی مدد سے ایس وی جی کو ریسائز کیا جاتا ہے۔ پیغام نمبر 9 کے ساتھ ایک فائل bigger.xsl منسلک ہے (یہاں بھی منسلک کر دیتا ہوں) جسے اس طرح استعمال کیا جائے گا۔
کوڈ:
xsltproc --stringparam scale 2.5 bigger.xsl in.svg > out.svg
یا پورے فولڈر کے لیے۔
کوڈ:
for i in *.svg; do xsltproc --stringparam scale 2.5 bigger.xsl $i > bigger_$i; done
اس طریقے میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس سے اگرچہ ترسیمہ تو ہماری بتائی ہوئی حد تک بڑا ہوگا لیکن صفحہ اس سے کئی گنا زیادہ بڑا ہو جائے گا جیسا انک سکیپ کا ڈیفالٹ لے آؤٹ ہوتا ہے۔ ایسے میں اسے فانٹ فورج میں خود کار طریقے سے فٹ کرنے میں شاید مسئلہ ہو۔ بہرحال، یہ اس لیے بتا دیا ہے کہ شاید اسے بہتر بنا کر ہمارا کام ہو سکے۔

ویسے میں بھی آج کل پائتھن سیکھ رہا ہوں۔ شاید کچھ عرصہ میں بہتر طور پر مدد کرنے کے قابل ہو جاؤں۔
 

Attachments

  • bigger.xsl.zip
    563 bytes · مناظر: 4

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے فی الحال اس پراجیکٹ پر کام کرنے کا وقت نہیں مل رہا ہے، اور جب بھی اس پر کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں نے پائتھون کی ٹی ٹی ایکس لائبریری کو استعمال کرکے ایک سکرپٹ کے ذریعے کسی فونٹ میں لگیچرز کی پلس ہولڈر گلفس ڈالنے کا کام کر لیا تھا۔ گلفس کے پوسٹ سکرپٹ نام حاصل کرنے کے لیے مجھے علیحدہ پروگرام لکھنا پڑا تھا۔ میں نے اس کے لیے لک اپ جنریٹر والے پروگرام کو ہی ری یوز کر لیا تھا اور اس میں لک اپس جنریٹ کرنے کی بجائے پوسٹ سکرپٹ نیم ہی آؤٹ پٹ کر دیے تھے۔ میں نے پلیس ہولڈر گلفس ڈالنے کے لیے ان پیج کے ہی ایک فونٹ‌ کو استعمال کیا تھا لیکن یہ پائتھون کے فونٹ فورج ماڈیول میں لوڈ‌ نہیں ہوتا ہے۔ میں نے اپنی آسانی کے لیے cygwin میں ہی فونٹ فورج کو بطور پائتھون ماڈیول کے کنفگر کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ cygwin میں یہ ماڈیول کام نہیں کرے گا۔ اس لیے لینکس پر ہی کام کرنا پڑے گا۔ اوبنٹو پر کام کرنے بھی رکاوٹیں پیش آتی رہی ہیں۔ ایک دم ہی اوبنٹو کی ورچوئل مشین میں نیٹورک سیٹنگز خراب ہو گئیں۔ بعد میں ایک دوست نے اس سلسلے میں مدد کی۔ اس کے بارے میں علیحدہ پوسٹ کروں گا۔ اس پراجیکٹ پر مزید کوئی پیشرفت ہوئی تو اس کے بارے میں بھی یہاں پوسٹ کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس پراجیکٹ پر کام کرنے کا کچھ وقت نہیں مل رہا، لیکن یہ میرے ذہن میں ضرور ہے۔ کوشش کروں گا کہ اس پر بھی کوئی پیشرفت ہو سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اشتیاق، آپ کا بہت شکریہ کہ آپ اس جانب اتنی دلچسپی لے رہے ہیں۔ دراصل کچھ دنوں سے میں کافی مسائل میں الجھا ہوا ہوں اور جو تھوڑا بہت وقت ملتا ہے اس میں فورم پر تھوڑا بہت کام نکل آتا ہے۔ میں نے اس پراجیکٹ کے لیے اپنے سسٹم پر ایک اوبنٹو کی ورچوئل مشین سیٹ اپ کی ہوئی ہے جس میں تمام ضروری ٹولز انسٹال کیے ہوئے ہیں۔ لیکن یہ ٹول چین کچھ سٹیبل نہیں ہے۔ میری کوشش ہے کہ فونٹ فورج کا پائتھون موڈیول استعمال کرکے مطلوبہ ترسیمہ جات پر مبنی ایک فونٹ جنریٹ کر دوں لیکن ابھی تک یہ سکرپٹ درست کام نہیں کر رہی اور اس میں ایرر آتی ہے۔ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس سے متعلق نیٹ پر مدد نہ ہونے کے برابر دستیاب ہے۔ بہرحال میں کوشش کروں گا کہ اس ویک اینڈ پر کچھ وقت نکال کر اس پر کام آگے بڑھانے کی کوشش کروں۔
 

