پاکستان کی بہترین موبائل سروس کونسی ہے؟

پاکستان کی بہترین موبائل سروس کونسی ہے؟


  • Total voters
    41

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
اس تھریڈ کو شروع کرنے کا مقصد صارفین سے انکی کمپنی کے بارے میں‌انکے تجرے میں‌آنے والے مشاھدات حاصل کرنا ہے۔ اس سلسلے میں‌اس تھریڈ کے ساتھ ایک رائے شماری کا سلسلہ بھی منسلک ہے۔

پاکستان میں اب بہت کم لوگ ایسے ہیں جو موبائل فون استعمال نہیں‌کرتے اور اب یہ سوال اکثر لوگوں‌کے ذھنوں میں اُبھرتا ہے کہ کونسی موبائل سروس اچھی جا رہی ہے۔ پاکستان میں اب مندرجہ ذیل موبائل کمپنیاں کام کر رہی ہیں:
  1. یوفون
  2. وارد
  3. زونگ
  4. ٹیلی نار
  5. موبی لنک

آپ ساتھیوں‌سے درخواست ہے کہ رائے شماری کے ذریعے ہمیں‌بھی آگاہ کریں‌کہ آپ کے مشاہدے میں کونسی موبائل کمپنی زیادہ اچھی جا رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں‌مندرجہ ذیل پوائنٹ مد نظر رکھتے ہوئے اپنی پوسٹ کے ذریعے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کریں:
  • موبائل پیکنجز پوسٹ پیڈ یا پری پیڈ اور ان میں‌کال چارجز
  • سہولیات مثلا ایس ایم ایس
  • کمپنی کے سپورٹ اور امدادی کال سینٹر کی راہنمائی وغیرہ

اور اسکے علاوہ اگر کچھ اور آپ شئیر کرنا چاہیں تو یہ ہم سب کے علم میں‌بھی اٍضافہ ہوگا اور پڑھنے والوں کو بھی انتخاب کرنے میں‌آسانی ہوگی۔

آپ کی پوسٹوں کا انتظار رہیگا۔:)
 

فہیم

لائبریرین
میں تو شروع سے ہی ٹیلی نار ٹاک شاک یوز کرتا آرہا ہوں۔
گھنٹہ پیکج، فلاں پیکج ،ڈھمکا پیکج کے چکروں میں پڑا ہی نہیں۔

سنا ہےکہ یوفون والے پہلے پیکج دیتے ہیں۔
کہ مفت میں پیکج کرالو۔
لیکن پیکج مفت میں ہوتو جاتا ہے۔
لیکن پھر اس کو ختم کرانے میں آپ کو دانتوں پسینہ آجاتا ہے۔
اور ختم ہوتے ہوتے وہ آپ کی محنت کی کمائی کا کافی حصہ چٹ کرچکا ہوتا ہے۔

ٹاک شاک میں لمبی بات والا تو کوئی پیکج نہیں۔
لیکن ویسے کال کرنے کےلیے میرا نہیں خیال کہ اس سے بہتر کوئی دوسرا ہے ۔
دوسروں کے مقابلے ٹیلی نار ٹاک شاک سستی ہے۔
باقی اس میں ایس ایم ایس کے پیکج بھی ہیں۔
جو کے 15 دن کے لیے ویلڈ ہوتے ہیں۔
11 روپے کچھ پیسوں کے 250
36 روپے کچھ پیسوں کے 1000

اس لیے میرے جیسے بندے کےلیے تو یہی فی الوقت یہی بیسٹ ہے۔

باقی میرے پاس دوسری سم زونگ کی ہے۔
جو کے مجھے پسند نہیں۔
لیکن میں‌ اس کو کبھی کبھار موبائل انٹرنیٹ چلانے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
میں نے کبھی بھی ان فون کمپنیوں کی سروس خوداستعمال نہیں کی ہے لیکن پھر بھی میں ااس ووٹنگ میں حصہ لوں گا، کیوں ؟ یہ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے لیکن مختصریہ کہ میری وزیرداخلہ پاکستان گئیں تھیں:dancing: اور کیونکہ ان کے ساتھ روزانہ ہی فون پر رابطے کا حکم تھا:notlistening: تو صرف ڈھائی ماہ کے اندر میراان پاکستانی فون کمپنیوں کو استعمال نہ کرتے ہوئے بھی ''اچھا خاصا" تجربہ ہوا۔ اس تجربے اور وزیرداخلہ کے تجربے کی بنیاد پر میرے مطابق سب سےمقبول اور اچھی سروس جاز(موبی لنک) کی ہے۔
 

