پانچویں سالگرہ اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کی تیاریاں: آپ کی تجاویز و آراء

خواجہ طلحہ

محفلین
پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی آپ گروپ بنا کر کسی کی خدمات پوسٹ کرنے کے لیے حاصل کرلیجیے پلیز
 

فاتح

لائبریرین
ہم ایسوں کے دماغ میں تو کسی بھی قسم کا جشن منانے کا بس ایک ہی تصور ابھرتا ہے اور وہ ہے ایک مشاعرے کا اہتمام۔۔۔
محفل کی سالگرہ پر ایک "براہ راست" اور "طرحی" مشاعرے کا انعقاد کیا جانا چاہیے جو بعینہ کسی زمینی مشاعرے کی طرز پر منعقد ہو اور محفل کے تمام شعراء ارکان سے اس میں کلام عطا کرنے کی درخواست کی جائے جب کہ اسے بیک وقت محفل کے سرور کے ذریعے یا کسی ایک یا ایک سے زائد مفت لائیو سٹریمنگ مہیا کرنے کرنے والی ویب سائٹس کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے۔
جن احباب کے پاس زیادہ بینڈ وتھ میسر نہیں ان کے لیے محض آڈیو سٹریمنگ کی سہولت بھی میسر ہو۔
عین وقت پر بجلی یا انٹرنیٹ کنکشن کے دغا دے جانے کے خطرے کے باعث تمام شرکت کرنے والے شعراء سے پہلے ہی جو کلام وہ پڑھنا چاہتے اس کی ویڈیو (یا کم از کم آڈیو) ریکارڈنگ حاصل کر لی جائے۔ آج کل تقریباً ہر کسی کے پاس ویب کیم اور مائکرو فون تو موجود ہی ہوتے ہیں۔
یہی "ریڈنڈنسی" کا کلیہ نظامت کے لیے برتا جائے کہ ایک تو ایک سے زائد ناظمین دنیا کے دو مختلف حصوں سے ہوں نیز ان ناظمین سے بھی ہر شاعر کو دعوت دینے اور اس کی باری کے اختتام پر ادا کیے جانے والے جملوں کی ویڈیو (یا کم از کم آڈیو) ریکارڈنگ حاصل کر لی جائے۔
ہر شاعر کی باری کے معاً بعد اس کا کلام محفل پر تحریری شکل میں بھی ارسال کیا جاتا رہے۔
شاید یہ اپنی نوع کا پہلا ایسا مشاعرہ ہو گا۔
لیجیے صاحب! جو ہمارے ذہن میں آیا من و عن پیش کر دیا۔ آپ کی آرا و تنقید سے یہ منصوبہ یقیناً پایۂ تکمیل کو پہنچ سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مراسلہ ارسال کرنے سے قبل اس خیال کا اظہار سعود بھائی (ابنِ سعید صاحب) سے کیا تو ان کا فرمانا تھا کہ تکنیکی طور پر اس معاملے میں کوئی مشکل نہیں لیکن قباحت صرف ایک ہے۔۔۔ اور وہ یہ کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟
جس کے جواب میں ہم نے عرض کیا کہ "محفلِ ادب کے ماڈریٹر حضرات کس مرض کی دوا ہیں؟;)"۔ یاد رہے کہ ہمارا یہ جواب ابن سعید سے رشتۂ محبت کے باعث نہیں بلکہ اس اعتماد کا تعلق دونوں ماڈریٹر حضرات سے تعلقِ انسیت ہے۔:)
 

فاتح

لائبریرین
ایک نکتہ بعد الوقوع ہمارے ذہن میں در آیا ہے جسے بطور صلائے عام برائے "یارانِ نکتہ داں" پیش کر رہا ہوں (خصوصاً ہمارے دو نکتہ رس و نکتہ سنج یاران جن کی نکتہ فہمی سے ہمیں توقع ہے کہ وہ اس میں سے کوئی نکتۂ لقمانی کشید کر ہی لیں گے)

