اردو سیارہ پر پاک نیٹ

ابوشامل

محفلین
گزشتہ کچھ عرصے سے اردو سیارہ پر پاک نیٹ بلاگز کی تحاریر آ رہی ہيں۔ بلاشبہ وہ بہت اچھی تحاریر ہیں لیکن جو بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ بلاگز کو اپنے فورم کی ترویج کے لیے استعمال کر رہے ہيں۔ بلاگ دراصل وہ ہوتا ہے جہاں قارئین کو تبصرہ کرنے کی اجازت ہو۔ یہاں پاک نیٹ بلاگز کی ہر تحریر کے نیچے جو تبصرہ کیجیے کا ربط ہے وہ سیدھا فورم پر لے جاتا ہے جہاں تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان ہونا ضروری ہے یعنی کہ کسی بھی بلاگ پر تبصرے کے لیے آپ کا پاک نیٹ فورم کا رکن ہونا ضروری ہے۔
تو کیا اس صورتحال میں اردو سیارہ کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ اس طرح کے بلاگز کی رکنیت بحال رکھے۔ اس سلسلے میں دیگر احباب سے بھی رائے طلب کروں گا کہ وہ اس 'اسپیشل کیس' میں کیا کہتے ہیں؟
 

فہیم

لائبریرین
ایسے موقعوں‌ پر میں یہی محاورہ کہتا ہوں۔

کہ بکری نے دودھ دیا لیکن مینگنیوں کے ساتھ۔

اور یہ کہ یہ چونکہ بلاگز کے اصول کے خلاف ہے اس لیے پاک نیٹ والوں‌ کو یہ طریقہ کار ختم کرنا چاہیے۔

اردو سیارہ پر اسے شامل رکھنے یا نہ رکھنے کا آپ زیادہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
بظاہر تو انکی بلاگ پوسٹس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ چکر وہی ہے جو ابوشامل بھائی نے بیان کیا ہے کہ "تبصرہ" کرنے کیلئے فارم پر جا کر رجسٹر کروا کر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ جو کہ ظاہر ایک دبی دبی سازش ہے!
 

خورشیدآزاد

محفلین
نہیں جناب پاک نیٹ سے معذرت کے ساتھ یہ بلاگنگ نہیں ہےبالکہ اپنے فورم کی مارکیٹنگ کا ایک ذریعہ ہے۔

ہاں یہ دوسری بات ہے کہ وہ ایسا جان بوجھ کرکررہے ہیں یا انجانے میں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم آپ پاک نیٹ کے ناظم اعلیٰ ہیں۔ باقی ناظمین کو انفارم کر کے اس عمل کو بند کر وائیں۔

دیکھیں عارف بھائی پاک نیٹ ہو اردو محفل ہو یا اردو بلاگنگ مقصد صرف اردو کے لیے کام کرنا ہے۔ ہم تو اردو کو مقصد بنا کر چل رہے ہیں۔
اور جہاں تک پاک نیٹ کی بات ہے تو اس طرح محفل بھی کر سکتی ہے میرا خیال ہے اگر اس طرح اچھے مضمون سب لوگ پڑھ سکتے ہیں تو اس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ اور جہاں تک پاک نیٹ کی بات ہے کہ وہ اپنی مشہوری کے لیے یا پھر اراکین کی تعداد زیادہ کرنے کے لیے کر رہے ہیں تو پھر بھی فائدہ تو اردو کو ہی ہو رہا ہے۔ اگر پاک نیٹ کی اس وجہ سے اردو کو کوئی نقصان ہو رہا ہے تو بتائیں

اور ہاں اگر اردو سے ہٹ کر کوئی مسئلہ ہے تو اس کا جواب تو میں نہیں دے سکتا باقی اردو سیارہ کے منتظمین بہتر جانتے ہیں کہ ان کو کیا کرنا ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نہیں جناب پاک نیٹ سے معذرت کے ساتھ یہ بلاگنگ نہیں ہےبالکہ اپنے فورم کی مارکیٹنگ کا ایک ذریعہ ہے۔

ہاں یہ دوسری بات ہے کہ وہ ایسا جان بوجھ کرکررہے ہیں یا انجانے میں؟

کیا محفل پر کسی بھی فورم کے بارے میں لکھنے یا اس کی مشہوری کرنے پر پابندی ہے
 

MyOwn

محفلین
سلام!
میں محترم و مکرم نبیل کی رائے کا انتظار کروں گا، کیونکہ بحثیت ناظم اعلی اردو ویب، ان کی رائے ہی اہمیت رکھتی ہے اور ان کی رائے جاننے کے بعد ہی میرا کچھ بھی پوسٹ‌کرنا معنی رکھتا ہے۔

