نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

دوست

محفلین
ترسیمے آپ کہیں تو ہم خود بنائے لیتے ہیں۔ میرے ذہن میں ہلکا سا خاکہ ہے اس کی پروگرامنگ کا۔ ہمارے پاس اردو ویب پر جنریٹ کی ہوئی قریب تیس ہزار الفاظ کی فہرست تو موجود ہے۔ اس سے لگیچرز نکالے جاسکتے ہیں۔ مزید کی تمنا ہو تو اردو کی ویب سائٹس اور فورمز وغیرہ سے ڈیٹا اکٹھا کرکے کام کرنا پڑے گا۔ جس سے کچھ وقت لگ جائے گا۔
وسلام
 
ترسیمہ جات کی فہرست والی جو فائم ابرار بھائی نے فراہم کی ہے اس کی لائسینس کا بھی کچھ علم ہو جاتا تو بہتر تھا۔ کیوں کہ میں چاہتا ہوں کہ اسے بھی درست کرکے پیکیج کے ساتھ ہی شامل کر دوں۔
میں سمجھا نہیں ،کس لائسینس کی بات کررہے ہیں :confused::confused:
 

دوست

محفلین
کل کو کسی کو اعتراض نہ ہو کہ یہ لگیچرز ہماری ملکیت ہیں۔ یہ مقصد ہے لائسنس کے بارے میں پتا کرنے کا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگیچرز تو کسی کی ملکیت نہیں ہوتے۔ البتہ ان کی تیار کردہ لسٹ کے بارے میں شاید کوئی یہ نکتہ اٹھا سکتا ہے۔ اس کے بارے میں نعیم سعید بہتر بتا سکتے ہیں کہ ترسیمہ جات کی اس لسٹ‌ کو ڈسٹریبیوٹ‌ کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔ شاید وہ اس کی اجازت دے دیں گے۔ میں اس معاملے کو اس زاویے سے بھی دیکھتا ہوں کہ اردو فونٹ‌ سازی کو ہر kiddy programmer کی دسترس میں بھی نہیں ہونا چاہیے۔ ورنہ اردو فونٹس بھی اسی معیار کے ریلیز ہونے لگیں گے جیسے کہ آج کل ویب سائٹ ٹیمپلیٹس کے اردو کسٹمائزڈ ورژن ریلیز ہوتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ میری بات کو منفی انداز میں نہیں لیا جائے گا۔
 
ترسیمے واقعی کسی کی ملکیت نہیں ہیں۔ لیکن ان کی فہرست سازی و ذخیرہ کاری میں جو محنت صرف کی گئی ہے وہ جس کسی فرد یا افراد نے کی ہو ان کو خراج و کریڈٹ ضرور ملنا چاہئے اگر چہ یہ کام پبلک ڈومین میں کیوں نہ ہو۔ نیز اس فہرست کے ڈسٹریبیوشن پر وہ اپنے کچھ حدود و قیود لگانا چاہیں تو اس کے پورے حقدار ہیں۔

رات میری مشین پر 37251 ایس وی جی فائلیں جنریٹ ہونے میں کل 850 سیکینڈ یعنی 14 منٹ 10 سیکینڈ لگے۔ اور اس بار کل 7 فائلیں صفر بائٹ کی بنیں جبکہ پچھلی بار یہ تعداد 5 تھی۔ مزید تفصیلات توڑے سے تجزیہ کے بعد پیش کر سکوں گا۔
 

