سر زمیں اردو آپ کی آمد کی منتظر۔۔۔۔۔!

S. H. Naqvi

محفلین
السلام علیکم دوستو!
میں یہاں‌پر اردو میں بننے والے ایک نئے فورم کے بارے میں بتانا چاہوں گا۔ اور آپ دوستوں سے درخواست کروں گا کہ اپنے اپنے علم و ہنر سے اس فورم کو بھی رونق بخشیں تا کہ انٹر نیٹ پر اردو کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جا سکے اور اس زبان میں ذخیرہ علم کو بڑھایا جا سکے۔
مجھے یہ اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے کہ انٹرنیٹ پر اردو زبان کی ترقی کے لیے یہاں بھی کچھ معمولی سا حصہ ڈالنے کی سعی کی جا رہی ہے اور شب و روز کی محنت ، آپ دوستوں کی نیک خواہشات ا ور خاص کر اردو ویب کی تحریک کی وجہ سے ایک چھوٹا سا فورم تشکیل دینے میں کامیابی ہوئی ہے۔ یہ ہے سر زمیں اردو یعنی اردو لینڈ ڈاٹ کام۔ یہ حقیقت ہے کہ اردو ویب پر آنے کے بعد ہی کچھ حوصلہ اور ہمت ہوئی اور اردو ویب کی ٹیم و اراکین کی اردو کی ترویج و ترقی سے مخلصی دیکھ ہم نے بھی اس سمندر میں کودنے کی ہمت کی۔ اردہ کرنے کے بعد جیسے جیسے فورم تشکیل کے مرحلے سے گزرتا گیا تو اندازہ ہوتا گیا کہ یہ تو جان جوکھوں کا کام ہے اور اس کے لیے دن رات خون جگر جلانا پڑتا ہے تبھی جا کر چراغوں میں روشنی ہوتی ہے۔ اس مرحلے پر اپنے' اردو محفل' کے دوستوں کی یاد آئی اور میں امید و یقین سے آپ دوستوں کے پاس حاضر ہوا ہوں کہ اس فورم کو اپ کرنے کے لیےآپ دوستوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ سر زمین اردو آپ دوستوں کی آمد کی منتظر ہے۔ تمام اراکین محفل سے پر زور استدعا ہے کہ آیئے کارواں چل پڑا ہے، اپنے حصے کا چراغ جلایئے کہ چہار سو ظلمت شب ہے اور امید کی روشنی کی طالب ہے۔ اپنا اپنا حصہ ڈالیے کہ یہ فورم ابھی بالکل نوازیدہ ہے، بالکل بے سرو سامانی کے عالم میں سفر شروع ہو چکا ہے اور اس سفر میں آپ دوستوں کی ہمراعی اور پرخلوص مساعی کی ضرورت ہے کہ یہ ایک روشنی کا مینار بن جائے اور یقین کیجئے کہ اس روشنی کا منبع اردو ویب ہی ہے کہ روشنی کی یہ ننھی کرن اسی کا مستعار ہے اور یہی خواہش بھی ہے کہ اک جہاں اور بھی آباد ہو روشنیوں کا۔۔۔۔۔!
پر امید ہوں کہ اردو ویب کے اراکین سر زمین اردو میں اپنے حصے کا پودا لگا کر فراخدلی اور علم دوستی کا ثبوت دیں گے اور اردو کی ترویج و ترقی میں سنگ سنگ رہیں گے کہ محبتوں کا سفر جاری رہے اور علم پھیلتا رہے، روشنی بڑھتی رہے۔۔۔۔۔!
یہ بھی ایک عجیب بات ہے کہ میں ان میں سے اکثر دوستوں کے اصل نام تک نہیں جانتا مگر کسی دلیری سے ان سے تعاون کا خواستگار ہوں، مگر یقین مانیئے کہ اس دلیری کے پیچھے صرف اور صرف اردو محفل کا اپنا پن ہے کہ جس نے مجھے شروع دن سے اسیر کیا ہوا ہے، یہاں کے اراکین کی اپنائیت اور باہمی الفت کا ماحول ہے کہ حقیقی معنوں میں یہ اردو ادب آشیانہ لگتا ہے کہ جس میں ہر کوئی دوسرے کی مدد اور راہنمائی کے لیے تیار رہتا ہے اور اسی ماحول نے مجھے دلیری سے ایک فورم پر دوسرے فورم کی اشاعت اور اس کی ترقی کے لیے اعلان کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔ اس کی ایک اور وجہ بھی ہے کہ بنیادی طور پر مقصد ایک ہے اور وہ ہے اردو زبان کی خصوصا انٹر نیٹ پر ترویج و ترقی اور اردو کے دامن کی وسعت کشادگی کی خواہش۔۔۔۔۔۔!
والسلام،


