ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

دوست

محفلین
اگر آپ رئیل میڈیا فائلز چلانا چاہ رہی ہیں تو اس کے لیے یہ پیکج انسٹال کرلیں۔ ٹرمینل میں یہ کمانڈ دیں۔
sudo apt-get install ubuntu-restricted-extras
اس کے بعد آپ کے اوبنٹو مووی پلئیر میں تمام اقسام کی میڈیا فائلز چلیں گی۔ اور رئیل پلئیر کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ ویسے لینکس ورژن کوئی اتنا خاص نہیں ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ آپ کے مشورے پر عمل کرکے دیکھ لیا میرا مسئلہ حل ہو گیا ویسے رئیل پلئیر بھی انسٹال ہو گیا :)

اب پرنٹرنگ کا مسئلہ باقی ہے
 

جہانزیب

محفلین
HP کی لینکس پر سپورٹ بہت زبردست ہے، لیکن آپ یا تو سنیپٹک پر جا کر hplip نامی پیکج انسٹال کرلیں ورنہ بہتر طریقہ ان کی ویب سائٹ سے پرنٹر کے ماڈل کے مطابق ڈرائیور انسٹال کر لیں ، ویب سائٹ یہاں کلک کر کے جا سکتی ہیں ۔ڈرائیور انسٹال کرنے کا طریقہ بھی وہیں موجود ہو گا۔
 

جیہ

لائبریرین
بہت شکریہ بھائی جہانزیب رہنمائی کے لئے۔ آپ کے مشورے پر پہلے سنیپٹک پر hplip انسٹال کیا مگر وہ کسی اور ماڈل کے لئے تھا۔ ناچار hp کے ویب سائٹ سے اوبنٹو 10۔4 کے لئے نیا پیکج ڈاون لوڈ کر کے انسٹال کیا ۔ میرا مطلوبہ پرنٹر ماڈل انسٹال ہو گیا اور ٹیسٹ پیج پرنٹ بھی ہو گیا مگر شومئی قسمت سے جب اوپن آفس سے ایک ڈاکیومنٹ کو پرنٹ کرنا چاہا تو پرنٹ نہیں ہوا پرنٹ جاب والے آپشن میں جا کر دیکھا تو وہاں ڈیٹا آتا ہے مگر پرنٹر کو ڈیٹا وصول نہیں ہوتا۔
 

جہانزیب

محفلین
میرے پاس ویب صفحات کو پرنٹ کرتے وقت مسلہ ہوتا ہے، اوپن آفس سے بہترین نتجہ نکلتا ہے ۔ آپ اوپن آفس کے علاوہ جی ایڈیٹ سے پرنٹ کر کے دیکھیں کہ پرنٹ ہوتا ہے یا نہیں؟ اگر ہوتا ہے تو شائد آپ کو خود سے اوپن آفس کے لئے پرنٹر کنفیگر کرنا پڑے گا ۔ ایک مسلہ جو اور مجھے معلوم ہے کہ اگر آپ نے اوپن آفس پر کوئی فائل بنائی ہے مگر کمپیوٹر پر محفوظ نہیں کی تو پرنٹ ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے بنسبت محفوظ شدہ فائل کے ۔
 

جیہ

لائبریرین
رہمنائی کے لئے بہت بہت شکریہ بھائی جہانزیب۔ اب پرنٹر صحیح کام کر رہا ہے۔ در اصل دو پرنٹر بیک وقت انسٹال ہوگئے تھے۔ ایک کو ان انسٹال کیا۔ اوپن آفس اور جی ایڈیٹ دونوں سے پرنٹ کر کے دیکھ لیا اب کوئی مسئلہ نہیں
 

جیہ

لائبریرین
کون غائب تھی؟ میں نے تو ایک دن بھی محفل کا ناغہ نہیں کیا۔ جہاں مناسب سمجھا پوسٹ بھی کیے ہیں
 

ابوشامل

محفلین
واہ ادی جیہ! یعنی کہ اب لینکس پر آپ کے تمام کام با آسانی ہو رہے ہیں۔ کیا آپ اپنا اب تک کا تجربہ شیئر کرنا چاہیں گی کہ ونڈوز اور لینکس کے استعمال میں آپ کو کیا فرق محسوس ہوا؟
 

ابو یاسر

محفلین
دخل اندازی پر معذرت
مگر میں ابھی اردو والا اوبنٹو ڈاونلوڈ کر رہا ہوں
اور مجھے کوئی پریشانی ہوئی تو آپ مدد ضرور کرنا ویسے میں نے ویمپ (wamp)کے مقابلے میں
لیمپ (lamp)کا زیادہ نام سنا ہےاور اس کی مارکیٹ بھی اچھی ہے
ایز اے پی ایچ پی ڈیولپر کیا یہ اردو والا نسخہ میرے لیے کارامد ہوگا؟
 