نعیم سعید

محفلین
یہ تو اچھا ہوا میں اتفاقاً آگیا۔
بھائی آپ حضرات بے فکر ہو کر اس لگیچر لسٹ کو جہاں چاہیں استعمال کریں، میری طرف سے مکمل اجازت ہے، ضرورت کے تحت کہیں آگے بھی دینی پڑتی ہے تو اس کی بھی پیشگی اجازت ہے۔ دراصل میں نے تو ابرار بھائی سے بھی یہی کہا تھا۔ شاید پوری بات یہاں تک نہ پہنچ سکی ہو۔ اگر میری یہ محنت آپ ساتھیوں کے کام آرہی ہے تو یہ تو میری لیے خوشی کی بات ہے، چلیں کسی درجہ میں میں میرا بھی حصہ پڑ جائے گا بیٹھے بٹھائے، اور کیا چاہیے؟
مزید ایک وضاحت اور بھی کر دوں کہ میں نے یہ کہیں سے بنی بنائی حاصل نہیں کی بلکہ کئی سالوں کی محنت سے کام کے دوران الفاظ تلاش کر کر کے انہیں جمع کیا تھا کہ کبھی لگیچر بیس فونٹ بنانے کے قابل ہوا کام آئے گی، یہ تو اس دور کی باتیں ہیں جب ہمارے آج کے فونٹس میکرز چڈی پہنے گلیوں میں کھیلا کرتے تھے۔ اور اس وقت تو میرے پاس کوئی ٹول بھی نہیں تھا، اور اس دور میں نیٹ کے صرف نام ہی سے واقف تھا کبھی استعمال نہیں کیا تھا۔
مختصر یہ کہ یہ میری ذاتی محنت ہے آپ بلاجھجک استعمال کریں۔
 
جزاک اللہ خیر نعیم بھائی۔

کیا آپ اپنے اس کام کی مزید تفصیلات بیان کر سکیں گے؟ مثلاً کن کن اردو یونیکوڈ کیریکٹرس کو اس میں شامل کیا ہے۔ ترسیمے جمع کرنے کا طریقہ کار کیا تھا اور بعد میں اس کی انٹگرٹی اور یونیکنیس وغیرہ کو چیک کرنے کے لئے کیا کچھ کیا؟ کیا اس میں لایعنی الفاظ کے لگیچر بھی شامل ہیں یا صرف اردو الفاظ کے؟ کیا انگریزی کے کثیر المستعمل الفاظ سے بھی ترسیمے اخذ کیئے گئے ہیں (جسے ہم نستعلیق انگلش کہتے ہیں: بشکریہ صابر بھائی)؟ کیا یہ کام مکمل طور پر مینول تھا یا اسکرپٹس کے ذریعہ کیا گیا ہے؟ یہ ساری باتیں پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر اس ذخیرے میں اضافہ کیا جائے تو اس کی گائڈ لائن پہلے سے موجود ہو۔

میں آپ کے اس کام کو ایک الگ اور انتہائی قابل ذکر پروجیکٹ تصور کرتا ہوں۔ اور آپ کی محنت کو سلام کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا قیاس یہ ہے کہ نعیم سعید نے الفاظ کی ایک لسٹ اکٹھی کی تھی جس میں ایک لاکھ کے قریب الفاظ سے تھے۔ اور اس کے بعد شاید ابرار کے ڈیویلپ کردہ ٹول کے ذریعے اس میں سے ترسیمہ جات اخذ کیے گئے ہیں۔ اب نعیم یا ابرار ہی اس بات کی تصدیق یا تردید کر سکیں گے۔

میرا بھی کافی دنوں سے ارادہ ہے کہ محفل فورم کے پبلک حصوں سے پیغامات کا متن ڈیٹابیس سے ایکسپورٹ کرکے اسے مختلف تحقیق کے کاموں کے لیے استعمال میں لایا جائے۔ آج سے کئی سال قبل بھی اردو ڈکشنری کے لیے الفاظ اسی طریقے سے اخذ کیے گئے تھے۔ اب اضافی ترسیمہ جات اخذ کرنے کے لیے بھی اس سمت میں کام کیا جا سکتا ہے۔
 
نبیل بھائی فورم کا سرچ انڈیکس ڈاٹابیس بھی تمام منفرد الفاظ کی فہرست فراہم کر سکتا ہے۔ اور پھر ان الفاظ سے ترسیمے نکالنے کا پروگرام لکھنا چھوٹا سا کام ہے۔ گوکہ اس کا رن ٹائم قدرے طویل ہو سکتا ہے۔
 

نعیم سعید

محفلین
جزاک اللہ خیر نعیم بھائی۔

کیا آپ اپنے اس کام کی مزید تفصیلات بیان کر سکیں گے؟ مثلاً کن کن اردو یونیکوڈ کیریکٹرس کو اس میں شامل کیا ہے۔ ترسیمے جمع کرنے کا طریقہ کار کیا تھا اور بعد میں اس کی انٹگرٹی اور یونیکنیس وغیرہ کو چیک کرنے کے لئے کیا کچھ کیا؟ کیا اس میں لایعنی الفاظ کے لگیچر بھی شامل ہیں یا صرف اردو الفاظ کے؟ کیا انگریزی کے کثیر المستعمل الفاظ سے بھی ترسیمے اخذ کیئے گئے ہیں (جسے ہم نستعلیق انگلش کہتے ہیں: بشکریہ صابر بھائی)؟ کیا یہ کام مکمل طور پر مینول تھا یا اسکرپٹس کے ذریعہ کیا گیا ہے؟ یہ ساری باتیں پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر اس ذخیرے میں اضافہ کیا جائے تو اس کی گائڈ لائن پہلے سے موجود ہو۔

