نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

دوست

محفلین
فیض نوری نستعلیق کی ٹیم کہاں ہے، ان کے پاس بیس ہزار لگیچرز تھے؟ جتنے بھی تھے ان کی قدریں مہیا کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں مصروفیت کے باعث اس دھاگے پر دیر سے آ رہا ہوں اس لیے کئی ضروری باتیں کہنی رہ گئی ہیں۔ فی الحال صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی نستعلیق فونٹ سازی میں کافی کام اور بھی باقی ہے۔ میرے ذہن میں کچھ پراجیکٹس ہیں۔ اگر اس تھریڈ میں تجویز کیا گیا ترسیمہ جات حاصل کرنے کا پراسیس میچیور ہو جاتا ہے تو نئے آئیڈیا پر کام کرنا آسان ہو جائے گا۔
 
ابرار بھائی کی مہیا کردہ 37251 لگیچرز کی فائل پروسیس کر کے ایس وی جی فالیں بنا چکا ہوں۔ اس پورے عمل میں کتنا قت لگا اسے نوٹ کرنا بھول گیا پھر بھی کنورژن کی رفتار اچھی تھی۔ ہاں میرا لیپ ٹاپ کافی گرم ہو گیا تھا۔ اور ایک چیز اور نوٹ کیا کہ تین یا چار بار پیبگو ویو کریش بھی ہوا اور سیگمینٹیشن فالٹ کی ایرر ملی۔ حالانکہ اس سے زیادہ سے زیادہ چار لگیچر ہی متاثر ہوئے ہونگے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اس دھاگے میں گفتگو کی نوعیت جس رخ پر آگے بڑھ رہی ہے اس کو اسی انداز میں آگے بڑھنا چاہیئے یہاں میرے مراسلے کچھ غیر متعلقہ سے ہو کر رہ گئے ہیں اگر کوئی منتظم یا مدیر جس کے پاس موضوعات کی منتقلی کا اختیار ہو تو وہ میرے مراسلات کو ایک نئے عنوان:
تاج نستعلیق پرو جیکٹ
کے نام سے علیحدہ کر دے تو گفتگو کا ٹریک بحال رہے گا
اس کام کے لیے میں آپ کا پیشگی شکر گزار ہوں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر بھائی میں تھوڑی دیر قبل خود ہی سوچ رہا تھا آپ کے پیغامات علیحدہ کرنے کے بارے میں۔
ابن سعید بھائی! میرے کچھ مراسلے یہاں نظر آرہے ہیں اور کچھ دوسری جگہ منتقل ہو چکے ہیں
ضرورت اس بات کی ہے کہ اس دھاگے کے شروع میں جو چند مراسلات جو براہ راست تاج نستعلیق پروجیکٹ سے متعلق ہیں یا استفسارات ہیں
نمبر 20
نمبر 21
نمبر 22
نمبر 24
نمبر 25
نمبر 26
نمبر 27
نمبر 28
نمبر 29
نمبر 30
اور دھاگے کے آخر میں میرا آخری مراسلہ بھی وہاں منتقل کر دیا جائے اور یہاں ایک نوٹ لکھ دیا جائے جس میں مراسلوں کی منتقلی کے بارے میں وضاحت ہو اور نئے موضوع کا ربط بھی یہاں فراہم کر دیا جائے تاکہ یہاؓ بھی گفتگو کا تسلسل برقرار رہے اور وہاں بھی گفتگو بے ربط محسوس نہ ہو اور یہاں آنے والوں کو یہ بھی معلوم ہو سکے کہ وہ مراسلے کہاں منتقل ہوئے ہیں
شکریہ
 
شاکر بھائی میں فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ آپ کے بتائے ہوئے پیغامات اِس دھاگے سے زیادہ متعلق ہیں یا اُس نئے دھاگے سے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے بعض کو یہاں سے منتقل کر دینے سے اس دھاگے کا تسلسل ٹوٹ جائے گا۔ لہٰذا میں اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہوں۔ ممکن ہے نبیل بھائی یا دوسرے ناطمین زیادہ بہتر فیصلہ کر سکیں اور پیغامات کی منتقلی زیادہ منطقی بنیاد پر ہو سکے۔

الگ کئے گئے متعلقہ دھاگے کا ربط۔
 

دوست

محفلین
جو ایس وی جی بن چکی ہیں‌ ان کو ایک ایک کرکے دیکھنا پڑے گا اور جس لگیچر میں مسئلہ ہے اسے خود سے دوبارہ بنانا ہوگا۔ یہ سب ہوجائے تو ان کو فانٹ لیب وغیرہ سے فونٹ میں‌ امپورٹ‌کرکے فونٹ‌کی کارکردگی دیکھی جاسکتی ہے۔
 