بشیر احمد

محفلین
یوفون تو اب سوخور بن گئی لون آفر کرکے اس پر سود بٹور رہی ہے اورسنگنل کا پرابلم بھی رہتا ہے اگر بیلینس معلوم کرو تو اس کے چارجز الگ سے لیتے ہیں کیا یہ بلیک میلنگ نہیں کر رہی میں جاز کو بہتر سمجھتا ہوں
 
کراچی میں استعمال کے لحاظ سے ٹیلی نار بیسٹ ہے۔ لیکن اگر شہر سے باہر جانا پڑے تو میرا مشاہدہ ہے کہ ٹیلی نار کے سگنلز پرابلم کرتے ہیں۔ سگنلز کے لحاظ سے بلا شبہ جاز (موبی لنک) کا کوئی مقابل نہیں۔ لیکن چونکہ زیادہ تر ٹیلی نار ہی استعمال میں رہتا ہے (اس کے پیکجز کی وجہ سے) اس لیے میرا ووٹ بھی ٹیلی نار کو !
 

فرخ

محفلین
دوستو، بہت شکریہ اہم معلومات کا۔ ٹیلی نار اور موبی لنک کی تعریف میں نے بھی بہت سُنی ہے۔

کچھ دوستوں نے زونگ کو بھی ووٹ دیا ہے۔ اور میں نے اب سُنا ہے کہ زونگ، ٹیلی نار کو خریدنے والا ہے۔ زونگ کے سگنلز اور آواز کی کوالٹی کے بارے میں کیا تجربات ہیں‌آپ لوگوں‌کے؟
 

عسکری

معطل
میں نے تو پاکستان کی موبائل سروس استمال ہی نہیں کی :grin: جو سروس میرا بھائی زین بولے گا وہی ٹھیک ہی ہو گی;)
 

بلال

محفلین
میں پہلے موبی لنک استعمال کرتا تھا۔ پھر موبی لنک نے بہت تنگ کرنا شروع کیا تو یو فون کو چیک کیا۔ یوفون شروع میں تو ٹھیک تھا لیکن اب کافی مسائل پیدا کر رہا تھا تو اب ٹیلی نار کو چیک کر رہا ہوں۔ ویسے میرے خیال میں شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں ٹیلی نار کے سگنل کافی اچھے ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے ابھی تک تو ٹیلی نار ہی پسند آیا ہے۔۔۔ باقی ہر کسی کی اپنی رائے ہے۔ ویسے پاکستان میں نمبر پورٹیبیلیٹی کی سہولت کی وجہ سے کافی آسانی ہوئی ہے۔
یوفون اچھا تو تھا لیکن اس کی آواز کوالٹی کچھ اچھی نہیں تھی اس کے علاوہ بے شمار سہولیات دینے کے چکر میں پہلے دی گئی سہولیات کا جنازہ نکال رہے ہیں۔ ایس ایم ایس کا پیکیج کروا لو پھر وہ آپ کے بیلنس کے ساتھ ہی ختم ہو گا بار بار ختم کرنے پر بھی نہیں‌ہوتا۔ اس کے علاوہ یوفون کی نئی سہولت پوزیشن دیکھنے والی یعنی آپ کس جگہ ہیں وہ بھی فضول ہے یعنی وہ وہی ہے جو ٹیلی نار فری میں دے رہا ہے یعنی آپ کس موبائل ٹاور کی رینج میں ہیں۔ اس سہولت کے یوفون کوئی 3 روپے لیتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
فرخ، میرا سوال آپ تک کیسے پہنچا؟ یہ سوال تو میں کافی دن سے پوچھنا چاہ رہی تھی، لیکن بھول گئی۔ بہرحال تھریڈ کھولنے کا شکریہ۔

آج سے تین سال پہلے جب میں پاکستان گئی تھی تو ٹیلی نار djuice کو استعمال کیا تھا، کیونکہ میں یہاں ناروے میں بھی ٹیلی نار ہی استعمال کرتی تھی۔۔پاکستان میں اور کسی سروس کا اتنا پتہ نہیں تھا تو یہی لی تھی تو میرے لیے تو یہی اچھی تھی۔ اب چونکہ میں دوبارہ پاکستان جانے کی تیاری کر رہی ہوں تو یہی سوال میں پوچھنا چاہ رہی تھی جس کا اراکین کے پیغامات سے اندازہ تو ہو گیا ہے کہ کون سی اچھی سروس ہے اور کون سی نہیں۔۔!

