پاکستان کی بہترین موبائل سروس کونسی ہے؟

پاکستان کی بہترین موبائل سروس کونسی ہے؟

  • Total voters
    41

فرخ

محفلین
فہیم، ٹالک شاک کی بجائے، ٹیلی نار کا 63 پیسےوالا پیکیج کیسا رہیگا؟
اب تو سم جب بھی لگائیں وہ ایکٹو ہی ہوتی ہے۔

ایک سم لے کر رکھ لیں۔
جب پاکستان آنا ہو اس کو ایکٹو کرلیں۔
جب واپس امریکہ جائیں تو نکال باہر کریں۔

بلکہ اب تو کمپنیز خود آفر کرتی ہیں جو کچھ
اس طرح ہوتی ہیں۔

دو سال سے بند سم موبائل میں ٹھونسیں اور
اتنے فرم منٹ اور اتنے ایس ایم ایس حاصل کریں۔
وغیرہ وغیرہ۔

زیک چونکہ تھوڑے ہی عرصے کے لیے آتے ہیں۔
تو ان کے لیے تو کوئی بھی لائن ٹھیک رہے گی
البتہ اگر تو یہ اس لائن کو کال کرنے میں بھی یوز
کرنا چاہتے ہیں پھر ٹاک شاک زیادہ بہتر ہے۔
کیونکہ کال ریٹ کم ہیں۔
 
ملائکہ

محفلین
میں نے زونگ اور یو فون استعمال کی ہیں۔ شروع میں زونگ کے سگنلز کا مسئلہ ہوتا تھا پر اب تو ٹھیک ہی چلتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری سب دوستوں کے پاس بھی زونگ ہی ہے اس لئے مجھے تو یہی سوٹ کرتی ہے
 
فرخ

محفلین
میں نے زونگ اور یو فون استعمال کی ہیں۔ شروع میں زونگ کے سگنلز کا مسئلہ ہوتا تھا پر اب تو ٹھیک ہی چلتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری سب دوستوں کے پاس بھی زونگ ہی ہے اس لئے مجھے تو یہی سوٹ کرتی ہے

اور کبھی انکی ھیلپ لائن پر بات کرنے کی ضرورت پیش آئی؟ کیا صحیح طرح جواب اور مدد ملتی ہے ان سے؟
 
فہیم

لائبریرین

فہیم

لائبریرین
زونگ کی ہیلپ لائن پر میں نے ٹرائی کیا ہے۔
کتنی بار یہ یاد نہیں۔
لیکن یہ کنفرم ہے کہ ایک بار بھی کامیابی نہیں‌ ملی
کہ آپریٹر سے رابطہ ہوسکے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
بہرحال سب سے زیادہ ووٹ یوفون کو ہی پڑے ہیں۔ کیونکہ یہی بیسٹ ہے۔ باقی کمپنیز یوفون کے ڈر کی وجہ سے ہی اپنے ریٹس کم کرتی رہتی ہیں ورنہ یوفون نے ان کو کسی کام کا نہیں چھوڑنا۔ اور ٹیلی نار تو بہت نقصان میں جا رہی ہے۔ اس کے سیل ہونے کے چرچے عام ہیں۔
یو فون کے کبھی پیکچز کو میں نے ہاتھ ہی نہیں لگایا۔ 2004 سے میرے پاس یہی چل رہی ہے۔ یو سے یو ایک روپیہ فی منٹ اور یو سے دوسرے نیٹ ورک پر 1.6 روپیہ فی منٹ۔ اور 80 روپے میں پورے مہینے کے لئیے 8000 ایس ایم ایس اور مہینے کے آخر پر اگر کوئی ہزار دو ہزار ایس ایم ایس ابھی باقی ہیں تو کوئی تو پچاس روپے کے مزید 500 ایس ایم ایس خرید لو تاکہ پچھلے ہزار دو ہزار ایس ایم میں 500 ایس ایم مزید ایڈ ہو جائیں یعنی کل 2500 ایس ایم ایس اور ایک مہینہ ڈیٹ اور بھڑھ جائے ایس ایم ایس کی۔ میں تو ایسے ہی کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے آج تک کسی پیکج وغیرہ کو ٹرائی نہیں کیا۔ اور جہاں تک کوریج کا سوال ہے تو میں 2005 میں علاقہ غیر گیا تھا شاید پارہ چنار کے قریب وہاں بھی سگنل فل تھے اور اس کے علاوہ جہاں جہاں گیا ہوں لاہور،مری، بھوربن، بالاکوٹ، ٹیکسلا سب جگہ سگنل فرسٹ کلاس تھے۔