والسلام

منتظمین پاک۔نیٹ
 

زیک

مسافر
ایک سوال: اگر کوئ اردو بلاگ تبصروں کی بالکل اجازت نہیں دیتا تو کیا اسے اردو سیارہ میں شامل کیا جائے؟ ‌آپ لوگوں کی کیا رائے ہے؟
 

MyOwn

محفلین
زیک چونکہ اپ بھی ناظم اعلی ہیں تو ایک مزید سوال پوچھنے کے اپ اپنی رائے کا اظہار بحثیت ناظم اعلی کرتے تو شائد زیادہ مناسب نہ ہو گا؟
 

دوست

محفلین
میرے خیال سے اس میں ایسی کوئی قباحت والی بات نہیں ہے۔ میں ایسے مضامین پڑھ کر اگر تبصرہ کرنے کی خواہش بھی ہو تو نہیں کرتا۔ چونکہ میرا لاگن وغیرہ کو دل نہیں کررہا ہوتا۔ زیک کی بات بالکل درست ہے اگر کوئی تبصرہ کرنے کی اجازت ہی نہیں‌ دیتا تو پھر بھی بات وہیں آجاتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پاک نیٹ بلاگ، بلاگ نہیں بلکہ فورم کا ایک لینڈنگ پیج ہے۔ اردو سیارہ کے قواعد کے مطابق سیارہ میں صرف بلاگز کے روابط شامل کیے جائیں گے۔ اس اعتبار سے پاک نیٹ بلاگ کی اردو سیارہ میں جگہ نہیں بنتی ہے۔

خرم، محفل فورم پر کسی اور فورم کا تعارف پیش کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہم یہاں پر اردو ویب سائٹس کا تعارف پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن سپیم کو فورا حذف کر دیا جاتا ہے۔
 
اردو کی خدمت سے قطع نظر تبصرے کی اجازت نہ دینا بجائے خود آزادئ رائے اور بلاگنگ کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ کیا آپ لوگوں کو نہیں لگتا کہ اس میں بغیر لاگن کیئے ہوئے تبصرے کی آزادی ہو تو مضمون زیادہ پڑھا جائے گا اور یوں اردو کی "زیادہ" خدمت ہو سکے گی۔ میں کسی عنوان کو پڑھ تو لوں پر اپنے دل کا غبار صرف اس لیئے نہ نکال سکوں کہ کیوں کہ اس موضوع پر بولنے کے لئے کچھ حدود قیود ہیں۔

میری رائے اسے سیارہ سے خارج کرنے کے بجائے اس میں تبصرے کو آسان بنانے کی بابت ہوگی۔
 

فہیم

لائبریرین
پاک نیٹ‌ کے پاس ماشاءاللہ اچھی مینجمنٹ ہے۔
بہتر یہ ہے اگر وہ بجائے لاگ ان ہوکر تبصرہ کرنے کے یہ کردیں کہ
کوئی بھی تبصرہ ان کی اجازت کے بغیر شائع نہ ہو تو بھی
اور پاک نیٹ کی ٹیم ایسی ضرور ہے کہ کسی بھی تبصرہ کو چیک کرکے شائع کرنے میں
میرا نہیں خیال بہت زیادہ وقت لگا کرے گا۔

اس سے لوگ بھی خوش
اور پاک نیٹ کا بھی نقصان نہیں۔

ورنہ مجھے بھی اچھا نہیں لگے گا کہ اردو سیارہ سے پاک نیٹ بلاگ ہٹایا جائے۔
اس بات پر بھی شرمندگی ہوگی کہ سب سے پہلے میں نے ہی اس بات پر زبان ہلائی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پاک نیٹ بلاگ، بلاگ نہیں بلکہ فورم کا ایک لینڈنگ پیج ہے۔ اردو سیارہ کے قواعد کے مطابق سیارہ میں صرف بلاگز کے روابط شامل کیے جائیں گے۔ اس اعتبار سے پاک نیٹ بلاگ کی اردو سیارہ میں جگہ نہیں بنتی ہے۔

خرم، محفل فورم پر کسی اور فورم کا تعارف پیش کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہم یہاں پر اردو ویب سائٹس کا تعارف پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن سپیم کو فورا حذف کر دیا جاتا ہے۔


اس کا مطلب ہے فیصلہ ہو گیا
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم، اصول سب کے لیے ایک جیسا ہوتا ہے۔ ہم بھی فورم کی پوسٹس براہ راست سیارہ پر نہیں بھیجتے ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر علیحدہ سے اردو ویب بلاگ پر پوسٹ کرتے ہیں جہاں سب اس پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ آپ بھی پاک نیٹ پر یہی سیٹ اپ کر لیں تو اس کو اردو سیارہ میں رکھنے پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔
 
Top