جی تقریباً ساڑھے چار سو میگا بائٹ سائز کا ایس وی جی فولڈر تیار ہے۔ اور کل 5 فائلیں کرپٹ ہوئی ہیں ان کو علیحدہ جنریٹ کر دوں گا۔
 

محمد سعد

محفلین
ابرار بھائی کی مہیا کردہ 37251 لگیچرز کی فائل پروسیس کر کے ایس وی جی فالیں بنا چکا ہوں۔ اس پورے عمل میں کتنا قت لگا اسے نوٹ کرنا بھول گیا پھر بھی کنورژن کی رفتار اچھی تھی۔ ہاں میرا لیپ ٹاپ کافی گرم ہو گیا تھا۔ اور ایک چیز اور نوٹ کیا کہ تین یا چار بار پیبگو ویو کریش بھی ہوا اور سیگمینٹیشن فالٹ کی ایرر ملی۔ حالانکہ اس سے زیادہ سے زیادہ چار لگیچر ہی متاثر ہوئے ہونگے۔

وقت کی پیمائش کے لیے time کمانڈ کا استعمال کر لیں۔
کوڈ:
time ./script.sh
بلکہ اگر اسے سکرپٹ میں ہی شامل کر دیا جائے تو اور بھی بہتر ہوگا۔

کریش ہونے پر اطلاعی پیغامات کی ساخت کیا تھی؟ انہیں بھی ایک فائل میں محفوظ کرنے کا انتظام کر دیتے ہیں تاکہ مسائل کا پتا لگانا زیادہ آسان ہو جائے۔

اور میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ dpi کی قدر جتنی بھی رکھی جائے، بننے والی فائل میں شکل کا حجم وہی چھوٹا سا رہتا ہے۔ کوئی اور طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ اگر پانگو سے براہِ راست کام نہ بنا تو svg کے متعلق دیگر کمانڈ لائن اوزاروں کو بھی دیکھ لیں گے۔
 

دوست

محفلین
اس سلسلے میں‌یہ تسلی کرلیں‌کہ آیا فائلیں‌واقعی ہزار ضرب ہزار ڈی پی آئی کی ہی بنی ہیں؟ اگر یہ تصدیق ہوجائے تو تصاویر کی جانچ پڑتال کی جائے۔ اس سلسلے میں میں کچھ مدد کرسکتا ہوں۔ فائلوں‌کو نیٹ‌پر اپلوڈ‌کردیں اور مدد کرنے والے احباب اپنا اپنا حصہ اتار کر ان کو دیکھتے جائیں۔ جس لگیچر میں‌مسئلہ لگے، اس کو رپورٹ‌کریں‌اور متعلقہ امیج کو گمپ وغیرہ میں کھول کر ٹھیک کرلیا جائے۔ اس کے بعد انھیں‌فونٹ فائل میں‌ڈالا جاسکتا ہے۔
 
وقت کی پیمائش کے لیے time کمانڈ کا استعمال کر لیں۔
کوڈ:
time ./script.sh
بلکہ اگر اسے سکرپٹ میں ہی شامل کر دیا جائے تو اور بھی بہتر ہوگا۔

کریش ہونے پر اطلاعی پیغامات کی ساخت کیا تھی؟ انہیں بھی ایک فائل میں محفوظ کرنے کا انتظام کر دیتے ہیں تاکہ مسائل کا پتا لگانا زیادہ آسان ہو جائے۔

اور میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ dpi کی قدر جتنی بھی رکھی جائے، بننے والی فائل میں شکل کا حجم وہی چھوٹا سا رہتا ہے۔ کوئی اور طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ اگر پانگو سے براہِ راست کام نہ بنا تو svg کے متعلق دیگر کمانڈ لائن اوزاروں کو بھی دیکھ لیں گے۔

جی سعد بھائی میں نے کوڈ میں بینچ مارکنگ کے لئے ٹائم اسٹیمپ کا انتظام کر دیا تھا لیکن پہلی بار کوڈ رن کرنے کے بعد جب مجھے اس کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اور تب سے دوسری بار رن ہی نہیں کیا۔ :)