میں آپ کے اس کام کو ایک الگ اور انتہائی قابل ذکر پروجیکٹ تصور کرتا ہوں۔ اور آپ کی محنت کو سلام کرتا ہوں۔

جزاک اللہ، ابن سعید بھائی کہ آپ نے میری اس محنت اس قابل سمجھا اور مجھے بھی یہ سوچ کر خوشی ہورہی ہے کہ میری یہ محنت آپ کے اس پروجیکٹ میں کام آرہی ہے۔ (گو کہ یہ پروجیکٹ تو میرے اوپر ہی سے گزر رہا ہے۔ اپنی کم علمی کے سبب) آپ نے چند سوالات کیے ہیں جن کا جواب کچھ یوں ہے ……
دراصل میں تقریباً 14 سالوں سے بک کمپوزنگ کے شعبہ سے وابستہ ہوں، اور ہمارے ہاں زیادہ تر اردو کتابوں کی کمپوزنگ کی جاتی ہے، ابتدائی دور سے ہی فونٹ سازی کے فن میں دل چسپی رہی، نستعلیق کا لگیچر بیسڈ فونٹ بنانے کا شوق تھا، مگر آتا جاتا کچھ تا نہیں اس لیے وہ شوق بس شوق ہی رہا، لیکن شکر ہے کبھی ختم نا ہوا، اور اپنے طور پر تیاری میں لگا رہا، میری نظر میں سب سے پہلا مرحلہ ہی ’’لگیچرز‘‘ کی جامع لسٹ تیار کرنا تھا، جو مجھے اپنے بس میں بھی نظر آتا تھا، اس کے لیے میں نے یہ طریقہ اختیار کیا کہ دوران کام جہاں کوئی لگیچر اپنی شکل میں خراب نظر آتا اس اپنے پاس نوٹ کرتا جاتا، ’’ان پیج‘‘ پروگرام میں موجود تمام لگیچرز کو اپنے پاس ٹائپ کیا۔ فیروز اللغات میں سے تمام الفاظ بھی کمپوز کر کے ان سے لگیچر حاصل کیے۔ ان میں سے کچھ ضروری لگیچر تو میں نے نوری نستعلیق خط میں’’ان پیج‘‘ میں استعمال کرنے کے لیے بنا بھی لیے تھے۔ (جنہیں بعد میں ’’جمیل نوری نستعلیق‘‘ کے جدید ورژن میں شامل کر دیا گیا تھا۔)
ابتداء میں ان لگیچرز کو ’’ان پیج‘‘ میں ہی لکھتا رہا، بعد میں کنورٹ کر کے ’’ورڈ‘‘ پر منتقل کر لیا، اور یہیں اضافہ ہوتا رہا، پھر میرے ایک دوست نے مجھے یہ محنت کرتے دیکھا تو مشورہ دیا کہ اس ڈیٹا کو ’’ورڈ‘‘ کی بجائے ’’ایکسس‘‘ پر تیار کرو، بہت آسانی ہو جائے گی۔ تو انہوں نے مجھے تمام ڈیٹا ’’ایکسس‘‘ پر منتقل بھی کر دیا اور کافی سہولتیں بھی مہیا کر دیں، مثلاً ، سارٹنگ اور یونیکنیس وغیرہ سب خود بہ خود ہی ہوجاتا۔ اس وقت تک میں تقریباً 33 ہزار لگیچر جمع کر چکا تھا، ڈیڑھ دو سال قبل انٹرنیٹ تھوڑا بہت استعمال کرنا سیکھا تو سرچنگ کے دوران مختلف سائٹ سے بھی ڈیٹا حاصل ہوا اس میں سے بھی لگیچرز اخذ کر لیے، اس وقت تک میرے دوست نے ایکسس ہی میں الفاظ میں سے لگیچرز اخذ کرنے کی سہولت بھی شامل کر دی تھی۔ یوں آخری مراحل کافی تیزی سے طے کیے، اور ابتدائی دور میں کافی محنت اور مشقت کرنی پڑی کیونکہ سب مینول ہی کیا گیا تھا۔
یہ ہے اُس طویل دور کی مختصر تفصیل۔ میری کوشش تو یہی تھی کہ زیادہ سے زیادہ لگیچرز کا ذخیرہ جمع ہو جائے لیکن ظاہر ہے اس میں ابھی گنجائش ہے، اور اب تو ایسے ٹول بھی مہیا کر دیئے گئے ہیں کہ یہ کام بہت تیزی سے کرنا ممکن ہے۔ ہماری اپنی ’’محفل‘‘ پر ہی ’’ابرار حسین‘‘ بھائی صاحب نے کمال کا ٹول بنایا ہے، جس کی مدد سے یہ سارے کام تو اب بچوں کا کھیل لگتے ہیں۔
جی ایک ضروری وضاحت اور کر دوں کہ میں نے ان ’’الفاظ‘‘ اور ’’لگیچرز‘‘ کا اول دن سے انتخاب فونٹ سازی کی غرض سے کیا تھا اس لیے لغات اور گرامر کی زیادہ باریکیوں میں نہیں پڑا کہ یہ لفظ اردو کا ہے یا نہیں، انگریزی کا ہے یا عربی کا ہے۔ بس یوں سمجھے ان میں سے اکثر لگیچر تو خالص اردو ہی کے ہیں اور کچھ عربی، فارسی اور انگریزی کے بھی ہیں، اور فونٹ بنانے کی غرض سے تو میرے خیال سے صرف اردو کے لگیچرز پر انحصار کرنا کافی نہ ہوگا، جس زبان سےجو بھی لگیچر مل جائے شامل کرنے کی گنجائش رکھنی چاہیے۔ اسی سے فونٹ میں سو فیصد خوبصورتی لائی جا سکتی ہے، اور جب فونٹ میں لگیچر شامل کرنے کی گنجائش بھی ہو تو ڈرنا کس بات کا۔
آپ حضرات تو ماہرین میں سے ہیں اس تفصیل سے شاید کوئی فائدہ تو حاصل نا ہو البتہ معلومات کے لیے بیان کر دی ہے۔
 
