نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

جی نہیں عارف بھائی ایسے پیغامات کمیونٹی کا سرمایا ہیں۔ کسی ایڈمن کی مجال نہیں جو انھیں حذف کرے۔
 
نعیم سعید

محفلین
کیا اعراب سے خالی ترسیموں کی فہرست میں دو زبر، دو زیر اور دو پیش والے ترسیمے شامل کیئے جانے چاہئیں؟

میری رائے میں تو ہرگز نہیں ہونے چاہییں، کیونکہ اگر اعراب کی مکمل سپوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے تو لگیچرز کی تعداد ایک اندازے سے تین گنا (یا اس سے بھی زیادہ) بڑھ جائے گی اور اگر ضروری الفاظ کا انتخاب کیا جائے تو بھی دوگنے تو ہو ہی جائیں گے۔ جب کہ وولٹ میں ایسے فیچر موجود ہیں جن کی مدد سے کسی بھی بغیر اعراب والے لگیچر پر جہاں چاہیں اعراب سیٹ کیا جاسکتا ہے۔تو پھر علاحدہ سے اعراب والے لگیچرز بنانے کا کیا مقصد؟
 
دوست

محفلین
تعداد کی وجہ سے سائز بڑھے گا اور پینسٹھ ہزار کی حد بھی کم پڑ جائے گی۔ اعراب والے لگیچر رہن دیو فیر۔
پاء جی فیر کدوں تک آنلائن کردے او لگیچرز نوں؟
 
arifkarim

معطل

اگر آپ دوست اعراب والی فائل کا مطالعہ کریں تو ٹوٹل ایک ہزار کے ارد گرد ہی ملیں گے۔ یہ ایسے لگیچرز ہیں جو کہ اردو میں کثرت سے استعمال ہوتے ہیں، جیسے: لیٰ، لہٰذ، حمٰن، نتیجتاً، بسلسلہٖ، وغیرہ۔ نیز یہ اعراب والے لگیچرز علوی ، جمیل اور فیض نستعلیق سب میں شامل کئے گئے ہیں۔ ویسے نعیم بھائی کا مشورہ بھی اچھا ہے۔ پر اسمیں مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں بعد میں یہی کام مینولی وولٹ میں‌کرنا ہوگا، جسمیں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ جبکہ ہمارے پاس تو پہلے ہی سے لسٹ موجود ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں کچھ مسائل کے باعث اس گفتگو میں باقاعدگی سے شریک نہیں ہو پا رہا۔ باقی نکات پر بعد میں تبصرہ کروں گا۔ پہلے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ نعیم سعید اور عارف کریم کی فراہم کردہ ترسیمہ جات کی لسٹ میں کیا فرق ہے؟ میری گزارش ہے کہ ایک مشترکہ ترسیمہ جات کی لسٹ کو علیحدہ سے سوفٹویر ریلیز فورم میں جاری کر دیا جائے تاکہ اس کی بہتر طور پر اشاعت ہو سکے۔ اور اسے جہان قلم پر بھی مشتہر کر دیا جانا چاہیے۔ میں اردو ویب بلاگ پر بھی اس کے بارے میں پوسٹ‌ لکھ دوں گا۔
 
نبیل بھائی ، لسٹ ایک ہی ہے۔ پر میری لسٹ میں ٹائپوگرافی کے حساب سے چھانٹی کی گئی ہے۔ نیز انمیں قرآن پاک کے بغیر اعراب والے لگیچرز بھی شامل ہیں۔
http://arifkarim.no/Public/Total Ligas.rar
اس فائل میں موجود Urdu Total.xls اور Urdu Erab Total (No Shoshas).xls کو ملا کر ابتک کے تمام ممکنہ اردو ترسیمہ جات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں‌تو میں یہ کام ابھی کر دیتا ہوں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
میں نے عارف کریم بھائی کے فراہم کردہ ترسیموں کی فہرست میں سے "Urdu Total" کا انتخاب کر کے اس کے تمام ترسیموں کی ایس وی جی فائل بنا لی ہے۔ اس کے لئے شیل اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں مثلاً اسی دھاگے میں پچھلے صفحات میں عارف بھائی کے فراہم کردہ لک اپ فائل کی مدد سے پہلے لکھی ہوئی میپنگ کو مدون کیا۔ فونٹ سازی میں اس سے آگے کے کاموں سے نا بلد ہوں اس لئے یہ ایس وی جی فائلیں فراہم کر رہا ہوں۔ احباب ان پر تجربہ کرنا چاہیں تو کام کو آگے بڑھائیں۔