یار میرے خیال سے سب کمپنیز میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ سب ہی اپنی اپنی دوڑ میں لگے ہیں۔ جب سے کمپنیز نے اضافی کوڈ جاری کیئے ہیں جیسے جاز کے 0301،0302، 0305 ، اور یو فون کے 0331، 0332 وغیرہ اور ہر کمپنی کے تب سے سروس میں خرابی آنا شروع ہوئی تھی۔ لیکن اب دوبارہ بہتری آگئی ہے۔
 
منصور احمد

محفلین
زونگ
سگنل میں‌کمزور ہے لیکن کال ریٹس اور پوشیدہ چارجز اتنے نہیں۔۔۔۔۔۔۔

اس لئے میرا ووٹ سائیکل۔۔۔۔۔ او سوری۔۔۔۔۔۔۔۔ زونگ کو
 
mfdarvesh

محفلین
مجھے ٹیلی نار کے 9 سے 5 تک Friend and Family آفر پر اعتراض ہے۔ جب کال کرنے کا وقت ہو، آفر ختم اور زونگ Friend and Family پر ڈیلی چارج کرتے ہیں
 
دوست

محفلین
وارد کا گلو پیکج رات گیارہ سے صبح آٹھ تک یہی آفر دیتا ہے۔ اس میں‌ پہلے منٹ کے دو روپے سڑسٹھ پیسے کٹتے ہیں اس کے بعد چالیس منٹ کی کال فری ہوتی ہے۔ دس فرینڈ اینڈ فیملی نمبر (آن نیٹ) ہوسکتے ہیں۔ اور اس کے ڈیلی چارجز بھی نہیں۔ نیز نو روپے میں سات دن کے لیے 700 ایس ایم ایس بھی مل سکتے ہیں۔
 
شاکر بھائی
یہ پیکج صرف انہی لوگوں کے اچھا ہے جن کے دس کے قریب دوست یا فیملی ممبر ہوں اور انہیں دن کے اوقات میں کالز نہ کرنی ہوتی ہوں۔
ورنہ یہ ان لوگوں کے لئے بہت مہنگا پڑتا ہے جنہیں دن کے اوقات میں‌ہی اصل کالز کرنی ہوتی ہیں۔
خصوصا شادی شدہ حضرات،جنہیں شادی کے بعد رات کو لمبی کالز کرنے کی ضرورت نہیں‌رہتی :blushing::tongue::party:
 
وجی

لائبریرین
السلام علیکم
میں یوفون استعمال کر رہاہوں اور مطمعن ہوں شاید اس وجہ سے بھی کہ گھر میں سب کے پاس یوفون ہی ہے
شہزاد وحید شاید آپ یوفون کی یو ون سروس استعمال کررہے ہیں میں‌بھی یہی سروس استعمال کررہا ہوں یہ سروس سب سے سستی ہے
پی ٹی اے کی ویب سائیٹ پر تمام موبائل سروس کے ٹیرف یہ پری پیڈ کے ریٹس ہیں
 
وجی

لائبریرین
کچھ حضرات نے یوفون کی ہیلپ لائن کا ذکر کیا ہے
میں نے تو جب بھی فون کیا مجھے تو ملا ہے
باقی معلوم نہیں
 
بلال

محفلین
فرخ، میرا سوال آپ تک کیسے پہنچا؟ یہ سوال تو میں کافی دن سے پوچھنا چاہ رہی تھی، لیکن بھول گئی۔ بہرحال تھریڈ کھولنے کا شکریہ۔