لیکن ایک سوال یہ ہے۔۔ کہ اتفاق سے مجھے تین سال پہلے لی ہوئی سم اپنے کسی بیگ سے مل گئی ہے۔ اب مجھے کوئی یہ بتائے کہ یہ سِم ایکٹو ہو گی یا پھر تین سال استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہو گی؟ اسے میں نے فون میں ڈال کر چیک کیا ہے، بظاہر مجھے لگ رہا ہے کہ سم ایکٹو ہے۔ :confused:
 

زیک

مسافر
میرا سوال کچھ مختلف ہے: اگر میں پاکستان ہر کچھ سال بعد 2 ہفتے کے لئے جاتا ہوں تو کالز اور ڈیٹا کے لئے کونسی سروس بہتر ہے؟ میں چاہتا ہوں‌کہ میرا ایک ہی سم ہر بار استعمال کروں۔
 

فہیم

لائبریرین
اب تو سم جب بھی لگائیں وہ ایکٹو ہی ہوتی ہے۔

ایک سم لے کر رکھ لیں۔
جب پاکستان آنا ہو اس کو ایکٹو کرلیں۔
جب واپس امریکہ جائیں تو نکال باہر کریں۔

بلکہ اب تو کمپنیز خود آفر کرتی ہیں جو کچھ
اس طرح ہوتی ہیں۔

دو سال سے بند سم موبائل میں ٹھونسیں اور
اتنے فرم منٹ اور اتنے ایس ایم ایس حاصل کریں۔
وغیرہ وغیرہ۔


زیک چونکہ تھوڑے ہی عرصے کے لیے آتے ہیں۔
تو ان کے لیے تو کوئی بھی لائن ٹھیک رہے گی
البتہ اگر تو یہ اس لائن کو کال کرنے میں بھی یوز
کرنا چاہتے ہیں پھر ٹاک شاک زیادہ بہتر ہے۔
کیونکہ کال ریٹ کم ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ووٹ تو میرا وارد کے حق میں‌ہے کہ وہی میرے زیرِ استعمال ہے لیکن آخری والا آپشن بھی خوب ہے اور ایرو بار بار اُسی طرف جا رہا تھا۔ :grin:
 

فرخ

محفلین
ہو سکتا ہے اللہ نے مجھے روحانی طور پر یہ سوال پہنچا دیا ہو :noxxx:

جیسا کہ فہیم نے بھی بتا دیا کہ اب سمیں بلاوجہ بند نہیں کی جاتیں اور لمبی مدت بعد بھی کام کر ہی ہوتی ہیں البتہ پری پیڈ کی مدت معیاد ختم ہونے کے بعد آپ اس سے کال اور ایس ایم ایس نہیں کر سکیں گی، مگر کال اور ایس ایم ایس وصول کر سکتی ہیں۔

فرخ، میرا سوال آپ تک کیسے پہنچا؟ یہ سوال تو میں کافی دن سے پوچھنا چاہ رہی تھی، لیکن بھول گئی۔ بہرحال تھریڈ کھولنے کا شکریہ۔

آج سے تین سال پہلے جب میں پاکستان گئی تھی تو ٹیلی نار djuice کو استعمال کیا تھا، کیونکہ میں یہاں ناروے میں بھی ٹیلی نار ہی استعمال کرتی تھی۔۔پاکستان میں اور کسی سروس کا اتنا پتہ نہیں تھا تو یہی لی تھی تو میرے لیے تو یہی اچھی تھی۔ اب چونکہ میں دوبارہ پاکستان جانے کی تیاری کر رہی ہوں تو یہی سوال میں پوچھنا چاہ رہی تھی جس کا اراکین کے پیغامات سے اندازہ تو ہو گیا ہے کہ کون سی اچھی سروس ہے اور کون سی نہیں۔۔!

لیکن ایک سوال یہ ہے۔۔ کہ اتفاق سے مجھے تین سال پہلے لی ہوئی سم اپنے کسی بیگ سے مل گئی ہے۔ اب مجھے کوئی یہ بتائے کہ یہ سِم ایکٹو ہو گی یا پھر تین سال استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہو گی؟ اسے میں نے فون میں ڈال کر چیک کیا ہے، بظاہر مجھے لگ رہا ہے کہ سم ایکٹو ہے۔ :confused:
 

فرخ

محفلین
Top