تفصیلات درج ذیل ہیں۔

تعداد: 36347 ترسیمے
مستعمل فونٹ: Nafees (جاری کردہ CRULP)
فارمیٹ: svg
ریزولیوشن: 3000 dpi
جنریشن ٹائم: 820 سیکینڈ
کمپریسڈ فائل حجم: 126.7MB
ایکسٹریکیڈ فولڈر حجم: 434.2 MB
ترسیمہ سورس فہرست: "Urdu Total" (جمع کردہ نعیم سعید، فراہم کردہ عارف کریم)
ترسیمہ و فائل کے نام کی میپنگ: "PostScript_LookUps" (فراہم کردہ عارف کریم)
جنریٹر اسکرپٹ: liggen (جاری کردہ اردو ویب، آئیڈیا محمد سعد)

ڈاؤنلوڈ کمپریسڈ رار ترسیمہ فائل
ڈاؤنلوڈ مستعمل لگیچر لسٹ
ڈاؤنلوڈ مستعمل جنریٹر اسکرپٹ (تازہ ترین)
 
دوست

محفلین
لو جی میں نے ابھی نوٹ‌کیا ہے اوبنٹو پر پینگو ویو کے ذریعے لگیچر کی ایس وی جی ٹھیک بن رہی ہے۔ نبیل پائین تسیں‌اوبنٹو کو ٹرائی کرسکتے ہو۔
 
بھائی ایس وی جی فائل کا تو ربط ہی کام نہیں کر رہا۔

ہا ہا ہا ہا ہا :grin:

نبیل بھائی مجھے کیا علم تھا کہ لوگ فوراً ہی چڑھ دوڑیں گے ورنہ پوسٹ تھوڑا رک کر کرتا۔ در اصل ابھی ڈراپ باکس اسے اپلوڈ کر رہا ہے۔ غالباً دس پندرہ منٹ میں اپلوڈ ہو جائے گا۔
 
لو جی میں نے ابھی نوٹ‌کیا ہے اوبنٹو پر پینگو ویو کے ذریعے لگیچر کی ایس وی جی ٹھیک بن رہی ہے۔ نبیل پائین تسیں‌اوبنٹو کو ٹرائی کرسکتے ہو۔

میرے خیال سے اگر تازہ ترین پینگو ویو استعمال کیا جائے تو ہر لینکس ڈسٹرو میں درست جنریٹ ہوگا۔ ویسے مجھے جہاں تک معلوم ہے وہ یہ کہ پینگو ویو امیج میجک لائبریری کا بھی استعمال کرتا ہے اس لئے اس کا بھی تازہ ترین ورژن انسٹال کر لینا چاہئے احتیاطاً۔

نوٹ: liggen اسکرپٹ کو کامیابی سے چلانے کے لئے Bash 4 یا بعد کا ورژن ہونا چاہئے۔
 
arifkarim

معطل
شکریہ ابن سعید۔ اب ترسیمے تو بند گئے۔ انکو کسی فانٹ فائل میں‌کیسے امپورٹ کرنا ہے، اسکے بارہ میں فانٹ فارج میں تحقیق کی جا سکتی ہے۔ کم از کم ونڈوز پر کوئی بھی پروگرام ان سب کو بیچ پراسیس کے ذریعے امپورٹ کرنے سے قاصر ہے۔ اس سلسلہ میں‌ کچھ گفتگو یہاں ہوئی ہے:
http://ospublish.constantvzw.org/tools/import-inkscape-in-fontforge
میں نے اس سلسلہ میں ایک ٹیمپلیٹ فائل بنا دی ہے:
http://arifkarim.no/Public/1.ttf
جہاں آپ پرگرامر حضرات دل کھول کر امپورٹنگ تجربات کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ہر لگیچر الگ گلف سیل میں آنا چاہئے، اور اسکا پوسٹ اسکرپٹ نام وہی ہو جو اسکی svg فائل کو دیا گیا ہے! گوڈ لک!
 
مدیر کی آخری تدوین:
جزاک اللہ عارف بھائی۔ مجھے فونٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے اسی لئے فونٹ فورج انسٹال کر لینے کے بعد بھی بس یہی سوچتا رہ گیا کہ اس کا کیا کرنا ہے۔ اب آپ نے ٹیمپلیٹ فانٹ بنا کر دے دیا ہے تو وقت نکال کر کچھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کروں گا اور اس کی بیچ پراسیسنگ کے امکانات کا جائزہ لوں گا۔ نبیل بھائی نے پائتھون موڈیول کی بھی بات کی ہے یعنی کوئی نہ کوئی صورت موجود ضرور ہے۔
 
arifkarim

معطل
جی ہاں، میرا بھی خیال ہے کہ پائتھون اور فانٹ لیب کی انٹیگریشن کے بعد کوئی نہ کوئی صورت حال نکل آئے گی۔ انہی ٹولز کے بغیر جمیل و فیض‌نستعلیق بنانا بھی ناممکن تھا۔ جبکہ اب تو الحمدللہ الفاظ بیسڈ فانٹس بنانا بھی ممکن ہو گیا ہے!
 