آج سے تین سال پہلے جب میں پاکستان گئی تھی تو ٹیلی نار djuice کو استعمال کیا تھا، کیونکہ میں یہاں ناروے میں بھی ٹیلی نار ہی استعمال کرتی تھی۔۔پاکستان میں اور کسی سروس کا اتنا پتہ نہیں تھا تو یہی لی تھی تو میرے لیے تو یہی اچھی تھی۔ اب چونکہ میں دوبارہ پاکستان جانے کی تیاری کر رہی ہوں تو یہی سوال میں پوچھنا چاہ رہی تھی جس کا اراکین کے پیغامات سے اندازہ تو ہو گیا ہے کہ کون سی اچھی سروس ہے اور کون سی نہیں۔۔!

لیکن ایک سوال یہ ہے۔۔ کہ اتفاق سے مجھے تین سال پہلے لی ہوئی سم اپنے کسی بیگ سے مل گئی ہے۔ اب مجھے کوئی یہ بتائے کہ یہ سِم ایکٹو ہو گی یا پھر تین سال استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہو گی؟ اسے میں نے فون میں ڈال کر چیک کیا ہے، بظاہر مجھے لگ رہا ہے کہ سم ایکٹو ہے۔ :confused:

اب تو سم جب بھی لگائیں وہ ایکٹو ہی ہوتی ہے۔

ایک سم لے کر رکھ لیں۔
جب پاکستان آنا ہو اس کو ایکٹو کرلیں۔
جب واپس امریکہ جائیں تو نکال باہر کریں۔

بلکہ اب تو کمپنیز خود آفر کرتی ہیں جو کچھ
اس طرح ہوتی ہیں۔

دو سال سے بند سم موبائل میں ٹھونسیں اور
اتنے فرم منٹ اور اتنے ایس ایم ایس حاصل کریں۔
وغیرہ وغیرہ۔

زیک چونکہ تھوڑے ہی عرصے کے لیے آتے ہیں۔
تو ان کے لیے تو کوئی بھی لائن ٹھیک رہے گی
البتہ اگر تو یہ اس لائن کو کال کرنے میں بھی یوز
کرنا چاہتے ہیں پھر ٹاک شاک زیادہ بہتر ہے۔
کیونکہ کال ریٹ کم ہیں۔

ہو سکتا ہے آپ کی بات درست ہو لیکن میرے پاس ایک پرانی سم پڑی ہوئی تھی میں نے اسے دوبارہ چلانا چاہا تو وہ نہیں چلی۔ میں نے موبی لنک فرنچائز رابطہ کیا اور سم کا انہیں کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ پری پیڈ کنکشن میں ایک خاص مدت کے بعد ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ بند ہو جاتی ہے اور پھر مزید کچھ عرصہ تک بھی اگر سم استعمال نہ کی جائے تو کمپنی وہ نمبر مستقل طور پر بند کر دیتی ہے۔ اور پھر وہی نمبر نئے کنکشن کے روپ میں دوبارہ مارکیٹ میں آ جاتا ہے۔اور ایسا ہی کچھ یوفون والے بھی کرتے ہیں۔۔۔ باقیوں کا مجھے کچھ اندازہ نہیں۔ ویسے سم لگاؤ آفر اور اس طرح کی دیگر سہولیات بھی ایک خاص مدت سے ایک خاص مدت تک ہوتی ہیں۔
رہی سروس کی بات تو آج کل ہم ٹیلی نار کے حق میں ہیں۔ ٹیلی نار کے سگنل اور سروس یوفون سے کہیں بہتر ہے۔ یہ ہمارے علاقے گجرات اور کشمیر کی بات ہے۔
خیر کچھ دن پہلے میں نے اور میرے کچھ دوستوں نے مل کر یوفون اور ٹیلی نار کے ایک ایک پیکیج کو چیک کیا دونوں تقریبا ایک جیسے ہی تھے۔لیکن ٹیلی نار کا ٹاک شاک 63 ہمارے خیال میں اچھا رہا۔ سب ٹیکس ملا کر تقریبا 76پیسے فی 30سیکنڈ پڑتا ہے تمام نیٹ ورک پر۔عام استعمال کے لئے ٹاک شاک63 بہترین ہے میرے خیال میں۔
خبردار:- (صرف مزاح)
چاندنی راتیں، جب سارا جگ سوئے ہم کریں باتیں،،، والوں کو ٹاک شاک63 بہت نقصان دے سکتا ہے۔ ان کے لئے دوسرے پیکیج موجود ہیں جن کے بارے میں ہم کچھ خاص نہیں‌جانتے۔
وزارتِ عاشقاں، حکومت عشق
 
