فونٹ سے متعلق کچھ سوالات

سویدا

محفلین
رسم الخط یعنی فونٹ کے بارے میں‌میری دلچسپی کافی زیادہ ہے اور میں‌چاہتا ہوں‌کہ اپنے تمام مسائل از خود حل کرسکوں
اس سلسلے میں‌کچھ اصطلاحات اور باتیں تاحال مجھے سمجھ نہیں‌آسکیں
میرے سوالات کافی سارے ہیں جس کے لیے پیشگی معذرت خواہ ہوں
1: فانٹ میں‌کرننگ سے کیا مراد ہوتا ہے ؟
2: لیگچر بیسڈ فونٹ کیا ہوتے ہیں ؟
3: وولٹ کیا چیز ہے ؟
4: سورٹنگ ؟
5: کمبائن ؟
6: کمپیئر ؟
7: ٹی ٹی ایف فونٹ اور او ٹی ایف فانٹ میں‌کیا فرق ہوتا ہے؟
8: کیا پاک ورڈ فائنڈر کے ذریعے میں‌اپنے لیے عربی کا مکمل فونٹ تیار کرسکتا ہوں ؟
9: عربی کا کوئی فونٹ جس میں‌حروف کی اشکال میں‌مزید اضافہ کرنا چاہوں‌کیسے ممکن ہوگا؟
یہ سوالات کافی عرصے سے ذہن میں‌تھے لیکن اب نعیم بھائی اور ابرار بھائی کی محنت کو دیکھنے کے بعد یہ سوالات دوبارہ
ذہن میں‌گردش کرنے لگے ۔
از راہ کرم ان سوالات کے بارے میں‌میری رہنمائی فرمائیں‌
شکریہ
 
مجھے خود فونٹ کے بارے میں‌زیادہ علم نہیں ہے،لیکن فونٹ ساز دوستوں‌کیلیے پچھلے دنوں‌ جو پروگرام بنایا (پاک ورڈ فائنڈر ) تو اس سے میری معلوما ت میں بھی کافی اضافہ ہوا اس کی روشنی میں کچھ باتوں‌کے جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں جو رہ جائیں وہ دوسرا کوئی ساتھی دے دے
1۔ کرنگ سے پہلے لگیچر کو سمجھ لیں‌،ایسے حروف کا مجموعہ جو کہ آپس میں جڑا ہوا ہو اسے لگیچر کہتے ہیں جیسے کہ ایک لفظ ہے "حرکات" اس میں "حر" پہلا لگیچر "کا" دوسرا لگیچر "ت" سادہ حرف فونٹ ساز سنگل حرف کو کیا نام دیتے ہیں‌مجھے معلوم نہیں‌لیکن لگیچر کیلیے یہ ضروری ہے کہ وہ کم از کم دو یا دو سے زیادہ حروف کا ایسا مجموعہ جو کہ آپس میں جڑا ہوا ہو۔
اب آتے ہیں‌کرنگ کی طرف "حر" ، جہاں‌"ر" ختم ہورہی ہے اس پوائٹ کے بعد "کا" لکھا جائے گا (عام طور پر) لیکن اردو میں‌ خوبصورتی پیدا کرنے کیلئے خطاط عام طور پر "حر" کے بعد تھوڑا سا حصہ "ر" کا لے کر اس کے اوپر "کا" لکھتے ہیں اور اس کے بعد "ت " ڈالتے ہیں‌۔اس سے ایک تو لفظ جگہ کم گھیرتا ہے اور دوسرا اس میں خوبصورتی آتی ہے اسی خوبصورتی کو فونٹ میں‌بھی سیٹ کیا جاسکتا ہے اور اسی کا نام کرنگ ہے۔
2-‌لگیچر کی تعریف تو اوپر گذر ہی چکی ہے۔تو ایسے لگیچر خطاط سے لکھوا کر یا کمپیوٹر کی مدد سے فونٹ میں ڈال دیے جاتے ہیں‌، تو جب کوئی لفظ لکھا جاتا ہے تو جیسے جیسے ہم ٹائپ کرتے ہیں ان کی جگہ پر ‌جو‌ لگیچر فونٹ میں موجود ہو وہ آجاتاہے ،اور لکھائی خوبصورت دیکھائی دیتی ہے۔اور ایسے ہی فونٹس کو لگیچر بیس فونٹ کہتے ہیں۔
وولٹ ایک پروگرام ہے‌جو کہ فونٹ کے اندر کرنگ اور لگیچر اور بہت ساری سیٹنگ کرنے کی سہولت دیتا ہے
4-الفاظ‌کو الفابیٹیکلی ترتیب دینے کو سارٹنگ کہتے ہیں۔:)
5-کمبائن ۔آپ شائد پاک ورڈ فائنڈر کے کمبائن فنکش کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔تو اس کی مدد سے آپ کے پاس اگر دوفائلز ہوں‌جن میں لگیچر یا الفاظ‌کا مجموعہ ہو اور آپ چاہتے ہوں‌کہ ان دونوں‌کو ایک ہی فائل میں جمع کردیا جائے اور ایسے الفاظ جو کہ پہلی والی فائل میں موجود ہو وہ دوسری فائل سے نہ لے تو اس کی مدد سے آپ یہ کرسکتے ہیں۔
6۔ کمپیئر ۔ اس کی مدد سے آپ پہلی اور دوسری فائل کو کمپیر کر سکتے ہیں‌،دوسری فائل میں‌موجود ایسے الفاظ جو کہ پہلی میں‌موجود نہ ہو صرف انہیں‌کو دیکھاتا ہے۔(نعیم بھائی مجھ سے کئی دفعہ کہ چکے ہیں‌کہ ورڈ فائنڈر کے چھوٹے چھوٹے ٹیوٹوریل بنا کر شیئر کردوں‌،مجھے لگ رہا ہے کہ واقعی اس کی ضرورت ہے )
7- ٹی ٹی ایف فونٹ اور او ٹی ایف فونٹ کی دو مختلف قسمیں‌ہیں‌ ،کچھ کمپیریزن یہاں‌بھی کیا گیا ہے۔
8-پاک ورڈ فائنڈر کے ذریعے فونٹ تو نہیں‌بن سکتا ہاں یہ فونٹ بنانے میں‌مددگا ر ضرور ہوگا۔
9- یہ آپ کو فونٹ ساز ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ویسے اس کیلئے فونٹ کریئٹر کا پروگرام شائد استمال کیا جاتا ہے،اور جہاں‌ضرورت ہو وولٹ سے بھی مدد لی جاتی ہے۔
 