جزاک اللہ خیر نعیم بھائی۔

اگر اس میں کچھ ایسے کیریکٹر بھی شامل ہیں جو انپیج میں مختلف طریقے سے لکھے جاتے ہیں جبکہ اسٹینڈرڈ یونیکوڈ میں مختلف انداز میں‌تو ان کو سیلیکٹ انڈ ریپلیس کرنا ہوگا۔ مثلاً محفل میں ہی کہیں ہمزہ-ہ کی ایک شکل پر گفتگو دیکھی تھی۔ وہ احباب جو ایسے اختلافات کا علم رکھتے ہیں اپنی رائے ضرور دیں۔
 

arifkarim

معطل
فیض نستعلیق کی تیاری کے دوران ان 37،000 لگیچرز کے علاوہ مزید اعراب والے اور قرآن پاک کے لگیچرز (بغیر اعراب والے) الگ فائلوں میں بنائے گئے تھے۔ یوں‌کل تعداد شامل ہونے والوں‌کی 41،000 تک پہنچ گئی تھی! اب چونکہ نعیم بھائی نے خود ہی اردو والی لسٹ جاری کرد ی ہے تو میرا خیال ہے کہ باقی ماندہ شیئر کرنے میں‌بھی کوئی حرج نہیں‌ہوگا! اردو کی خدمت۔۔۔۔ ہمارا اولین فریضہ:
http://arifkarim.no/Public/Total Ligas.rar
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
جزاک اللہ خیر نعیم بھائی۔

اگر اس میں کچھ ایسے کیریکٹر بھی شامل ہیں جو انپیج میں مختلف طریقے سے لکھے جاتے ہیں جبکہ اسٹینڈرڈ یونیکوڈ میں مختلف انداز میں‌تو ان کو سیلیکٹ انڈ ریپلیس کرنا ہوگا۔ مثلاً محفل میں ہی کہیں ہمزہ-ہ کی ایک شکل پر گفتگو دیکھی تھی۔ وہ احباب جو ایسے اختلافات کا علم رکھتے ہیں اپنی رائے ضرور دیں۔

اس سلسلہ میں‌خاکسار کا نعیم بھائی کیساتھ کافی بحث و مباحثہ ہو چکا ہے۔ اور فی الحال حتمی رائے یہی تھی کہ جہاں لگیچر استعمال ہو سکتا ہے وہاں شوشہ استعمال نہیں‌کیا جائے گا: ۂ، آ، ؤ وغیرہ!
 