محمد سعد

محفلین
میری کوشش ہے کہ فونٹ فورج کا پائتھون موڈیول استعمال کرکے مطلوبہ ترسیمہ جات پر مبنی ایک فونٹ جنریٹ کر دوں لیکن ابھی تک یہ سکرپٹ درست کام نہیں کر رہی اور اس میں ایرر آتی ہے۔ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس سے متعلق نیٹ پر مدد نہ ہونے کے برابر دستیاب ہے۔ بہرحال میں کوشش کروں گا کہ اس ویک اینڈ پر کچھ وقت نکال کر اس پر کام آگے بڑھانے کی کوشش کروں۔
پائتھن تو میں بھی سیکھ رہا ہوں۔ سکرپٹ مجھے بھیج دیں شاید مسئلے کی جڑ تک پہنچ سکوں۔
 

محمد سعد

محفلین
اگر اپنے سکرپٹ کو پیٹنٹ کروانے کا ارادہ ہے تو کم از کم مجھے فانٹ سازی میں استعمال ہونے والی اصطلاحات ہی سمجھا دیں تاکہ میں خود اس پر کام شروع کر سکوں۔ :mad3:
 

محمد سعد

محفلین
ہے کوئی اللہ کا بندہ جو مجھے فونٹ فورج کے ذریعے ترسیموں پر مبنی فانٹ تیار کرنے کا بنیادی طریقہ سکھائے؟
 

محمد سعد

محفلین
فونٹ فورج میں امپورٹ کرنے کے بعد گلفس کو میگنیفائی کرکے دیکھا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ لگیچر مختلف حصوں کو جوڑ کر تشکیل دیا گیا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ff03.gif


مجھے معلوم نہیں ہے کہ اس سے فونٹ کی کوالٹی یا سپیڈ پر کچھ فرق پڑتا ہے یا نہیں۔ بہرحال کیریکٹر بیسڈ فونٹ سے لگیچرز کی اشکال اخذ کرنے کا یہ طریقہ کافی کارآمد ہے۔

اپنے لیے معلومات ڈھونڈتے ہوئے مجھے معلوم ہوا کہ اس کی صفائی ستھرائی Element -> Remove Overlap کے ذریعے ہو سکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اپنی اوبنٹو کی ورچوئل مشین کی انسٹالیشن کو نئے ورژن 10.04 پر اپگریڈ کیا تھا، اس کے بعد سے اس کا گرافیکل ڈیسک ٹاپ نہیں چل رہا ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ کسی طرح اپنا کام بیک اپ کرکے نئے سرے سے ورچوئل مشین انسٹال کر لوں۔ :(
 

محمد سعد

محفلین
میں نے اپنی اوبنٹو کی ورچوئل مشین کی انسٹالیشن کو نئے ورژن 10.04 پر اپگریڈ کیا تھا، اس کے بعد سے اس کا گرافیکل ڈیسک ٹاپ نہیں چل رہا ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ کسی طرح اپنا کام بیک اپ کرکے نئے سرے سے ورچوئل مشین انسٹال کر لوں۔ :(
اگر کمانڈ لائن انٹرفیس چل رہا ہے لیکن آپ کو اس کے استعمال میں دشواری پیش آ رہی ہے تو شاید میں بیک اپ حاصل کرنے میں مدد کر سکوں۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ جیسے آپ اس قسم کی صورتِ حال میں اصل کمپیوٹر پر لائیو سی ڈی چلا کر اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہیں، اسی طرح ورچول مشین میں لائیو سی ڈی امیج چلا کر اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب اتنا ضرور ہو گیا ہے کہ اوبنٹو لو ریزولیوشن (800x600) میں سٹارٹ ہو جاتا ہے۔ جب مجھے وقت ملے گا، میں اس میں سے ڈیٹا بیک اپ کرکے اسے ری انسٹال کر دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر اپنے سکرپٹ کو پیٹنٹ کروانے کا ارادہ ہے تو کم از کم مجھے فانٹ سازی میں استعمال ہونے والی اصطلاحات ہی سمجھا دیں تاکہ میں خود اس پر کام شروع کر سکوں۔ :mad3:

ہے کوئی اللہ کا بندہ جو مجھے فونٹ فورج کے ذریعے ترسیموں پر مبنی فانٹ تیار کرنے کا بنیادی طریقہ سکھائے؟

فونٹ فورج کا استعمال تو مجھے بھی نہیں آتا ہے، میں صرف فونٹ فورج کا پائتھون انٹرفیس استعمال کرکے اس کے ذریعے ایک فونٹ میں تمام ترسیمہ جات شامل کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اس میں جزوی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اس کے بعد مجھے اس کے لیے وقت نہیں ملا تھا۔ اور سکرپٹ بھی انتہائی سادہ ہے۔ میں اس کام کی تمام تفصیل جلد ہی فراہم کر دوں گا۔
 
Top