ہمارے دونوں مدیران برائے محفلِ ادب اس مشاعرے کے ناظم بھی ہو سکتے ہیں کہ دونوں ہی کی آواز، انداز اور ادب سے تعلق انھیں اس کا اہل بناتا ہے نیز سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں کا تلفظ ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سعود بھائی میں نہیں بولتا پچھلے دو سال سے میں مسلسل محفل کی سالگرہ میں حصہ لے رہا ہوں لیکن میرا تو نام ہی نہیں لیا آپ نے :grin:


میں تو اس دفعہ محفل کے اراکین کے لیے لطیفہ لکھوں گا :grin:
کسی اور نے لکھنے ہیں تو وہ بھی لکھ لیے
 
خرم میاں میں نے تو کسی کا نام نہیں لیا۔ اور آپ کا نام تو محفل ادب کی ہائی کمان انتظامی معاملات میں اکثر لیتی رہتی ہے۔ :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہی تو رونا ہے جی آپ نے نام نہیں لیا میں نے کون سا کہا ہے آپ نے نام لیا ہے :grin:
اس دفعہ ادب سے چھٹی ہے اس دفعہ بس کچھ اور ہی کریں گے
شور شرابا کریں گے اور اراکین کو جمع کریں گے لیکن رات دیر سے
 

فاتح

لائبریرین
یہی تو رونا ہے جی آپ نے نام نہیں لیا میں نے کون سا کہا ہے آپ نے نام لیا ہے :grin:
اس دفعہ ادب سے چھٹی ہے اس دفعہ بس کچھ اور ہی کریں گے
شور شرابا کریں گے اور اراکین کو جمع کریں گے لیکن رات دیر سے
پہلے تو یہ بتائیے کہ آپ کو چھٹی دی کس کمبخت نے ہے؟ ذرا نام تو بتائیے اس ظالم شخص کا۔۔۔:rolleyes:
آپ تو ان معدودے چند افراد میں سے ہیں جنہیں ہماری محفل کے شعبۂادب کے سرمائے کے طور پر گنا جاتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
اور اس دوران کیا کیا جاتا ہے؟ کوئی کیک چاٹ، کباب؟
یا پھر مقالے پیش کیے جاتے ہیں؟
ہم بھی چھوٹے موٹے بلاگر ہیں۔ لکھنے لکھانے میں ہماری خدمات درکار ہوں تو بتائیے۔ ;)
 
عثمان بھائی وہ سب کچھ ہوتا ہے جو پبلک ڈیمانڈ ہو اور جو خارج از امکان نہ ہو۔ :) آپ خود سوچیں محفل آپ کی ہے اس کی سالگرہ پر آپ کیا کچھ کرنے والے ہیں۔ اپنے خیالات شئیر کیجئے اور احباب کی رائے جانئیے۔
 

عثمان

محفلین
چلئے پھر مقالہ تو میں بھیج دوں گا۔ اور کیک چاٹ بھی اپنے پیسوں سے خود ہی کھا لوں گا۔ :cool:
 
پیسوں سے کیک کہاں ملتے ہیں حضور اس کے لئے تو روپے لگتے ہیں اور ایک دو نہیں کئی کئی روپے لگ جاتے ہیں۔ ویسے آپ کو باہر جا کر کھانے کی کیا ضرورت سالگرہ پر محفل کا کچن خالی از لوازمات نہ ہوگا۔ :)
 

عثمان

محفلین
جناب۔۔۔ادھر تو روپوں میں بھی دال نہیں گلتی۔۔۔ادھر تو ڈالروں کا سودا ہے۔
باقی ای میل سے پیٹ تو نہیں بھرا جاسکتا ورنہ کچن کارنر سے ہی کچھ کھا پی لیتے۔ خیر ٹیکنالوجی کا کیا ہے۔ کیا معلوم ایک دن اتنی ترقی کر جائے کہ اسی فورم پر کھٹ سے ایک کھڑکی کھولے۔۔۔"لیجئے آپ کی مطلوبہ چیز تیار ہے۔۔۔بل کی ادائیگی کے لئے یہ بٹن دبائیے۔":eek:
 
Top