چونکہ میں نے اسکرپٹ آؤٹ پٹ کو اسٹینڈرڈ آؤٹ پٹ پر تھرو کیا تھا اس لئے حرف بہ حرف نہیں بتا سکتا کہ ریسپانس کیا تھا، آئندہ آؤٹ پٹ کو کسی فائل میں ری ڈائریکٹ کر لوں‌گا۔ لیکن پہلے رن میں کل پانچ بار ایسا ہوا جس کی صفر بائٹ کی فائلیں بنی ہیں باقی سبھی درست بنی ہیں۔ ابھی یہ بھی کہنا درست نہیں ہوگا کہ ہر بار وہ پانچوں فیل ہوں گی جب تک ایک سے زائد بار تجربہ دہرا نہ لیا جائے۔ اس وقت پینگو ویو کا آؤٹ پٹ کچھ segmentation fault --- core dump کی کہانی سنا رہا تھا۔ مجھے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا ان پانچوں کے درمیان کوئی مخصوص دوری تھی فائل میں جس سے میموری اورفلو وغیرہ کی بات سوچی جا سکتی ہے۔

آپ کو ڈی پی آئی اور ڈائمینشن کا فرق سمجھنا ہوگا۔ اگر آپ توقع رکھتے ہیں کہ ڈاٹس پر انچ بڑھانے سے آؤٹ پٹ کے ابعاد بدلیں گے تو یہ عبث ہے۔ اگر آپ قدرے بڑے دکھنے والے ترسیمے چاہتے ہیں تو ہم لائن ہائٹ بڑھا دیتے ہیں۔ لہٰذا کوئی بتا دے کہ لائن ہائٹ کتنے پوائنٹ چاہئیں۔ ڈی پی آئی بڑھانے سے صرف اور صرف کوالٹی بہتر ہوگی۔ ویسے بھی ویکٹر گرافکس میں یہ چیز زیادہ معنی نہیں رکھتی۔

ایک اور چیز نوٹس کی ہے کہ ابرار بھائی کی فراہم کردہ ترسیموں کی فائل ونڈوز میں‌بنی ہوئی ہے لہذا اس کی لائن اینڈنگ لینکس لائن اینڈنگ سے مختلف ہے۔ لہٰذا پہلے اس فائل کو یونکس فارمیٹ میں بدل لینا محفوظ طریقہ ہوگا۔ ورنہ ہر ترسیمے کے ساتھ ایک عدد \r کیریج ریٹرن کیریکٹر کا اظافہ ہو جائے گا جو کہ فائل نیم میں بھی نظر آئے گا۔

شاکر (دوست) بھائی میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ سبھی ترسیموں‌کا ڈئمینشن یکساں نہیں ہوگا بلکہ ہائٹ کے ساتھ اس کی نیچرل وڈتھ ایجسٹ ہو جائے گی۔ میں نے مثال کے طور پر "ء" اور "نستعلیقیت" کا حوالہ دیا تھا۔

اگر احباب گٹ پر کام کرتے ہوں تو یہ کوڈ گٹ ہب پر ڈال دوں جہاں کولیبوریشن میں تبدیلیاں کی جا سکیں‌گی۔ رہا سوال جینریٹیڈ ایس وی جی فائلوں کا تو وہ میں اپنے ڈراپ باکس فولڈر میں رکھ دیتا ہوں۔ لیکن ان کا مجموع حجم ساڑھے چار سو میگا بائٹ ہے لہٰذا ڈاؤن لوڈ کرپانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی۔

ابھی فائلوں کے نام کا مسئلہ بھی ہے۔ اس پر بھی تھوڑا سا کام کرنا ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ مجھے اس پر کام کرنے کا وقت مشکل سے ہی مل سکے گا۔ آج ورچوئل باکس پر فیڈورا مشکل سے انسٹال کیا ہے، اور اب اس کی نیٹورک سیٹنگز نہیں ہو پا رہی ہیں۔ :(

ابن سعید، فائل نیم کا اصل حل تو یہی ہوگا کہ لگیچر کے یونیکوڈ اردو نام سے ہی فائل کا نام اخذ کر لیا جائے۔ آپ یہ جان ہی گئے ہوں گے کہ اس کے لیے ایک لک اپ ٹیبل بنانے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن یہ مجھے معلوم نہیں کہ ایسا bash سکرپٹ میں کرنا ممکن ہے یا نہیں۔ پائتھون میں بھی یہ پرابلم پیش آئی تھی کہ اس میں یونیکوڈ اردو کیریکٹر کو array کی انڈکس کے طور پر استعمال کرنا ممکن نہیں ہو رہا تھا۔
 