ماوراء

محفلین
پری پیڈ کنکشن کی یہ خاص مدت تقریباً کتنی ہوتی ہے؟ ہمارے ہاں غالباً 12 ماہ کے بعد سم ان ایکٹو ہو جاتی ہے، اگر اسے استعمال نہ کیا جائے۔
لیکن جو ابھی ٹیلی نار کی سم میرے پاس ہے۔۔ اس پر ان ایکٹو سم لکھا نہیں آ رہا۔ "صرف ایمرجیسی کالز" لکھا آ رہا ہے۔ خیر۔۔ پاکستان جا کر دیکھوں گی کہ چل رہی ہے یا نہیں۔

اگر ٹیلی نار ٹاک شاک 63 لینا ہو گا تو 63 بھی ساتھ بولنا ہو گا؟ اتنے عجیب نام ہیں۔۔ٹاک شاک۔۔ اوپر سے 63 بھی۔۔:p

لیکن مجھے لگتا ہے کہ ٹیلی نار مہنگا ہے بہت۔ اگر مجھے ایک ایس ایم ملک سے باہر کرنا ہو تو 6 روپے لگتے تھے شاید۔
 
میرے خیال میں یہاں پاکستان میں بھی اتنی ہی ہو گی لیکن کنفرم نہیں۔ ویسے آپ ٹیلی نار کو میل کر کے معلومات لے سکتی ہیں۔

جی بالکل ٹاک شاک63 ہی پورا نام ہے۔ عجیب نام ہیں لیکن اب تو عادت سی ہے ایسے ناموں کی۔ اتنے اشتہارات دیکھ دیکھ کر اب تو لگتا ہے یہ اردو کے ہی الفاظ ہیں۔

کال مہنگی تو نہیں‌لیکن انٹرنیشنل ایس ایم ایس ضرور مہنگا ہے۔۔۔ میرے خیال میں یوفون کے علاوہ سب کے انٹرنیشنل ایس ایم ایس کےچارجز زیادہ ہیں۔
 
arifkarim

معطل
پری پیڈ کنکشن کی یہ خاص مدت تقریباً کتنی ہوتی ہے؟ ہمارے ہاں غالباً 12 ماہ کے بعد سم ان ایکٹو ہو جاتی ہے، اگر اسے استعمال نہ کیا جائے۔
لیکن جو ابھی ٹیلی نار کی سم میرے پاس ہے۔۔ اس پر ان ایکٹو سم لکھا نہیں آ رہا۔ "صرف ایمرجیسی کالز" لکھا آ رہا ہے۔ خیر۔۔ پاکستان جا کر دیکھوں گی کہ چل رہی ہے یا نہیں۔

اگر ٹیلی نار ٹاک شاک 63 لینا ہو گا تو 63 بھی ساتھ بولنا ہو گا؟ اتنے عجیب نام ہیں۔۔ٹاک شاک۔۔ اوپر سے 63 بھی۔۔:p

لیکن مجھے لگتا ہے کہ ٹیلی نار مہنگا ہے بہت۔ اگر مجھے ایک ایس ایم ملک سے باہر کرنا ہو تو 6 روپے لگتے تھے شاید۔

ماورا، ٹیلی نور خود ناروے میں‌زیادہ چارجز اور اپنی سخت پالیسیوں کی وجہ سے اپنی ہی لائینیں ہونے کے باوجود مقابلہ ہار کر مارکیٹ دوسری کمپنیز کو دے چکا ہے۔ اسی لئے دوسرے ممالک مثلاً روس و پاکستان میں اب لوٹ مار جاری ہے۔
 
Top