سویدا

محفلین
ابرار بھائی آپ کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ !
بہت فائدہ ہوا
عربی فونٹ کے اندر لیگچرز میں اگر اضافہ کرنا چاہوں‌تو اس کے لیے کیا کرنا ہوگا مجھے
آپ نے لکھا کہ :
5-کمبائن ۔آپ شائد پاک ورڈ فائنڈر کے کمبائن فنکش کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔تو اس کی مدد سے آپ کے پاس اگر دوفائلز ہوں‌جن میں لگیچر یا الفاظ‌کا مجموعہ ہو اور آپ چاہتے ہوں‌کہ ان دونوں‌کو ایک ہی فائل میں جمع کردیا جائے اور ایسے الفاظ جو کہ پہلی والی فائل میں موجود ہو وہ دوسری فائل سے نہ لے تو اس کی مدد سے آپ یہ کرسکتے ہیں۔

اس میں‌فائل سے کونسی فائل مراد ہے آپ کی ، فونٹ فائل یعنی ٹی ٹی ایف ، او ٹی ایف یا کوئی اور فائل

وولٹ سے کس طرح‌مدد لی جاسکتی ہے ؟
میرا مسئلہ اب صرف یہ باقی ہے کہ میں‌ایک عربی فونٹ کے لیگچرز میں‌اضافہ کرنا چاہتا ہوں‌یعنی مرکب الفاظ کی اشکال بڑھانا چاہتا ہوں‌
یہ کس طرح‌ہوگا ؟
 

سویدا

محفلین
پوسٹ اسکرپٹ کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟

عارف بھائی نے ایک پوسٹ میں‌لکھا ہے کہ :
سب سے پہلے تو اپنے پسندیدہ خط کی خوبصورت خطاطی کر لیں،کورل ڈرا میں۔ اسکے بعد اسکو کسی موجودہ فانٹ کے وولٹ ورک میں گھسیڑ دیں۔ یہی سب سے آسان طریقہ ہے فانٹ بنانے کا۔
وولٹ ورک میں‌کس طرح‌گھسیڑیں گے ؟؟؟؟؟

اعجاز صاحب نے ایک جگہ لکھا ہے کہ :
آپ وولٹ میں مہارت حاصل کریں، یہ سب کام وولٹ میں ہی ممکن ہے کہ کس کیریکٹر کے کس کومبی نیشن پر کیا گلائف لگائی جائیں۔
وولٹ مائکرو سافٹ کا ہی ٹول ہے۔ اس کے لئے وولٹ یوزر گروپ کا ممبر ماننا ضروری ہے۔ گوگل کر لیں درست لنک کے لئے۔ (میں بھی وہی کرتا آپ کی مدد کے لئے!!