نبیل بھائی میں خود سوچ رہا تھا کہ بیش میں ملٹی ڈائمینشنل ارے بنا سکوں‌گا یا نہیں۔ خیر اس کا حل ہے میرے پاس۔ ایک عدد اسپیس سیپریٹیڈ فائل بنا لوں گا جو لک اپ ٹیبل کے طور پر سرو کرے گا۔ ورنہ اس کا آسان ترین طریقہ یہ ہوگا کہ میں سب کچھ روبی میں کوڈ کر لوں گا۔ جس میں کافی فنکشنالٹیز مجھے مفت مل جائیں گی۔ جو اصل کام ہے وہ ایک لائن کی کمانڈ ہے جو کہ روبی سے باسانی چلائی جا سکے گی جیسے پی ایچ پی میں system فنکشن سے کرتے ہیں یا پرل میں بیک ٹک سے۔
 

محمد سعد

محفلین
آپ کو ڈی پی آئی اور ڈائمینشن کا فرق سمجھنا ہوگا۔ اگر آپ توقع رکھتے ہیں کہ ڈاٹس پر انچ بڑھانے سے آؤٹ پٹ کے ابعاد بدلیں گے تو یہ عبث ہے۔ اگر آپ قدرے بڑے دکھنے والے ترسیمے چاہتے ہیں تو ہم لائن ہائٹ بڑھا دیتے ہیں۔ لہٰذا کوئی بتا دے کہ لائن ہائٹ کتنے پوائنٹ چاہئیں۔ ڈی پی آئی بڑھانے سے صرف اور صرف کوالٹی بہتر ہوگی۔ ویسے بھی ویکٹر گرافکس میں یہ چیز زیادہ معنی نہیں رکھتی۔

میں بھی یہ سوچ سوچ کر دماغ کا کچومر نکال رہا تھا کہ آپ نے ڈاٹ پر انچ کا استعمال کیوں کیا ہے۔ پھر جب دیکھا کہ --height اور --width کی قدر بڑھانے پر صرف فریم کی بلندی اور چوڑائی بڑھتی ہے اور متن ویسا ہی رہتا ہے تو سوچا کہ ڈاٹ پر انچ والا طریقہ ہی درست ہوگا۔ :)
 
فی الحال میں آفس میں ہوں اور یہاں میں اپنے لیپ تاپ پر کام نہیں کر رہا۔ گھر لوٹتا ہوں تو کچھ کام نمٹاتا ہوں ان شاء اللہ۔
 

دوست

محفلین
چلو جی لگے رہو پاء جی۔ جب یہ بن جائیں تو پھر میں‌بھی حاضر ہوتا ہوں کل میرا آخری پرچہ ہے اس کے بعد کچھ آرام ہوگا۔ تو اس پر کام کرنا چاہوں‌گا۔ مجھے تو لگ رہا ہے اگر یہ ایسا ہی رہا تو چند ماہ میں اردو کے بیس پچیس نستعلیق فونٹ لگیچر کی سپورٹ‌کےساتھ دوڑتے پھر رہے ہونگے۔
قادری صاحب والا فانٹ بھی اور ایرانی عماد نستعلیق بھی، اور اور ۔۔۔۔;)
 
چلئے صاحب بیش ورژن 4 میں ایسوسییٹیو ارے کی سہولت بھی دستیاب ہے اور یہی نہیں بلکہ یونیکوڈ کیریکٹرز بطور کیی استعمال کیئے جا سکتے ہیں۔ یعنی فائل ری نیمنگ کا مسئلہ بغیر دو کالمی فائل بنائے حل۔ :) خیر ابھی سونے کا ارادہ ہے ان شاء اللہ صبح کچھ کرتا ہوں اور پھر گٹ ہب پر ہوسٹ کرتا ہوں۔

ترسیمہ جات کی فہرست والی جو فائم ابرار بھائی نے فراہم کی ہے اس کی لائسینس کا بھی کچھ علم ہو جاتا تو بہتر تھا۔ کیوں کہ میں چاہتا ہوں کہ اسے بھی درست کرکے پیکیج کے ساتھ ہی شامل کر دوں۔
 
اسکرپٹ میں ضروری تبدیلیاں کر دی ہیں اور اس وقت دوبارہ رن کرا دیا ہے ایس وی جی فائلیں جنریٹ ہو رہی ہیں نیز آؤٹ پٹ ایک فائل میں ری ڈائریکٹ کر دیا ہے اس لئے وہ بھی تجزیے کے لئے موجود ہوگا۔ ان شاء اللہ۔
 
Top