نعیم سعید

محفلین
جزاک اللہ خیر نعیم بھائی۔

اگر اس میں کچھ ایسے کیریکٹر بھی شامل ہیں جو انپیج میں مختلف طریقے سے لکھے جاتے ہیں جبکہ اسٹینڈرڈ یونیکوڈ میں مختلف انداز میں‌تو ان کو سیلیکٹ انڈ ریپلیس کرنا ہوگا۔ مثلاً محفل میں ہی کہیں ہمزہ-ہ کی ایک شکل پر گفتگو دیکھی تھی۔ وہ احباب جو ایسے اختلافات کا علم رکھتے ہیں اپنی رائے ضرور دیں۔

جناب میرا غالب گمان تو یہی ہے کہ ہر ’’حرف‘‘ کے لیے مناسب ویلیو کو ہی استعمال کیا گیا ہے، اور جو ڈیٹا ’’ان پیج‘‘ سے کنورٹ کر کے لایا گیا تھا، وہاں بھی تمام ویلیوز کو درست کر دیا گیا تھا۔ غلط ویلیو لگ جانے کی صورت میں سارٹنگ کے بعد وہ لگیچر فہرست کے آخر میں پہنچ جاتا تھا یوں ٹائپنگ کی غلطی کو پکڑنا آسان ہوتا تھا، اور ہاتھ کے ہاتھ ہی درست کر دیا جاتا تھا-
ویلیو سے میری مراد وہ یونی کوڈ ویلیوز ہیں جو یونی کوڈ اسٹنڈرڈ میں اردو کے لیے متعین ہیں۔
پھر بھی یہی رائے دوں گا متعلقہ ماہرین چیک کر لیں، ہوسکتا ہے کہیں کوئی کمی رہ گئی ہو۔
 

نعیم سعید

محفلین
اس سلسلہ میں‌خاکسار کا نعیم بھائی کیساتھ کافی بحث و مباحثہ ہو چکا ہے۔ اور فی الحال حتمی رائے یہی تھی کہ جہاں لگیچر استعمال ہو سکتا ہے وہاں شوشہ استعمال نہیں‌کیا جائے گا: ۂ، آ، ؤ وغیرہ!

جناب میں تو آج بھی اپنے موقف پر ہی قائم ہوں، وہ اور بات ہے کہ ٹیم لیڈر کی حیثیت سے آپ کی بات ماننا بھی ضروری تھا۔اور جہاں دو صحیح باتوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو کسی کا بھی کیا جاسکتا ہے۔;)
 
کیا اعراب سے خالی ترسیموں کی فہرست میں دو زبر، دو زیر اور دو پیش والے ترسیمے شامل کیئے جانے چاہئیں؟
 

arifkarim

معطل
کیا اعراب سے خالی ترسیموں کی فہرست میں دو زبر، دو زیر اور دو پیش والے ترسیمے شامل کیئے جانے چاہئیں؟

بھائی جان، کم از کم میرا مشاہدہ تو یہی ہے کہ "زیادہ" تر نستعلیق فانٹس میں بغیر شوشوں‌والے تمام الفاظ لکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ نیز اگر محنت کرنی ہی ہے تو ایک ہی بار کیوں نہ کی جائے، بجائے اسکے کہ بعد میں‌خیال آئے کہ او ہوہو: "تعالیٰ "کیسے لکھیں، "لیٰ" کا لگیچر شامل ہی نہیں‌کیا! :)
ذیل میں‌ میں نے ایک اور فائل کا ضافہ کر دیا ہے: Urdu Erab Total (No Shoshas).xls
http://arifkarim.no/Public/Total Ligas.rar
اس فائل کو Urdu Total.xls کیساتھ ملا کر تمام ممکن لگیچرز نکال لیں۔ اگر بعد میں‌ضرورت پڑی تو قرآنی لگیچرز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ بہر حال وہ ہمارا ٹارگٹ تو نہیں ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
جزاک اللہ خیر۔