اب وولٹ یوزر گروپ کا ممبر میں‌کیسے بن سکتا ہوں‌؟
 

دوست

محفلین
لگیچرز کا مجموعہ الفاظ کی شکل میں ہوگا۔ لیجیے میں ایک مجموعہ بناتا ہوں۔ اسی پیغام میں سے۔
لیگیچر
کا
مجمو
عہ
لفا
بنا
تا
ہو
پیغا
وغیرہ وغیرہ۔۔۔اب ہوگا یہ کہ دو فائلیں، جو ٹیکسٹ فائلیں ہیں، ان میں یہ لگیچرز موجود ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں کو اکٹھا کردیں جبکہ ایک جیسے لگیچرز حذف ہوجائیں، یعنی ڈپلیکیشن نہ ہو۔ تو اس کے لیے پاک ورڈ فائنڈر کا کمبائن فنکشن استعمال کرکے ایسا کیا جاسکتا ہے۔
 

سویدا

محفلین
اس گروپ میں‌شمولیت تواختیار کرلی ہے !
لیکن ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
سوالات ابھی تک جواب کی تلاش میں‌ہیں‌
 

سویدا

محفلین
محفل تلاش میں‌جاکر کافی سارے دھاگوں‌کو پڑھا لیکن ابھی تک مجھے اپنے سوال کا جواب نہیں‌مل پایا
اور اس کام کو سیکھنے کے لیے گذشتہ ایک ماہ سے میری تگ ودو جاری ہیں‌
از راہ کرم میری رہنمائی فرمائیں
سوال صرف اتنا ہے کہ میں‌ نے ایک عربی نسخ فونٹ کو اردو یونی کوڈ میں‌منتقل کیا ہے اب میں‌اس میں‌کچھ لیگچرز کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں جو کہ اصل عربی فونٹ میں‌موجود نہیں‌تھے
اشتیاق بھائی نے بھی کافی تعاون کیا اللہ انہیں‌اس کی بہترین جزا دے لیکن اب میں‌ان کو بار بار تنگ کرنا مناسب نہیں‌سمجھتا اور خود سیکھنا چاہتا ہوں‌
 

arifkarim

معطل
محفل تلاش میں‌جاکر کافی سارے دھاگوں‌کو پڑھا لیکن ابھی تک مجھے اپنے سوال کا جواب نہیں‌مل پایا
اور اس کام کو سیکھنے کے لیے گذشتہ ایک ماہ سے میری تگ ودو جاری ہیں‌
از راہ کرم میری رہنمائی فرمائیں
سوال صرف اتنا ہے کہ میں‌ نے ایک عربی نسخ فونٹ کو اردو یونی کوڈ میں‌منتقل کیا ہے اب میں‌اس میں‌کچھ لیگچرز کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں جو کہ اصل عربی فونٹ میں‌موجود نہیں‌تھے
اشتیاق بھائی نے بھی کافی تعاون کیا اللہ انہیں‌اس کی بہترین جزا دے لیکن اب میں‌ان کو بار بار تنگ کرنا مناسب نہیں‌سمجھتا اور خود سیکھنا چاہتا ہوں‌

کیا آپکے پاس اس عربی فانٹ کا وولٹ سورس ہے؟ اسکے بغیر اسمیں‌نئے لگیچرز شامل نہیں‌کئے جا سکتے!
 

الف عین

لائبریرین
اس صورت میں بھی نئے لگیچر شانمل کر تو سکتے ہیں لیکن موجود لگیچرس کا بھی کے آؤٹ ٹیبل نئے سرے سے وولٹ میں بنانا ہو گا.
 

arifkarim

معطل
پہے یہ بتائیں‌کہ عربی نسخ فانٹ کو اردو یونیکوڈ کیسے کیا ہے؟ کسی بیسک سورس فانٹ کے بغیر تو یہ کام بھی ناممکن ہے۔
 

سویدا

محفلین
جب عربی نسخ فونٹ کو اردو یونی کوڈ میں‌منتقل کیا تو کچھ اردو یونی کوڈ میں‌لیگچرز کم تھے یا بہت زیادہ تھے

جب کم تھے تو تمام بہت سارے عربی نسخ کے لیگچرز نہیں‌آسکے

یا اگر اردو یونی کوڈ میں‌لیگچرز بہت زیادہ تھے تو عربی نسخ‌میں‌اتنے زیادہ نہ تھے

یعنی دونوں‌جگہ آکر پھنس گیا !
 

arifkarim

معطل
جب عربی نسخ فونٹ کو اردو یونی کوڈ میں‌منتقل کیا تو کچھ اردو یونی کوڈ میں‌لیگچرز کم تھے یا بہت زیادہ تھے

جب کم تھے تو تمام بہت سارے عربی نسخ کے لیگچرز نہیں‌آسکے

یا اگر اردو یونی کوڈ میں‌لیگچرز بہت زیادہ تھے تو عربی نسخ‌میں‌اتنے زیادہ نہ تھے

یعنی دونوں‌جگہ آکر پھنس گیا !

اردو نسخ فانٹ پر، جسمیں آپنے عربی گلفس گھسیڑیں ہیں۔ اسکا وولٹ ہوگا ضرور۔ کیونکہ میرا خیال ہے کہ اشتیاق بھائی تمام فانٹس اردو ویب نسخ پر ہی بناتے ہیں۔ اگر نہ ہوا تو امپورٹ کرنا پڑے گا۔ تب آپکو تمام گلفس دوبارہ کاپی پیسٹ کرنے ہوں گے۔ اسکی فائل یہاں اپلوڈ کر دیں۔ ہم چیک کرتے ہیں۔
 
Top