محمد سعد

محفلین
دخل اندازی پر معذرت
مگر میں ابھی اردو والا اوبنٹو ڈاونلوڈ کر رہا ہوں
اور مجھے کوئی پریشانی ہوئی تو آپ مدد ضرور کرنا ویسے میں نے ویمپ (wamp)کے مقابلے میں
لیمپ (lamp)کا زیادہ نام سنا ہےاور اس کی مارکیٹ بھی اچھی ہے
ایز اے پی ایچ پی ڈیولپر کیا یہ اردو والا نسخہ میرے لیے کارامد ہوگا؟

کوئی بھی نسخہ کار آمد ہوگا کیونکہ تقریباً سب میں آپ پیکج منیجر کے ذریعے اپنی ضرورت کے پروگرام (ویب سرور وغیرہ) نصب کر سکتے ہیں۔ یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ اردو والا نسخہ تھوڑا سا پرانا ہے۔ چنانچہ اگر آپ کو بالکل جدید ترین دستیاب سہولیات کی ضرورت ہو تو ابنٹو (یا جو بھی لینکس ڈسٹربیوشن ہو) کا تازہ ترین نسخہ استعمال کریں۔
 

محمد سعد

محفلین
ابنٹو میں لیمپ سرور کے لیے درکار تمام سافٹ وئیر پیکجز نصب کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ Synaptic Package Manager چلائیں۔ اور Edit میں Mark packages by task پر کلک کریں۔ وہاں موجود فہرست میں LAMP server والا گروپ منتخب کر لیں۔ اس طرح آپ کو ویب سرور، پی ایچ پی اور ڈیٹابیس کے پیکجز الگ الگ نشان زد کر کے نصب نہیں کرنے پڑیں گے۔
 

جیہ

لائبریرین
واہ ادی جیہ! یعنی کہ اب لینکس پر آپ کے تمام کام با آسانی ہو رہے ہیں۔ کیا آپ اپنا اب تک کا تجربہ شیئر کرنا چاہیں گی کہ ونڈوز اور لینکس کے استعمال میں آپ کو کیا فرق محسوس ہوا؟
شکریہ فہد بھائی۔ اب میں ابنٹو کی عادی ہوتی جا رہی ہوں اور ہ ابنٹو استعمال کرتے ہوئے مزا آ رہا ہے۔ اوبنٹو 9۔04 نے پریشان کیا تھا مگر ورژن 10 کافی یوزر فرینڈلی واقع ہوا ہے۔ مسائل سامنے آتے ہیں مگر تھوڑی سی محنت کے بعد حل ہو جاتے ہیں۔ ایک مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا ، وہ ہے وی پی ٹی سی ایل وائریس کے انسٹالیشن کا۔ دوسرا مسئلہ جسے اب تک میں نے حل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے وہ ہے پشتو فونیٹک کی بورڈ دیفائن کرنے کا۔ اوبنٹو کی سب سے بڑی خوبی جو مجھے نظر آئی وہ ہے وائرس سے چھٹکارا۔ جب بھی فلیش ڈرائو لگاتی ہوں وائرس نظر آ جاتا ہے۔ اسے با آسانی ڈیلیٹ کر دیتی ہوں۔ دوسری خوبی یہ ہے کہ بلوٹوتھ ڈوائسز آسانی سے ڈیڈکٹ ہو جاتے ہیں بہ نسبت وینڈوز کے۔ البتہ یہ بات مجھے حیران کئے ہوئے ہے کہ روز روز کے اپڈیٹس کا کیا فائدہ ہے؟ مجھے تو اپڈیٹس کے بعد کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا کہ کونسی تبدیلی آئی ہے۔ ایک کمی جو مجھے محسوس ہوتی ہے وہ ہے وینڈوز بیسڈ پروگرامز کا۔ اے ایم ایس مسنجر اور جی میل نوٹیفائر تو مل گئے ہیں البتہ یاہو مسینجر کی کمی محسوس کر رہی ہوں۔
 

دوست

محفلین
یاہو میسنجر ملے گا بھی نہیں آپ کو۔ یاہو کی وائس چیٹ کو پانچ سال سے مِس کررہا ہوں لیکن یاہو والے اتنے وہ ہیں کہ اپنے سافٹویر کا لینکس ورژن مجال ہے بنا دیں۔
 
Top