میں اس وقت فونٹ فورج کی ڈاکیومینٹیشن کی تلاش میں نکلتا ہوں۔ کچھ اس کی اناٹمی تو سمجھ میں آئے پھر دیکھتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، کچھ روابط تو میں نے اپنی فونٹ فورج والی پوسٹ میں بھی فراہم کیے ہوئے ہیں۔ فونٹ فورج کی سکرپٹنگ دو طرح سے ممکن ہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ فونٹ فورج پروگرام میں پائتھون سکرپٹس کو لوڈ کیا جائے۔ دوسرا طریقہ پائتھون کے فونٹ فورج ماڈیول کو استعمال کرنا ہے۔ میں اسی طریقے کا استعمال کرنا چاہوں‌گا۔ اس کی کچھ تفصیل ذیل کے روابط سے مل سکتی ہے۔

Writing python scripts to change fonts in FontForge
Python-fontforge is definitely a godsend
میں نے بھی بالآخر گھر والے کمپیوٹر پر اوبنٹو کی ورچوئل مشین انسٹال کر لی ہے اور اس میں انک سکیپ اور فونٹ فورج بھی انسٹال کر لیے ہیں۔ اب وقت ملنے پر مزید کام بھی کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
جی نبیل بھائی میں ڈاکیومینٹیشن ہی دیکھ رہا تھا۔ اور ہاں liggen شیل اسکرپٹ میں لک اپ کے لئے اسوسیٹیو اررے بنا رکھی ہے وہی میپنگ استعمال کرنی ہوگی دوسرے مراحل میں بھی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں عارف کی فراہم کردہ ٹیمپلیٹ سے کام نہیں چلے گا۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ فونٹ فورج میں کسی گلف کے لیے ایس وی جی امپورٹ کرنے کے لیے اس گلف کا موجود ہونا ضروری ہے۔ کم از کم مجھے تو یہی سمجھ آئی ہے۔ اس صورت میں بلینک فونٹ میں بھی ان تمام گلفس کی جگہ موجود ہونی چاہیے۔ اگر عارف کے لیے ممکن ہو تو اسے چاہیے کہ وہ کوئی ایسا بلینک فونٹ فراہم کرے جس میں نئی ترسیمہ جات والی لسٹ میں موجود لگیچرز کی تعداد جتنے گلفس موجود ہوں اور ان کے پوسٹ‌ سکرپٹ نیم بھی شامل ہوں تاکہ ان میں فونٹ فورج کے ذریعے ایس وی جی فائلیں امپورٹ کی جا سکیں۔ عارف کی فراہم کردہ ٹیمپلیٹ میں مسئلہ یہ ہے کہ اس میں کئی گلفس کے نام .notdef سے شروع ہو رہے ہیں اور ایسی کسی بھی گلف میں ایس وی جی فائل امپورٹ کرنے سے تمام ایسی گلفس میں یہی شکل امپورٹ ہو جاتی ہے کیونکہ .notdef نام والی گلف ڈیفالٹ گلف تصور ہوتی ہے۔ میں اس پہلو پر بھی غور کر رہا ہوں کہ پائتھون کی ttx لائبریری کے ذریعے مطلوبہ بلینک فونٹ جنریٹ کروایا لیا جائے۔ بہرحال اس پر تجربات کرکے ہی اس کی افادیت کا پتا چل سکے گا۔
 
شکریہ۔ میں 37،000 گلفس کے خالی خانے بمع نام بذریعہ فانٹ لیب کے بنا تو سکتا ہوں، پر اسمیں 6000 کی حد کے باعث قریباً ۷ مختلف فائلیں بنیں گی۔ جنہیں اسکرپٹ کے ذریعے کمبائن کرنے پر خالی خانوں کی ترتیب الٹ پلٹ ہو جائی گی۔ ویسے فانٹ کریٹر میں ۳۲،۰۰۰ تک خالی خانوں کو بغیر کسی مسئلہ کے بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن اسکے بعد وہ بھی مسائل میں گھر جاتا ہے۔ پائتھون والا خود کار طریقہ ہی اسوقت حل نظر آرہا ہے۔:(
 
Top