سر زمین اردو کے ملاحظے کےلیے یہاں کلک کریں۔ شکریہ

78388304.jpg


نوٹ: اگر تھریڈ غلط زمرے میں ہے تو موڈریڑ سے گزارش ہے کہ اس کو متعلقہ زمرے میں ٹرانسفر کر دیں۔ شکریہ
 

S. H. Naqvi

محفلین
شکریہ سخنور صاحب، جیسا کہ یہ فورم ابھی ابھی شروع ہوا تو شاعری کی ہر صنف کے لیےالگ الگ تو کوئی زمرہ نہیں‌مگر ایک بنیادی زمرہ موجود ہے کہ جس کا نام ' اردو ادب کا شاعرانہ مزاج' ہے۔ ممبران اس زمرے میں ہر قسم کی شاعری پوسٹ کر سکتے ہیں، باقی وقت کے ساتھ جب آپ جیسے اہل قلم حضرات آتے جائیں گے تو مزید لڑیاں بھی نکلتی رہیں گی۔ انشا ءاللہ
ربط یہ ہے: اردو ادب کا شاعرانہ مزاج
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
نقوی صاحب، آپ کو نئی ویب سائٹ اور فورم کی مبارک ہو۔ اب اردو فورم سوفٹویر کی دستیابی کے بعد اردو فورم سیٹ اپ کرنا کافی آسان ہو گیا ہے لیکن کوئی نئی فورم اسٹیبلش کرنا کافی محنت کا کام ہوتا ہے۔ کسی ویب سائٹ کے مقبولیت کے حصول کے لیے اس کی انفرادیت بھی ضروری ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اس پہلو کو بھی زیر نظر رکھیں گے۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
السلام علیکم،
نقوی صاحب، آپ کو نئی ویب سائٹ اور فورم کی مبارک ہو۔ اب اردو فورم سوفٹویر کی دستیابی کے بعد اردو فورم سیٹ اپ کرنا کافی آسان ہو گیا ہے لیکن کوئی نئی فورم اسٹیبلش کرنا کافی محنت کا کام ہوتا ہے۔ کسی ویب سائٹ کے مقبولیت کے حصول کے لیے اس کی انفرادیت بھی ضروری ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اس پہلو کو بھی زیر نظر رکھیں گے۔
و علیکم السلام نبیل بھائی،
سب سے پہلے تو اس توجہ کے لیے شکر گزار ہوں اور مجھے مسرت آمیز فخر ہے ۔ یہ بات میں نے پہلے بھی کہی ہے اور اب بھی کہتا ہوں کہ اردو ویت کی اردو کے لیے خدمات بے مثال ہیں اور ہمارے فورم کو اردو ویب نے بہت ہی سہارا دیا اور فورم بنانے والوں نے اردو ویب سے بہت سی مدد بھی حاصل کی ہے تبھی جا کر یہ فورم دوستوں کے سامنے آ سکا ہے۔ دوسرا ایک فورم بنانے کا میں نے تو صرف سوچا تھا مگر اس میں میرا کوئی خاص کردار نہیں ہے یہ تو میں اردو لینڈ کے منتظمین کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے میری بات کو اہمیت دی اور دن رات محنت کی اور فورم بنا دیا مگر اب اس فورم کو چلانے کے لیے مجھے خاص توجہ دینی پڑے گی اور میرے خیال میں یہ کام زیادہ مشکل ہے بہ نسبت بے تحاشہ سوفٹ ویئر کی موجودگی میں، فورم کو تشکیل دینا۔۔۔۔! یا یہ کام مجھے اس لیے زیادہ مشکل لگ رہا ہےکہ مجھے کرنا پڑ رہا ہے:) دوسرا میرا خیال ہے کہ منتظمین اس سلسلے میں کوئی خاص لائحہ عمل سوچے ہوئے ہیں اور شائد کچھ وقت کے بعد اس فورم کو منفرد بنانے میں کامیاب ہو جائیں اور یہ پہلو ان کے علم میں ہے اور 'مفت مشہوری' اور 'خرید و فروخت" کے زمرے اسی لیے انھوں نے شروع کیے ہیں اور مستقبل میں بھی کچھ ایسے ہی منفرد موضوعات شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ بہر حال آپ کا اس نشاندہی اور راہنمائی کے لے بہت بہت شکریہ اور مجھے امید ہے کہ آپ آئندہ بھی ہمارے حال سے باخبر رہیں گے اوراپنی راہنمائی جاری رکھیں گے کیوں کہ اردو ویب جیسے فورم کو بنانا اور چلانا یہ آپ کا ہی امتیاز ہے۔ اور میں ذاتی طور پر اردو ویب سے نہ صرف متاثر ہوں بلکہ محفل کو ازحد پسند بھی کرتا ہوں:)
از: مدرس
ذرا یہ بھی بتائیں کہ کے ایک فورم بنانے میں‌کتنی محنت کرنی پڑتی ہے
مدرس فورم بنانا کوئی خاص مشکل بات نہیں ہے اگر آپ کے پاس چند مخلص دوست ہوں تو آپ آسانی سے اپنا فورم بنا سکتے ہیں (جیسے میرے دوست۔:biggrin:۔۔!( ہاں البتہ مشکل اور بہت ہی مشکل کام تو ایک فورم کو چلانا ہے، اس پر ڈیٹا رکھنا ہے اور اسے استعمال کنندگان کے لیے دلکش بنانا ہے اور پھر اسے مینٹین رکھنا ہے۔ اس چیز کے لیے ڈھیر ساری محنت درکار ہوتی ہے۔ :worried:

از: جیہ
تو کیا اردو کی ترویج شاعری سے مشروط ہے؟
سخنور صاحب کی بات بجا ہےمحترمہ جیہ صاحبہ۔۔۔۔!
کوئی بھی زبان شاعری کے بغیر تو ایسی ہے جیسے چینی کے بغیر چائے یا تاروں کے بنا فلک۔۔۔۔۔! شاعری زبان کو خوبصورت بناتی ہے اور اس کو وسعت عطا کرتی ہے۔ شاعری کے ذریعےمعاشرے کے اکثر طبقات کو آسانی سے متاثر کیا جا سکتا ہے اور ان تک اپنا پیغام پہنچایا جا سکتا ہے کیوں کہ شاعری الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے کہ اس کا تعلق دل و جذبات سے ڈائریکٹ ہوتا ہے۔ اور ایک شعر میں کہنے والا، وہ کچھ کہہ جاتا ہے جو کوئی مصنف اپنی پوری داستان میں کہہ رہا ہوتا ہے۔ ویسے آپ ہر دو حضرات کے سیگنیچر میں تو غالب ہی بول رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔:)
 

شازل

محفلین
چلو جی ہم نے بھی رکنیت حاصل کرلی ہے
اور مفت کی مشہوری بھی کردی ہے
فورم پر کچھ چیزیں میری لیے نئی ہیں جوکہ آپ لوگوں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں
ویل ڈن
 
Top