عاف بھائی آپ کو ایک تکلیف اور دینا چاہتا ہوں۔ در اصل تمام مفرد کیریکٹرس کی فہرست فراہم کر دیتے تو مجھے بڑی سہولت ہو جاتی۔ کیوں کہ میں اس کا لک اپ ٹیبل بنانا چاہتا ہوں۔ حالانکہ میں خود یہ کام کر سکتا ہوں اور میں‌نے کوشش بھی کی تھی۔ میرے پاس جو لگیچرس کی فائل تھی اس میں ایک کمانڈ کے ذریعہ مستعمل تمام یونیک مفرد کیریکٹرس کی فہرست بنانا چاہا تھا جو کہ کام بھی کر رہا تھا پر جانے کیوں بعض کیریکٹرس اس فہرست میں شامل نہیں ہو رہے تھے۔ مثلاً دو زبر، دو چشمیہ ھ وغیرہ۔ کمانڈ درج ذیل تھی۔

کوڈ:
sed -e "s/./\0\n/g" inputfile | sort -u

اس کی ضرورت یوں پیش آئی ہے کیوں‌کہ میں فائل نیمنگ کے لئے لگیچر کو ٹرانسلٹریٹ کرنا چاہتا ہوں۔ مثلاً:

"محفل" ترسیمے کی ایس وی جی فائل کے نام درج ذیل میں سے کوئی ایک ہو سکتا ہے۔

کوڈ:
محفل.svg
meem-badiHe-fe-laam.svg
mHfl.svg
میں نے ان میں‌سے تیسرے طریقے کو پسند کیا ہے۔ اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اعراب سمیت تمام مفردات کی ایک فہرست موجود ہو اور اس کے مقابل میپنگ بھی لکھ سکوں۔ ابھی تک میں نے یہ کر رکھا ہے کہ عام حروف کی فہرست بنا رکھی ہے اور ان کی میپنگ بھی لکھ رکھی ہے۔ نیز جہاں کہیں لک اپ میں کوئی کیریکٹر نہیں ملتا وہاں رن ٹائم پر وہ کیریکٹر مسنگ میپنگ پیغام کے ساتھ لاگ میں شامل ہو جاتا ہے اور اس کی ہائفن/ڈیش سے ٹیمپوریری میپنگ کر دی جاتی ہے۔ یعنی "مثلاً" کا نام "mCla-.svg" بنے گا۔ چونکہ اس لک اپ ٹیبل میں دو زبر کی میپنگ ابھی شامل نہیں کی ہے۔

اس پورے قصے کا نچوڑ ایک بار پھر: تمام ممکنہ مفردات کی ایک فہرست درکار ہے۔
 

arifkarim

معطل
اس پورے قصے کا نچوڑ ایک بار پھر: تمام ممکنہ مفردات کی ایک فہرست درکار ہے۔

پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ تین چار بار لگیچرز فانٹس بنانے کے بعد پریشانیاں اپنے آپ دور ہو جاتی ہیں:
http://arifkarim.no/Public/Final_PostScript_LookUps Values_backup.xls
یہ فائل ہمنے ابرار بھائی کے ورڈ فائنڈر اطلاقیے میں‌بھی استعمال کی ہے اور قیاس کیا جا رہا ہے کہ مستقبل کے فانٹ پروگرامرز اسی کو ہی استعمال کریں۔ اسمیں مختلف جدول ہیں۔ آپکے لئے Urdu PostScript اور Urdu LookUps والا کافی ہوگا۔ انمیں تمام ممکنہ اعراب، شوشہ جات، حروف وغیرہ شامل ہیں!
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کہتے ہیں محنت کبھی رائیگاں نہیں‌جاتی۔ اور آج آپ اپنے ہی "ڈھونڈے" ہوئے لگیچرز فیض لاہوری نستعلیق میں دیکھ رہے ہیں:
b169.gif
ویسے یہ پوسٹ پراجیکٹ سے ہٹ کر ہے۔ البتہ نعیم بھائی کی "کہانی" پڑھ کر رہا نہیں‌گیا اور آنکھوں میں‌خوشی سے آنسو آگئے :) منتظمین حذف کر سکتے ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top